پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ازبکستان کے خلاف میچ کے دوران شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کئی تاریخی ریکارڈز قائم کردیے۔

میچ کے چھٹے منٹ میں گول کرکے رونالڈو ورلڈ کپ کے 6 مختلف ایڈیشنز میں گول کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے انہوں نے 2006 سے 2026 تک ہر ورلڈ کپ میں پرتگال کی نمائندگی کرتے ہوئے گول اسکور کیا۔

رونالڈو نے اسی میچ میں دوسرا گول کرکے ورلڈ کپ میں پرتگال کی جانب سے سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا، ان کے گولز کی تعداد 10 ہوگئی۔

41 سالہ رونالڈو ورلڈ کپ تاریخ کے دوسرے معمر ترین گول اسکورر بھی بن گئے، جبکہ وہ پرتگال کے لیے کم عمر اور عمر رسیدہ ترین ورلڈ کپ گول کرنے والے کھلاڑی کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔