FIFA World Cup: Messi's hat-trick, France and Norway also successful-Getty Images
کنساس سٹی میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ جے کے میچ میں ارجنٹینا نے لیونل میسی کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت الجزائر کو 0-3 سے شکست دے دی۔
میسی نے 17ویں، 60ویں اور 76ویں منٹ میں گول اسکور کرکے اپنے ورلڈ کپ کیریئر کی پہلی ہیٹ ٹرک مکمل کی، جبکہ ورلڈ کپ میں اپنے مجموعی گولز کی تعداد 16 کرکے میرو سلاو کلوزے کے ریکارڈ کی برابری بھی کر لی۔
دوسری جانب گروپ آئی میں فرانس نے سینیگال کو 1-3 سے شکست دی نیویارک میں کھیلے گئے میچ میں کیلیان ایمباپے نے دو گول کیے جبکہ براڈلی بارکولا نے ایک گول اسکور کیا۔

ادھر بوسٹن میں کھیلے گئے ایک اور میچ میں ناروے نے عراق کو 1-4 سے ہرا دیا ناروے کی جانب سے ایرلنگ ہالینڈ نے دو گول کیے جبکہ عراق کا واحد گول ایمن حسین نے اسکور کیا۔





