FIFA World Cup 2026: USA's stunning victory, Canada and Bosnia's match tied-Getty Images
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوسرے روز گروپ بی اور گروپ ڈی کے مقابلے کھیلے گئے۔ گروپ بی میں میزبان کینیڈا اور بوسنیا اور ہرزیگووینا کے درمیان میچ 1-1 سے برابر رہا بوسنیا کے جووو لوکچ نے گول اسکور کیا جبکہ کینیڈا کی جانب سے کائل لارین نے میچ برابر کردیا۔
دوسرے میچ میں میزبان امریکا نے پیراگوئے کو 1-4 سے شکست دے دی امریکا نے پہلے ہاف میں ہی 0-3 کی برتری حاصل کرلی تھی، جبکہ فولا رِن بالوگن نے دو گول اسکور کیے چوتھا گول جیوانی رینا نے کیا، جبکہ پیراگوئے کی جانب سے واحد گول مارسیو نے 73ویں منٹ میں اسکور کیا۔
ٹورنامنٹ میں آج پانچ مزید دلچسپ میچز شیڈول ہیں، جن میں قطر بمقابلہ سوئٹزرلینڈ، برازیل بمقابلہ مراکش، ہیٹی بمقابلہ اسکاٹ لینڈ، آسٹریلیا بمقابلہ ترکیہ اور جرمنی بمقابلہ کوراکاؤ شامل ہیں۔





