Younis Khan expressed his willingness to work with PCB-PCB
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ کسی بھی ذمہ داری میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
بلدیہ ٹاؤن اسٹیڈیم کراچی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ کسی بھی حیثیت میں پاکستان کی خدمت کے لیے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے لیے کوئی ذمہ داری سونپی گئی تو اسے بھرپور پیشہ ورانہ انداز میں نبھانے کی کوشش کریں گے۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کو ریٹائرڈ کھلاڑیوں اور تجربہ کار سپورٹنگ اسٹاف کی ضرورت ہوتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ یونس خان ہوں یا کوئی اور، جسے بھی موقع ملے اسے پاکستانی بن کر ملک اور کرکٹ کی خدمت کرنی چاہیے۔




