Bangladesh in strong position in Sylhet Test, Pakistan needs 437 runs-PCB
پاکستان کوبنگلہ دیش کے خلاف سلہٹ ٹیسٹ میں جیت کے لیے 437 رنز کا مشکل ہدف مل گیا۔
بنگلادیش نے دوسری اننگز میں 390 رنز بنا کر اپنی مجموعی برتری 437 رنز تک پہنچائی مشفیق الرحیم نے شاندار 137 رنز اسکور کیے، جبکہ لٹن داس 69 اور محمود الحسن جوئے 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 4، ساجد خان نے 3، حسن علی نے 2 اور محمد عباس نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان نے دوسری اننگز کا آغاز کر دیا ہے دو وکٹ کے نقصان پر 50 رنز کے ساتھ شان اور بابر اعظم وکٹ پر موجود ہیں۔
اس سے قبل پاکستان کی پہلی اننگز 232 رنز پر ختم ہوئی تھی، جبکہ بنگلادیش نے پہلی اننگز میں 278 رنز بنائے تھے





