Boston Marathon 2026: Pakistani athletes' excellent performance, new history created-X
بوسٹن میراتھون 2026 میں پاکستانی رنرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا پاکستان اور بیرونِ ملک مقیم کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے 13 ایتھلیٹس نے کامیابی سے ریس مکمل کی۔
کراچی کے محمد امجد علی سب سے نمایاں رہے، جنہوں نے 2 گھنٹے 42 منٹ 45 سیکنڈ میں ریس مکمل کر کے تیز ترین پاکستانی رنر کا اعزاز حاصل کیا امریکا میں مقیم سید حمزہ (2:51:06) دوسرے جبکہ نزار نیانی (3:01:44) تیسرے نمبر پر رہے۔
نارویجئن پاکستانی فصیح صالح نے 3:10:36 کے ساتھ پرسنل بیسٹ قائم کیا اور ایبٹ ورلڈ میراتھن میجرز میں سکس اسٹار فائنشر کا سنگِ میل عبور کیا ان کے علاوہ بلال احسن، نوشیروان علی اور ڈاکٹر جہانزیب مغل نے بھی سکس اسٹار کا اعزاز حاصل کیا۔
دیگر نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں شہزادہ حسین، بشریٰ انجم اور ماہین شیخ شامل ہیں، جن میں ماہین شیخ نے بھی پرسنل بیسٹ حاصل کیا۔
رنرز نے اس کامیابی کو اپنی محنت، عزم اور پاکستانی رننگ کمیونٹی کی بھرپور حمایت کا نتیجہ قرار دیا۔





