Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد ہائی الرٹ، امریکا۔ایران مذاکرات کے ممکنہ دوسرے دور سے قبل سکیورٹی سخت

Islamabad on high alert, security tightened ahead of possible second round of US-Iran talks

Islamabad on high alert, security tightened ahead of possible second round of US-Iran talks

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈان نیوز کی خبر  کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ دوسرے دور کے مذاکرات کی بازگشت کے پیشِ نظر سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے اور شہر کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں نفری کی کمی اور دیگر انتظامی امور پر غور کیا گیا۔ وی آئی پی روٹس کو بہتر بنانے کے لیے نور خان ایئربیس سے ریڈ زون تک اسلام آباد ایکسپریس وے کی مرمت بھی تیزی سے جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس سے 7 ہزار اہلکار طلب کیے گئے ہیں، جن میں سے 3 ہزار اسلام آباد پہنچ چکے ہیں جبکہ باقی نفری مختلف اضلاع سے مرحلہ وار پہنچے گی۔ اضافی اہلکاروں کی رہائش کے لیے مختلف مقامات پر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

سکیورٹی پلان کے تحت رینجرز، فرنٹیئر کانسٹیبلری اور فوجی دستوں کو بھی تعینات کیا جائے گا، جبکہ داخلی و خارجی راستوں، حساس تنصیبات اور ریڈ زون میں نگرانی مزید سخت کی جا رہی ہے۔

اس کے علاوہ اسپیشل برانچ اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو شہر کے مختلف علاقوں، ہوٹلز، گیسٹ ہاؤسز اور داخلی راستوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق اگر مذاکرات کا دوسرا دور اسلام آباد میں منعقد ہوا تو ممکنہ طور پر مقامی تعطیل کا اعلان بھی کیا جا سکتا ہے۔

11 اور 12 اپریل کو ہونے والے پہلے دور کے مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے تھے، تاہم دونوں فریقوں نے بات چیت جاری رکھنے پر آمادگی ظاہر کی تھی، جبکہ نئی تاریخ کا باضابطہ اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔

Tags: امریکا ایران رینجرز فرنٹیئر کانسٹیبلری مذاکرات وفاقی دارالحکومت اسلام آباد

Post navigation

Previous: اسرائیل اور لبنان میں 10 روزہ جنگ بندی طے، ٹرمپ کا اہم اعلان
Next: وزیراعظم شہباز شریف انطالیہ پہنچ گئے، عالمی قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع

Global pressure against Israel increases, calls for strict measures from the European Union
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے خلاف عالمی دباؤ میں اضافہ، یورپی یونین سے سخت اقدامات کا مطالبہ

Prime Minister Shehbaz Sharif arrives in Antalya, important meetings with world leadership expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف انطالیہ پہنچ گئے، عالمی قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع

10-day ceasefire agreed between Israel and Lebanon, Trump's important announcement
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل اور لبنان میں 10 روزہ جنگ بندی طے، ٹرمپ کا اہم اعلان

یہ بھی پڑہیے

T20 World Cup: ICC launches investigation into Canadian Cricket-ICC
  • کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: آئی سی سی کا کینیڈا کرکٹ کے خلاف تحقیقات کا آغاز

  • کھیل

قومی سائیکلسٹ نتالیہ خان 28 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

PSL 11 Digital Content Crosses 1.1 Billion Views-X
  • کھیل

پی ایس ایل 11 کی زبردست ڈیجیٹل کارکردگی، ہر پلیٹ فارم پر ریکارڈ ویوز

Global pressure against Israel increases, calls for strict measures from the European Union
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے خلاف عالمی دباؤ میں اضافہ، یورپی یونین سے سخت اقدامات کا مطالبہ

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Global pressure against Israel increases, calls for strict measures from the European Union
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے خلاف عالمی دباؤ میں اضافہ، یورپی یونین سے سخت اقدامات کا مطالبہ

Prime Minister Shehbaz Sharif arrives in Antalya, important meetings with world leadership expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف انطالیہ پہنچ گئے، عالمی قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع

Islamabad on high alert, security tightened ahead of possible second round of US-Iran talks
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد ہائی الرٹ، امریکا۔ایران مذاکرات کے ممکنہ دوسرے دور سے قبل سکیورٹی سخت

10-day ceasefire agreed between Israel and Lebanon, Trump's important announcement
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل اور لبنان میں 10 روزہ جنگ بندی طے، ٹرمپ کا اہم اعلان

Washington meeting: IMF praises, prospects of restoring global confidence in Pakistan's economy bright
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

واشنگٹن اجلاس:آئی ایم ایف کی تعریف، پاکستان کی معیشت پر عالمی اعتماد بحال ہونے کے امکانات روشن

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.