Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

یورپی ممالک کا ایران-امریکا جنگ بندی کا خیرمقدم، لبنان میں بھی عملدرآمد کا مطالبہ

1 minute read
European countries welcome Iran-US ceasefire, call for implementation in Lebanon as well

یورپی ممالک کا ایران-امریکا جنگ بندی کا خیرمقدم، لبنان میں بھی عملدرآمد کا مطالبہ

اردو انٹرنیشنل (ویب ڈیسک ) برطانیہ سمیت دیگر یورپی ممالک نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے تمام فریقین سے اس پر مکمل عملدرآمد کی اپیل کی ہے، جبکہ لبنان میںبھی جنگ بندی یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے۔

مشترکہ اعلامیہ فرانس، اٹلی، جرمنی، کینیڈا، ڈنمارک، نیدرلینڈز، اسپین، یورپی کمیشن، یورپی کونسل اور جاپان کے رہنماؤں کی جانب سے جاری کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایران-امریکا جنگ بندی ایک مثبت پیش رفت ہے، اور اس میں کردار ادا کرنے پر پاکستان سمیت دیگر شراکت داروں کا شکریہ ادا کیا گیا۔ رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ جاری مذاکرات کا مقصد جنگ کا جلد اور مستقل خاتمہ ہونا چاہیے، جو صرف سفارتی ذرائع سے ہی ممکن ہے۔

اعلامیے کے مطابق بامعنی معاہدے کے لیے فوری پیش رفت کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے، جو نہ صرف ایران کے شہریوں کے تحفظ بلکہ پورے خطے میں سیکیورٹی کے قیام کے لیے اہم ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی کہا گیا کہ یہ اقدامات ممکنہ عالمی توانائی بحران کو روکنے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

یورپی ممالک نے واضح کیا کہ وہ ان سفارتی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور اس مقصد کے لیے امریکا اور دیگر اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

Tags: ایران-امریکا جنگ بندی عملدرآمد لبنان مشترکہ اعلامیہ یورپی کونسل یورپی ممالک

Post navigation

Previous: خلیجی کشیدگی کے بعد سعودی عرب اور ایران میں اہم رابطہ
Next: بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی میں ایک اور عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

Dispute over Mari Energies' gas sale, formal complaint sent to Prime Minister
  • Top News
  • پاکستان
  • کاروبار

ماری انرجیز کی گیس فروخت پر تنازع، وزیراعظم کو باضابطہ شکایت ارسال

Pakistan's Human Capital Investing in Parents and Early Childhood is the Need of the Hour
  • Top News
  • پاکستان

پاکستان کا انسانی سرمایہ: والدین اور ابتدائی بچپن پر سرمایہ کاری وقت کی اہم ضرورت

یہ بھی پڑہیے

Taliban commander sentenced to 42 years in prison for kidnapping American journalist
  • Afghanistan
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

امریکی صحافی کے اغوا کیس میں طالبان کمانڈر کو 42 سال قید کی سزا

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

Dispute over Mari Energies' gas sale, formal complaint sent to Prime Minister
  • Top News
  • پاکستان
  • کاروبار

ماری انرجیز کی گیس فروخت پر تنازع، وزیراعظم کو باضابطہ شکایت ارسال

Pakistan's Human Capital Investing in Parents and Early Childhood is the Need of the Hour
  • Top News
  • پاکستان

پاکستان کا انسانی سرمایہ: والدین اور ابتدائی بچپن پر سرمایہ کاری وقت کی اہم ضرورت

Taliban commander sentenced to 42 years in prison for kidnapping American journalist
  • Afghanistan
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

امریکی صحافی کے اغوا کیس میں طالبان کمانڈر کو 42 سال قید کی سزا

Missile attack near Oman coast, 3 Indian personnel missing, India summons US diplomat
  • Top News
  • امریکہ
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

عمان کے ساحل کے قریب میزائل حملہ، 3 بھارتی اہلکار لاپتا ، بھارت نے امریکی سفارتکار طلب کر لیا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.