Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Afghanistan
  • Top News
  • انڈیا
  • پاکستان

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کا سخت مؤقف، بھارت کو خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار قرار

Pakistan's tough stance at the UN, holding India responsible for instability in the region

Pakistan's tough stance at the UN, holding India responsible for instability in the region

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈان نیوز کی خبر کے مطابق  اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان کی صورتحال پر ہونے والے اجلاس کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ دیکھنے میں آیا۔

بحث کا آغاز افغانستان کے اقوامِ متحدہ مشن کے قائم مقام ناظم الامور نصیر احمد فائق کے بیان کے بعد ہوا۔ ۔

فائق نے اپنے بیان میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کے نتیجے میں ہونے والی شہری ہلاکتوں کا ذکر کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف اقدامات کی ضرورت پر زور دیا، تاہم انہوں نے القاعدہ، تحریکِ طالبان پاکستان  یا دیگر شدت پسند گروہوں کا نام نہیں لیا۔

اس پر ردعمل دیتے ہوئے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ افغانستان کا نام نہاد نمائندہ دراصل کسی کی نمائندگی نہیں کرتا بلکہ ذاتی ایجنڈا آگے بڑھا رہا ہے۔ ان کے بقول نیویارک میں موجود یہ نمائندہ زمینی حقائق سے کٹا ہوا ہے اور پاکستان کے حوالے سے صورتحال کو یکطرفہ انداز میں پیش کر رہا ہے۔

پاکستانی سفیر نے واضح کیا کہ پاکستان کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں افغان عوام کے خلاف نہیں بلکہ افغان سرزمین سے جنم لینے والے دہشت گردی کے خطرے کے خلاف ہیں۔ ان کے مطابق یہ اقدامات بین الاقوامی قانون اور حقِ دفاع کے اصولوں کے مطابق ہیں۔

بھارت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عاصم افتخار احمد نے کہا کہ پاکستان کے خلاف دشمنی اور افغانستان میں عدم استحکام پیدا کرنا بھارت کی پالیسی کا حصہ رہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بھارت افغان سرزمین سے سرگرم دہشت گرد گروہوں، خصوصاً ٹی ٹی پی اور بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے)، کی پشت پناہی کرتا رہا ہے اور پاکستان اس حوالے سے شواہد بھی پیش کر چکا ہے۔

اس سے قبل بھارت کے مستقل مندوب نے اپنے بیان میں سرحد پار تشدد کے باعث شہری ہلاکتوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے فضائی حملوں کو بین الاقوامی قانون اور ریاستی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔

پاکستانی مندوب نے بھارت پر زور دیا کہ وہ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے کی پالیسی ترک کرے، کیونکہ پاکستان اپنی سلامتی کے خلاف کسی بھی تخریب کاری کو برداشت نہیں کرے گا۔

Tags: افغانستان اقوام متحدہ القاعدہ، بھارت پاکستان تحریک طالبان پاکستان سلامتی کونسل نصیر احمد فائق

Post navigation

Previous: عالمی توانائی بحران کے پیشِ نظر وزیرِاعظم کا کفایت شعاری پیکج: عوام پر بوجھ کم، سرکاری اخراجات میں کٹوتی
Next: امریکہ کا طالبان سے مطالبہ: قید امریکی شہری فوری رہا کیے جائیں

Labor Day A big message from the leadership—Protection of workers' rights is the guarantee of national development
  • Top News
  • پاکستان

یومِ مزدور: قیادت کا بڑا پیغام—محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ ہی قومی ترقی کی ضمانت قرار

Preparing for a decisive strike on Iran Trump briefed on secret military plans, tensions in the region intensify
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران پر فیصلہ کن وار کی تیاری؟ ٹرمپ کو خفیہ فوجی منصوبوں پر بریفنگ، خطے میں کشیدگی تیز

Challenge to Trump on war powers, legal deadline escalates crisis
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کو جنگی اختیارات پر چیلنج، قانونی ڈیڈ لائن نے بحران بڑھا دیا

یہ بھی پڑہیے

2 Sri Lanka Under-19 cricketers arrested in alleged video scandal-AFP
  • کھیل

سری لنکا انڈر 19 کے 2 کرکٹرز مبینہ ویڈیو اسکینڈل میں گرفتار

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Labor Day A big message from the leadership—Protection of workers' rights is the guarantee of national development
  • Top News
  • پاکستان

یومِ مزدور: قیادت کا بڑا پیغام—محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ ہی قومی ترقی کی ضمانت قرار

Preparing for a decisive strike on Iran Trump briefed on secret military plans, tensions in the region intensify
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران پر فیصلہ کن وار کی تیاری؟ ٹرمپ کو خفیہ فوجی منصوبوں پر بریفنگ، خطے میں کشیدگی تیز

Challenge to Trump on war powers, legal deadline escalates crisis
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کو جنگی اختیارات پر چیلنج، قانونی ڈیڈ لائن نے بحران بڑھا دیا

Hangor-class submarine joins fleet, significantly increasing Pakistan Navy's strength
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

ہنگور کلاس آبدوز بیڑے میں شامل، پاک بحریہ کی طاقت میں نمایاں اضافہ

Action in international waters, reaction against Israel is sharp, Turkey accuses Israel of ‘piracy’
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

بین الاقوامی پانیوں میں کارروائی، اسرائیل کے خلاف ردعمل تیز، ترکیہ کا اسرائیل پر ‘قزاقی’ کا الزام

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.