Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Editor's Pick
  • بین الاقوامی
  • چین

چین نے برطانوی اور کینیڈین شہریوں کے لیے 30 روزہ ویزا فری انٹری کی تصدیق کر دی

China confirms 30-day visa-free entry for British and Canadian citizens

China confirms 30-day visa-free entry for British and Canadian citizens

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک ایکسپریس ٹریبیون  کی خبر کے مطابق چین نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ اور کینیڈا کے پاسپورٹ رکھنے والے شہری 17 فروری سے مین لینڈ چین میں 30 دن تک ویزا کے بغیر داخل ہو سکیں گے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق یہ تصدیق چین کی وزارتِ خارجہ نے کی۔

رپورٹ کے مطابق یہ سہولت سیاحت، کاروبار اور خاندان یا دوستوں سے ملاقات کے لیے سفر پر لاگو ہوگی، جبکہ یہ پالیسی ابتدائی طور پر 31 دسمبر تک نافذ رہے گی۔ چین کی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ اس اقدام سےچین اور دیگر ممالک کے درمیان عوامی سطح پر روابط مزید آسان ہوں گے۔

یہ پیش رفت برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کے گزشتہ ماہ چین کے سرکاری دورے کے بعد سامنے آئی ہے، جہاں ان کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات میں سفری انتظامات میں نرمی پر اتفاق ہوا تھا۔ اسٹارمر نے کہا تھا کہ اس معاہدے سے برطانوی کاروباری اداروں کے لیے چین میں اپنی سرگرمیاں بڑھانا آسان ہو جائے گا، تاہم برطانیہ میں بعض ناقدین نے حکومت کے اس اقدام پر انسانی حقوق اور قومی سلامتی سے متعلق خدشات بھی ظاہر کیے۔

کینیڈا میں بھی اس فیصلے کو اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ کینیڈین سیاست دان مارک کارنی نے ایک بیان میں کہا کہ چین کی جانب سے کینیڈین شہریوں کے لیے ویزا فری سہولت نئی اسٹریٹجک شراکت داری کا حصہ ہے۔

بی بی سی کے مطابق اس فیصلے کے بعد یو کے اور کینیڈا بھی ان تقریباً 50 ممالک کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں جن کے شہری پہلے ہی چین میں ویزا فری داخلے کی سہولت حاصل کرتے ہیں، جن میں فرانس، جرمنی، اٹلی، آسٹریلیا اور جاپان شامل ہیں۔ برطانیہ کے دفترِ قومی شماریات کے مطابق 2024 میں تقریباً 6 لاکھ 20 ہزار برطانوی شہری چین گئے تھے، جس سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ نئی پالیسی سے لاکھوں افراد فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

جنوری کے دورے کے دوران دونوں ممالک نے سروسز، ہیلتھ کیئر، گرین ٹیکنالوجی اور فنانس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا، تاہم کسی جامع فری ٹریڈ معاہدے کا اعلان نہیں کیا گیا۔

Tags: برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر برطانیہ چین چینی صدر شی جن پنگ کینیڈا مارک کارنی

Post navigation

Previous: دھرنا پارلیمنٹ ہاؤس تک محدود، سڑکوں پر موجودگی پارٹی کال نہیں: آفریدی
Next: دو دہائیوں بعد بی این پی کی واپسی، تاریق رحمان نے وزیراعظم کا حلف اٹھا لیا

The decision to further strengthen political and economic cooperation between North Korea and China
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شمالی کوریا اور چین کا سیاسی و اقتصادی تعاون مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

Negotiations with Iran are ongoing, agreement is likely in two to three days Trump
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے مذاکرات جاری، دو سے تین روز میں معاہدے کا امکان: ٹرمپ

India's agenda in Afghanistan is to destabilize Pakistan, Pakistan's position in the Security Council
  • Afghanistan
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

افغانستان میں بھارت کا ایجنڈا پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے، سلامتی کونسل میں پاکستان کا مؤقف

یہ بھی پڑہیے

FIFA World Cup: US bars Somali referee from entering-AFP
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ: امریکا نے صومالی ریفری کو داخلے سے روک دیا

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

The decision to further strengthen political and economic cooperation between North Korea and China
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شمالی کوریا اور چین کا سیاسی و اقتصادی تعاون مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

Negotiations with Iran are ongoing, agreement is likely in two to three days Trump
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے مذاکرات جاری، دو سے تین روز میں معاہدے کا امکان: ٹرمپ

India's agenda in Afghanistan is to destabilize Pakistan, Pakistan's position in the Security Council
  • Afghanistan
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

افغانستان میں بھارت کا ایجنڈا پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے، سلامتی کونسل میں پاکستان کا مؤقف

Israeli airstrike hits Iranian petrochemical facility, sirens sound in Israel from Iranian missile attacks
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیلی فضائی حملے میں ایرانی پیٹروکیمیکل تنصیب متاثر، ایران کے میزائل حملوں سے اسرائیل میں سائرن بج اٹھے

Security forces kill 27 terrorists in North Waziristan operations
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 27 دہشت گرد ہلاک

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.