FIFA awards US President Donald Trump with Peace Award-AFP
فیفا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کے لیے غیر معمولی خدمات پر فیفا امن ایوارڈ سے نواز دیا ہے امریکی میڈیا کے مطابق ایوارڈ کی باقاعدہ تقریب کے دوران فیفا کے صدر نے یہ اعزاز ٹرمپ کو پیش کیا۔
صدر ٹرمپ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ڈرا میں بھی شریک ہوئے جہاں انہوں نے بتایا کہ وہ اس موقع پر میکسیکو اور کینیڈا کے رہنماؤں سے ملاقات کر سکتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ مجوزہ ملاقات میں تجارت اور امیگریشن سے متعلق امور پر گفتگو ہوگی۔
فیفا نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ امن کے فروغ کے لیے نمایاں کردار ادا کرنے والی شخصیات کو یہ ایوارڈ دیا جائے گا۔



