T20 Tri-Series: Zimbabwe beat Sri Lanka by 67 runs-PCB
راولپنڈی میں کھیلے گئے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دے دی۔
ہدف 163 رنز کے تعاقب میں سری لنکن بیٹنگ لائن محض 95 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
زمبابوے کی جانب سے بریڈ ایونز سب سے نمایاں رہے، جنہوں نے صرف نو رنز کے عوض تین قیمتی وکٹیں حاصل کیں رچرڈ نگروا نے دو جبکہ ماپوسا، کریمر، برل اور سکندر رضا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
سری لنکا کی جانب سے کپتان داسن شاناکا 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جب کہ باقی بیٹسمین خاطر خواہ مزاحمت نہ کر سکے۔
اس سے قبل زمبابوے نے مقررہ 20 اوورز میں 162 رنز بنائے اوپنرز کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد سکندر رضا (47) اور بینیٹ (49) نے اہم شراکت قائم کرکے ٹیم کو مضبوط مقام دلایا سری لنکا کی جانب سے وینندو ہسرنگا نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں، جب کہ ملنگا نے دو شکار کیے۔
اس کامیابی کے ساتھ زمبابوے نے سہ فریقی سیریز میں اپنی پوزیشن مضبوط کر لی۔




