Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین

ٹرمپ آسیان سمٹ سے قبل ملائیشیا پہنچیں گے، تجارتی تنازعات میں شدت

1 minute read
The second round of talks between Pakistan and Afghanistan will be held in Istanbul today.

ٹرمپ آسیان سمٹ سے قبل ملائیشیا پہنچیں گے، تجارتی تنازعات میں شدت

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی خبر رساں ادارے “الجزیرہ “ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملائیشیا پہنچنے والے ہیں، جو جاپان اور جنوبی کوریا سمیت پانچ روزہ دورے کا پہلا مرحلہ ہوگا۔ یہ ان کا پہلا دورہ ہے اس خطے کا جو ان کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے امریکی تجارتی ٹیرف پالیسیوں کے اثرات سے گزر رہا ہے۔

ہفتے کے روز امریکی اور چینی اعلیٰ معاشی حکام نے کوالالمپور میں آسیان  سمٹ کے موقع پر مذاکرات کا آغاز کیا، تاکہ اس ہفتے جنوبی کوریا میں ہونے والی ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن  سمٹ میں ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ممکنہ ملاقات کے لیے راہ ہموار کی جا سکے۔ یہ ملاقات ٹیرف، ٹیکنالوجی کنٹرولز اور امریکی سویابین کی چینی خریداری جیسے معاملات پر کسی سمجھوتے کی بنیاد رکھ سکتی ہے۔

ٹرمپ اتوار کی صبح ملائیشیا پہنچیں گے۔ یہ ان کا جنوری میں وائٹ ہاؤس واپسی کے بعد سب سے طویل غیر ملکی دورہ ہوگا۔

انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا وائٹ ہاؤس سے روانگی سے قبل ٹرمپ نے کہا کہ انہیں چینی صدر سے اچھی ملاقات کی امید ہے۔ ہمارے پاس صدر شی کے ساتھ بات کرنے کے لیے بہت کچھ ہے، اور ان کے پاس بھی ہمارے لیے بہت کچھ ہے۔

ٹرمپ-شی ملاقات

جمعرات کو ٹرمپ جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں صدر شی سے اپنی واپسی کے بعد پہلی ملاقات کریں گے۔

ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر کوئی تجارتی معاہدہ نہ ہوا تو یکم نومبر سے چینی درآمدات پر مجموعی طور پر 155 فیصد تک ٹیرف بڑھا دیں گے۔ اس اقدام سے بیجنگ کی سخت جوابی کارروائی متوقع ہے، جو موجودہ تجارتی جنگ بندی کو ختم کر سکتی ہے۔

تجارت کے علاوہ دونوں رہنما تائیوان اور روس جیسے حساس موضوعات پر بھی بات کریں گے۔ روس پر یوکرین جنگ کے باعث امریکہ نے نئی پابندیاں عائد کی ہیں، اور روس چین کا قریبی اتحادی ہے۔

انہوں نے کہا ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ ہانگ کانگ کے قید صحافی اور “ایپل ڈیلی” کے بانی جمی لائی کی رہائی کا معاملہ بھی اٹھائیں گے۔یہ میری فہرست میں ہے میں پوچھوں گا،دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔

دوسری جانب جنوبی کوریا میں ہزاروں مظاہرین ٹرمپ کی تجارتی پالیسیوں اور امریکی سرمایہ کاری کے دباؤ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

آسیان سمٹ

2018، 2019 اور 2020 کے اجلاسوں کو نظرانداز کرنے کے بعد ٹرمپ دوسری بار آسیان سمٹ میں شرکت کریں گے۔ وہ ملٹی لیٹرل فورمز کے مخالف سمجھے جاتے ہیں۔

اس سال ملائیشیا میں ہونے والی سمٹ میں جاپان کی نئی وزیراعظم سانائے تاکائچی، برازیل کے صدر لولا ڈا سلوا، اور جنوبی افریقہ کے صدر سیرل راما فوسا سمیت کئی غیر آسیان ممالک کے رہنما شریک ہوں گے۔

یہ اجلاس ایسے وقت ہو رہا ہے جب ملائیشیا اور امریکہ، تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سرحدی جھڑپوں کے بعد پیدا ہونے والے تنازع کو ختم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

اتوار کو ٹرمپ کی ملاقات ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم سے طے ہے، جو تھائی-کمبوڈیا امن مذاکرات کی میزبانی اور رہنمائی کر رہے ہیں۔ توقع ہے کہ دونوں رہنما ایک سیز فائر معاہدے پر دستخط کی نگرانی کریں گے۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ برسوں کی بدترین جھڑپوں کو ختم کرنے کا باعث بنا، اگرچہ یہ مکمل امن معاہدہ نہیں ہے۔

ٹرمپ نے پہلے دھمکی دی تھی کہ اگر دونوں ممالک نے لڑائی نہ روکی تو وہ ان کے تجارتی معاہدے منسوخ کر دیں گے۔ بعد ازاں ان کی انتظامیہ نے ملائیشیا کے ساتھ مل کر جنگ بندی کے فروغ کے لیے کام کیا۔

صدر نے انور ابراہیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا میں نے ملائیشیا کے رہنما سے کہا جو ایک بہت اچھے آدمی ہیں، کہ میرا آپ سے ایک وعدہ بنتا ہے  میں آپ کے ملک ضرور آؤں گا۔

اتوار کو ٹرمپ کی ممکنہ ملاقات برازیلی صدر لولا ڈا سلوا سے بھی ہو سکتی ہے، جو امریکی درآمدات پر عائد 40 فیصد ٹیرف ختم کرانے کے خواہاں ہیں۔ واشنگٹن نے ان ٹیرف کو برازیل میں سابق صدر جائر بولسونارو (جو ٹرمپ کے قریبی اتحادی ہیں) کے خلاف مقدمات کے تناظر میں جائز قرار دیا ہے۔

لولا نے جمعہ کے روز امریکہ کی جنوبی امریکی ساحل پر منشیات کے خلاف فوجی کارروائیوں پر تنقید کی اور کہا کہ وہ یہ معاملہ ٹرمپ کے ساتھ ملائیشیا میں اٹھائیں گے۔ وائٹ ہاؤس نے فی الحال ان دونوں رہنماؤں کی ملاقات کی تصدیق نہیں کی۔

Post navigation

Previous: پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہوگا
Next: اسرائیل کے ریموٹ کنٹرول دھماکہ خیز روبوٹس نے شہری علاقوں میں تباہی مچادی

Gwadar's rapid development is on the way to becoming a new center of global trade.
  • Top News
  • پاکستان

گوادر کی تیز رفتار ترقی، عالمی تجارت کا نیا مرکز بننے کی راہ پر

Missile debris incident in UAE 3 Pakistanis injured, Prime Minister's immediate response
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

یو اے ای میں میزائل ملبہ گرنے کا واقعہ: 3 پاکستانی زخمی، وزیراعظم کا فوری ردعمل

Trump's final warning on the Strait of Hormuz Threat of war or pressure, tension in the region at a new level
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز پر ٹرمپ کی آخری وارننگ: جنگ کا خطرہ یا دباؤ، خطے میں کشیدگی نئی سطح پر

یہ بھی پڑہیے

Fakhar Zaman decides not to retire from T20-PCB
  • کھیل

فخر زمان کا ٹی 20کرکٹ سے ریٹائرمنٹ نہ لینے کا فیصلہ

PSL 11: Multan Sultans beat Rawalpindi by 7 wickets-PSL
  • کھیل

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کو 7 وکٹ سے شکست دیدی

Lahore Qalandars announce to fulfill wish of young fan suffering from cancer-X
  • کھیل

لاہور قلندرز کا کینسر میں مبتلا کمسن مداح کی خواہش پوری کرنے کا اعلان

Gwadar's rapid development is on the way to becoming a new center of global trade.
  • Top News
  • پاکستان

گوادر کی تیز رفتار ترقی، عالمی تجارت کا نیا مرکز بننے کی راہ پر

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Gwadar's rapid development is on the way to becoming a new center of global trade.
  • Top News
  • پاکستان

گوادر کی تیز رفتار ترقی، عالمی تجارت کا نیا مرکز بننے کی راہ پر

Missile debris incident in UAE 3 Pakistanis injured, Prime Minister's immediate response
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

یو اے ای میں میزائل ملبہ گرنے کا واقعہ: 3 پاکستانی زخمی، وزیراعظم کا فوری ردعمل

Trump's final warning on the Strait of Hormuz Threat of war or pressure, tension in the region at a new level
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز پر ٹرمپ کی آخری وارننگ: جنگ کا خطرہ یا دباؤ، خطے میں کشیدگی نئی سطح پر

Big battle in Iranian airspace Iran claims to have shot down US warplane and helicopter
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایرانی فضاؤں میں بڑا معرکہ: ایران کا امریکی جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر گرانے کا دعویٰ

Big drop after record increase, petrol price reduced by Rs 80
  • Top News
  • پاکستان

ریکارڈ اضافے کے بعد بڑی کمی، پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے کی کمی

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.