Tuesday, February 11, 2025
HomeTop Newsنیتن یاہو نے ٹرمپ کے غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے...

نیتن یاہو نے ٹرمپ کے غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے منصوبے کی حمایت کردی

Published on

اردو انٹرنیشنل اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے فلسطینیوں کو نکالنے کے منصوبے کی حمایت کردی، حالانکہ اس منصوبے پر بین الاقوامی سطح پر شدید تنقید سامنے آئی ہے۔ حقوق انسانی کے گروپوں نے اس تجویز کو “نسلی صفائی” قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے، کیونکہ اس منصوبے میں فلسطینیوں کو مستقل طور پر بے گھر کرنے اور غزہ پر امریکی قبضے کی بات کی گئی ہے۔

نیتن یاہو نے فاکس نیوز کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ غزہ کے باشندوں کو نکلنے اور پھر واپس آنے کی اجازت دینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کی تعمیر نو کی ضرورت ہوگی، لیکن وہ اس بارے میں یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ امریکہ وہاں اپنی فوج بھیجے گا یا تعمیر نو کے لیے مالی امداد فراہم کرے گا۔

نیتن یاہو نے کہا، “یہ پہلا اچھا خیال ہے جو میں نے سنا ہے… یہ ایک قابل ذکر خیال ہے، اور اس کا جائزہ لیا جانا چاہیے۔”

ٹرمپ کی تجویز اور عالمی ردعمل
پچیس جنوری کے بعد سے، ٹرمپ نے بارہا یہ تجویز پیش کی ہے کہ فلسطینیوں کو مصر اور اردن جیسے عرب ممالک میں منتقل کیا جانا چاہیے۔ تاہم عرب ممالک اور فلسطینی رہنماؤں نے اس تجویز کومکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

غزہ پر اسرائیل کے حالیہ حملوں میں 47,000 سے زائد فلسطینیوں کی اموات ہوئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی جنگ کے دوران بڑے پیمانے پر لوگوں کو بے گھر اور غذائی بحران کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ٹرمپ کی غزہ سے فلسطینیوں کو بےدخل کرنے کی تجویز نے خطے میں کشیدگی بڑھنے کے خدشے کو بڑھا دیا ہے اور بین الاقوامی سطح پر اس تجویز کی پر زور مذمت کی جارہی ہے۔

Latest articles

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

عالمی غذائی امداد بحال، امریکہ نے خوراک کے عطیات پرعائد پابندی ختم کردی

اردو انٹرنیشنل اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے اعلان...

پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا انڈیکس جاری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2024ء جاری کر دیا،...

جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کے بغیر اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی ممکن نہیں،حماس

اردو انٹرنیشنل حماس کے ایک سینئر اہلکار نے کہا ہے کہ اسرائیلی یرغمالیوں کو...

More like this