Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

غزہ میں جنگ بندی: فلسطینیوں کے لیے امن کی ایک مختصر جھلک

Ceasefire in Gaza: A brief glimpse of peace for Palestinians

Ceasefire in Gaza: A brief glimpse of peace for Palestinians Photo-Al Jazeera

غزہ میں محصور نہتے فلسطینیوں پر پچھلے 15 مہینوں سے جاری قتل وغارت کا بازار روک دینے کی عالمی کوششیں بالاخر کسی نتیجے پر پہنچ گئی ہیں۔ یہ کہنا فی الحال مشکل ہے کہ کیا یہ مجوزہ جنگ بندی منصوبہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں مکمل جنگ کے خاتمے کا سبب بنے گا یا نہیں لیکن فی الحال کم ازکم اتنا تو ہوگا کہ جنگ کے مارے فلسطینی کچھ عرصے کے لئے ہی سہی اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے محفوط اپنے ہزارں پیاروں کی موت کا ماتم اور زخمیوں کی دیکھ بھال کرسکیں گے۔ غزہ میں اب تک اسرائیلی بمباری سے مارے جانے والوں کی تعداد 47 ہزار کے لگ بھگ ہے جبکہ ہزاروں مزید ملبے تلے دبے ہیں جن کی تعداد کا کوئی اندازہ نہیں۔

بدھ کے روز دوحہ میں قطر ، مصر اور امریکہ کی ثالثی میں تین مراحل پر مشتمل ایک جنگ بندی معاہدہ طے پایا ہے، جس کے مطابق پہلے مرحلے میں حماس اور اسرائیل کے درمیان لڑائی روکنے اور قیدیوں کے تبادلے کے ساتھ ساتھ، غزہ کے لوگوں کو امداد کی فراہمی اور اس جنگ زدہ پٹی سے اسرائیلی افواج کا جزوی انخلا شامل ہے۔ تاہم اس معاہدے کی کامیابی اس امر پہ منحصر ہے کہ اسرائیل اس معاہدے کی پاسداری کے لیے کس قدر سنجیدہ ہوگا؟
افسوسناک بات یہ ہے کہ جنگ بندی کے اعلان کے باوجود بھی ، جوکل سے نافذ ہوگی ، اسرائیل کی غزہ میں بربریت جاری ہے اور بدھ کے بعد سے اب تک مزید دو سو کے لگ بھگ فلسطینی مارے گئے ہیں ۔

اس سے قبل ، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے انتہائی تفاخرانہ انداز میں یہ کہا تھا کہ ، حماس کے خاتمے تک یہ لڑائی جاری رہے گی۔ ظاہر ہے ایسا تو نہیں ہوا اور اس کے بجائے اسرائیل کو فلسطینی مسلح گروہ کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے پر ہی دستخط کرنا پڑے ہیں ۔ اس سے یہ تو ثابت ہوتا ہے کہ جدید ترین امریکی ہتھیاروں سے لیس بظاہر دنیا کی بہترین فوج بھی مقبوضہ فلسطینی عوام کے عزم کو نہیں توڑ سکی ۔ انہوں نے ہزاروں جانوں کی قربانی سہہ لی مگر اپنی سر زمین کو نہیں چھوڑا۔

ایک لڑکا فلسطینی جھنڈا لے کر بھاگ رہا ہے جس پر عربی یہ جملہ لکھا ہے ’’ہم قوم کے لیے اپنی جان قربان کردیتے ہیں
ایک لڑکا فلسطینی جھنڈا لے کر بھاگ رہا ہے جس پر عربی یہ جملہ لکھا ہے ’’ہم قوم کے لیے اپنی جان قربان کردیتے ہیں
Photo-AFP

ماہرین کی رائے ہے کہ یہ جنگ بندی معاہدہ کامیاب ہوجائے گا اور ناصرف جنگ بندی ہوگی بلکہ غزہ میں فلسطینیوں کو فوری طورپر ضروری امداد بھی فراہم کی جائے گی تاہم دنیا کو اس محصور اور مختصر خطے پر اسرائیلی بربریت کو فراموش نہیں کرنا چاہیئے جہاں ہزاروں بے گناہ قتل کئے گئے۔ جہاں اسرائیل کی وحشی فوج ناصرف ان ہزاروں اموات کی ذمہ ہے بلکہ فلسطینی قیدیوں کی عصمت دری، بدترین بدسلوکی، اس سرد ترین موسم میں سینکڑوں بچوں کی ٹھٹھرتی موت ، مصنوعی قحط اور حتیٰ کہ پینے کے پانی تک فراہمی روکنے جیسے جنگی جرائم کی مرتکب ہوئی ۔ اب ان تمام جنگی جرائم کی تحقیقات ہونی چائیں اور مجرموں کو کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔

انٹرنیشنل کریمنل کورٹ اور بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے مقدمے کو بھی منطقی انجام تک پہنچایا جانا چاہیے تاکہ نیتن یاہو اور یوآوگیلانت جیسے جنگی مجرم کبھی دوبارہ فلسطینی عوام کے خلاف ایسے بھانک جرائم نہ کرسکیں۔

اس جنگ بندی کے بعد بہت سے منصوبے پیش کیے جارہے ہیں تاہم حقیقت یہی ہے کہ مسئلہ فلسطین کا واحد اور طویل المدتی حل 1967 کی سرحدوں پر قائم ایک آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام ہے جس کے قیام کے لیے اسرائیل کو غیر مشروط طور پر تمام مقبوضہ فلسطینی علاقوں کو خالی کرنا ہوگا۔
اس کے علاوہ غزہ میں ہونے والی نسل کشی نے فلسطینی اتھارٹی کی عالمی سطح پرفلسطین کی مؤثر وکالت میں ناکامی اور بے بسی کو بھی ظاہر کیا ہے۔ فلسطینی عوام کو اس اتھارٹی کا احتساب بھی کرنا ہوگا۔

سب سے پہلے فلسطینی رہنماؤں کو فلسطین میں اتحاد و یکجہتی کی تمام کوششوں کی حمایت کرنا ہوگی اور مغربی کنارے میں موجود فلسطینی تحریک آزادی اور حماس اور دیگر تنظیموں کوفی الفور ایک متحد فرنٹ قائم کرنا ہوگا تاکہ وہ اسرائیلی قبضے اور بربریت کا موثر مقابلہ کرسکیں ۔ یہ طے ہے کہ اگر اسرائیل اس جنگ بندی پر قائم نہیں رہتا تو بھی اسے امریکہ کی مکمل حمایت ملتی رہے گی ۔ ایسی صورت میں فلسطینی سوائے مزاحمت کے اور کچھ نہیں کرسکتے مگر اس مزاحمت کو بامعنی بنانے کے لئے فلسطنیوں کا اتحاد ایک لازمی امر ہے۔
معصومہ زہرا
ڈان سے ماخوذ

Tags: اردو انٹرنیشنل اسرائیل غزہ جنگ اسرائیل غزہ جنگ بندی انٹرنیشنل کریمنل کورٹ بین الاقوامی عدالت انصاف

Post navigation

Previous: ایران: قاتلانہ حملے میں سپریم کورٹ کے 2 جج جاں بحق، ایک زخمی
Next: روسی صدر پیوٹن کا ایران میں 2 نیوکلیئر پاور پلانٹ لگانے کا اعلان

Trump claims Iran war in final stages, important talks expected in Pakistan
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا دعویٰ: ایران جنگ آخری مرحلے میں، پاکستان میں اہم مذاکرات متوقع

UAE Debt Repayment Government Prepares Emergency Financial Plan
  • Top News
  • پاکستان

یو اے ای قرض واپسی: حکومت کا ہنگامی مالی پلان تیار

Focusing on economy and security, Shehbaz Sharif leaves for Jeddah, also scheduled to visit Turkey to participate in diplomacy forum
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

معیشت اور سیکیورٹی پر توجہ ، شہباز شریف جدہ روانہ، ڈپلومیسی فورم میں شرکت کے لیے ترکیہ کا بھی دورہ شیڈیول

یہ بھی پڑہیے

Trump claims Iran war in final stages, important talks expected in Pakistan
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا دعویٰ: ایران جنگ آخری مرحلے میں، پاکستان میں اہم مذاکرات متوقع

UAE Debt Repayment Government Prepares Emergency Financial Plan
  • Top News
  • پاکستان

یو اے ای قرض واپسی: حکومت کا ہنگامی مالی پلان تیار

English county club Yorkshire sign Pakistani fast bowler Hasan Ali-X
  • کھیل

انگلش کاؤنٹی کلب یارک شائرنے پاکستان کے فاسٹ بولرحسن علی کو سائن کر لیا

Focusing on economy and security, Shehbaz Sharif leaves for Jeddah, also scheduled to visit Turkey to participate in diplomacy forum
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

معیشت اور سیکیورٹی پر توجہ ، شہباز شریف جدہ روانہ، ڈپلومیسی فورم میں شرکت کے لیے ترکیہ کا بھی دورہ شیڈیول

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Trump claims Iran war in final stages, important talks expected in Pakistan
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا دعویٰ: ایران جنگ آخری مرحلے میں، پاکستان میں اہم مذاکرات متوقع

UAE Debt Repayment Government Prepares Emergency Financial Plan
  • Top News
  • پاکستان

یو اے ای قرض واپسی: حکومت کا ہنگامی مالی پلان تیار

Focusing on economy and security, Shehbaz Sharif leaves for Jeddah, also scheduled to visit Turkey to participate in diplomacy forum
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

معیشت اور سیکیورٹی پر توجہ ، شہباز شریف جدہ روانہ، ڈپلومیسی فورم میں شرکت کے لیے ترکیہ کا بھی دورہ شیڈیول

Tensions over the Strait of Hormuz, China warns the world, ceasefire in danger
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز پر تناؤ، چین نے دنیا کو خبردار کر دیا،جنگ بندی خطرے میں

Major revelation on private schools in Islamabad, case of stopping scholarships worth billions comes to light
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد کے نجی اسکولوں پر بڑا انکشاف، اربوں کی اسکالرشپ روکنے کا معاملہ سامنے آ گیا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.