Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • بین الاقوامی

خلیجی ممالک سے تعلقات مضبوط بنانے کے لیے کام کریں گے: شامی وزیر خارجہ

images (43)

شام کی نئی انتظامیہ کے امور خارجہ کے وزیر اسعد حسن الشیبانی نے تصدیق کی ہے کہ ان کا ملک خلیجی ریاستوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے کام کرے گا۔ خلیج تعاون کونسل کے وفد کو شام کے مستقبل کی تعمیر کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیا ہے۔ کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ علی الیحیا اور خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں آج پیر کو شام کے وزیر خارجہ نے شامی عوام کے لیے عرب ممالک کی حمایت کی تعریف کی۔

اسعد حسن الشیبانی نے کہا ہے کہ نئی انتظامیہ شام کو اس کے عرب گردونواح میں واپس لانا چاہتی ہے۔ کویتی وزیر خارجہ نے کہا کہ جی سی سی کے ممالک شام کے ساتھ یکجہتی کرتے ہیں اور اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وہ شام کی خودمختاری کے احترام اور اس کے استحکام کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جی سی سی ممالک شام کی خودمختاری کی کسی بھی خلاف ورزی کو مسترد کرتے ہیں۔ وہ شامی عوام کی حمایت کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے احمد الشرع کے ساتھ شام کی معیشت کی بحالی کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ کویتی وزیر خارجہ نے یہ بھی وضاحت کی کہ جی سی سی ممالک شام پر سے پابندیاں اٹھانے اور ان کے ساتھ ایک نیا صفحہ کھولنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ شام کی سلامتی خطے کی سلامتی کا ایک اٹوٹ حصہ ہے۔

اس دوران خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی نے شامی عوام کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا اور سیاسی، اقتصادی اور انسانی بنیادوں پر شام کی حمایت کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا خلیج تعاون کونسل شام کے مسلئے کو بہت اہمیت دیتی ہے ۔ انہوں نے شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے شام میں ایک جامع سیاسی منتقلی کی حمایت پر بھی زور دیا اور کہا کہ شام کا استحکام خطے کی سلامتی کا ایک بنیادی ستون ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کو مسترد کرتے ہیں اور اسرائیل کو فوری طور پر شامی سرزمین سے انخلا کر لینا چاہیے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ گولان شام کا مقبوضہ علاقہ ہے۔ گولان میں اسرائیلی بستیوں کی توسیع قابل مذمت ہے۔ خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ شام پر عائد بین الاقوامی پابندیوں کو ہٹایا جانا چاہیے۔

قبل ازیں صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد پہلی مرتبہ خلیجی ممالک کا ایک وفد شام کے دارالحکومت دمشق پہنچا تھا۔ شام کی نئی انتظامیہ کے سربراہ احمد الشرع اور وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے خلیجی وفد کا استقبال کیا۔ وفد کی سربراہی کویتی وزیر خارجہ اور وزارتی کونسل کے موجودہ اجلاس کے چیئرمین کر رہے تھے۔

Tags: اسعد حسن الشیبانی امور خارجہ امور خارجہ کے وزیر تعلقات خلیج تعاون کونسل خلیجی ریاستوں شام شام کے مستقبل مستحکم نئی انتظامیہ

Post navigation

Previous: روہت شرما کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ،رپورٹ
Next: نیو کیسل کی تاریخی کامیابی، مانچسٹر یونائیٹڈ کو 45 سال بعد اولڈ ٹریفورڈ میں شکست

Russia warns Europe Intervention in Ukraine war could have serious consequences
  • Top News
  • بین الاقوامی

روس کا یورپ کو انتباہ: یوکرین جنگ میں مداخلت کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں

The sea is open, the front is hot US blockade remains, agreement is close
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

سمندر کھلا، محاذ گرم: امریکہ کی ناکہ بندی برقرار، معاہدہ قریب

Global pressure against Israel increases, calls for strict measures from the European Union
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے خلاف عالمی دباؤ میں اضافہ، یورپی یونین سے سخت اقدامات کا مطالبہ

یہ بھی پڑہیے

Pakistan, Argentina likely to hold friendly football match-X
  • کھیل

پاکستان، ارجنٹائن میں فرینڈلی فٹبال میچ کا امکان

Former Afghanistan cricketer Shapoor Zadran admitted to hospital in critical condition, Shahid Afridi offers help-X
  • کھیل

افغانستان کے سابق کرکٹر شاپور زدران تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل، شاہد آفریدی کی مد د کی پیشکش

Pakistan squad announced for Test series against Bangladesh-PCB
  • کھیل

بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان

Russia warns Europe Intervention in Ukraine war could have serious consequences
  • Top News
  • بین الاقوامی

روس کا یورپ کو انتباہ: یوکرین جنگ میں مداخلت کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Russia warns Europe Intervention in Ukraine war could have serious consequences
  • Top News
  • بین الاقوامی

روس کا یورپ کو انتباہ: یوکرین جنگ میں مداخلت کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں

Consequences of unsafe treatment Increase in HIV cases among children in the city
  • Editor's Pick
  • Top News
  • پاکستان

غیر محفوظ علاج کا خمیازہ: شہر میں بچوں میں ایچ آئی وی کیسز میں اضافہ

The sea is open, the front is hot US blockade remains, agreement is close
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

سمندر کھلا، محاذ گرم: امریکہ کی ناکہ بندی برقرار، معاہدہ قریب

Global pressure against Israel increases, calls for strict measures from the European Union
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے خلاف عالمی دباؤ میں اضافہ، یورپی یونین سے سخت اقدامات کا مطالبہ

Prime Minister Shehbaz Sharif arrives in Antalya, important meetings with world leadership expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف انطالیہ پہنچ گئے، عالمی قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.