Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • بین الاقوامی

جرمنی: 23 فروری کو قبل از وقت انتخابات کرانے کیلئے قومی اسمبلی تحلیل

Panorama View of the German national parliament

Panorama View of the German national parliament

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جرمنی کے صدر فرینک والٹر اسٹائن مائر نے 23 فروری کو قبل از وقت انتخابات کروانے کے لیے پارلیمان کے ایوان زیریں کو تحلیل کر دیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق برلن میں صدر فرینک والٹر اسٹائن مائر نے کہا کہ ’اس مشکل وقت میں استحکام کے لیے ایک ایسی حکومت کی ضرورت ہوتی ہے، جو کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو اور پارلیمان میں قابل اعتماد اکثریت ہو، یہی وجہ ہے کہ قبل از وقت انتخابات جرمنی کے لیے آگے بڑھنے کا صحیح راستہ ہیں‘۔

یاد رہے کہ جرمنی کے مرکزی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے چانسلر اولف شولز ہفتوں سے جاری بحران کے بعد 16 دسمبر کو ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام رہے جس کے بعد یورپ کی سب سے بڑی معیشت والے ملک میں 23 فروری کو قبل از وقت انتخابات کی راہ ہموار ہوگئی تھی۔

جرمن صدر نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے بعد مسائل کو حل کرنا ایک بار پھر سیاست کا بنیادی کام بن جانا چاہیے۔

جرمن صدر (جن کا عہدہ جنگ کے بعد کے دور سے بڑی حد تک رسمی رہا ہے) نے انتخابی مہم کو منصفانہ اور شفاف طریقے سے چلانے کا بھی مطالبہ کیا۔

صدر فرینک والٹر اسٹائن مائر نے کہا کہ بیرونی اثر و رسوخ جمہوریت کے لیے خطرہ ہے، چاہے وہ خفیہ ہو، جیسا کہ حال ہی میں رومانیہ کے انتخابات میں ہوا تھا، یا کھلم کھلا، جیسا کہ اس وقت خاص طور پر (سوشل میڈیا) پلیٹ فارم ایکس پر شدت سے کیا جا رہا ہے۔

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے اولف شولز جو نئی حکومت کی تشکیل تک نگران حکومت کی سربراہی کریں گے، رواں ماہ کے اوائل میں وزیر خزانہ کرسچن لنڈنر کی فری ڈیموکریٹس کی رخصتی کے بعد پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ ہار گئے تھے۔

رائے شماری کے نتیجے میں انتخابی مہم کا بھی آغاز ہوا اور قدامت پسند حریف فریڈرک مرز (جن کے بارے میں ایک سروے کے مطابق ممکنہ طور پر شولز کی جگہ لے سکتے ہیں) کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے حد سے زیادہ قواعد و ضوابط نافذ کیے ہیں اور ترقی کو روک دیا ہے۔

زیادہ تر جائزوں میں قدامت پسندوں کو سوشل ڈیموکریٹس (ایس پی ڈی) پر 10 پوائنٹس سے زیادہ کی برتری حاصل ہے، انتہائی دائیں بازو کی جماعت الٹرنیٹو فار جرمنی (اے ایف ڈی) ایس پی ڈی سے قدرے آگے ہے جبکہ اتحادی جماعت گرینز چوتھے نمبر پر ہے۔

جرمنی میں مرکزی دھارے کی جماعتوں نے اے ایف ڈی کے ساتھ مل کر حکومت کرنے سے انکار کر دیا، لیکن اس کی موجودگی نے ’پارلیمانی میتھامیٹکس‘ کو پیچیدہ بنا دیا ہے، جس کی وجہ سے آ کمزور سیاسی اتحاد بننے کے امکانات زیادہ ہیں۔

Tags: ایوان زیریں پارلیمان تحلیل جرمنی صدر فرینک والٹر اسٹائن مائر قبل از وقت انتخابات

Post navigation

Previous: ریلی روسو پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ میں شامل
Next: سچن ٹنڈولکر میلبرن کرکٹ کلب کے اعزازی رکن بن گئے

Saad Edhi, who was involved in a humanitarian mission, returns, Turkey arranges special flights
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

انسانی مشن میں شامل سعد ایدھی کی واپسی، ترکیہ کی خصوصی پروازوں کا انتظام

Trump's new warning to Iran, action will be taken if it does not get the right response
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کی ایران کو نئی وارننگ، صحیح جواب نہ ملا تو کارروائی ہوگی

Modi's visit to Netherlands Questions on press freedom and minorities spark diplomatic debate
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی

نیدرلینڈز میں مودی دورہ: پریس فریڈم اور اقلیتوں پر سوالات نے سفارتی بحث چھیڑ دی

یہ بھی پڑہیے

Intelligence operations intensified in KP, wanted terrorist Jan Mir alias Toor Saqib killed
  • Top News
  • پاکستان

کے پی میں انٹیلی جنس آپریشنز تیز، مطلوب دہشتگرد جان میر عرف طور ثاقب مارا گیا

Trump's new warning to Iran, action will be taken if it does not get the right response
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کی ایران کو نئی وارننگ، صحیح جواب نہ ملا تو کارروائی ہوگی

Zakia Ahmed, an Afghan woman who moved to Australia, made history by climbing Mount Everest.-X
  • کھیل

آسٹریلیا منتقل ہونے والی افغان خاتون ذکیہ احمد نے ماؤنٹ ایوریسٹ سر کر کے تاریخ رقم کردی

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Saad Edhi, who was involved in a humanitarian mission, returns, Turkey arranges special flights
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

انسانی مشن میں شامل سعد ایدھی کی واپسی، ترکیہ کی خصوصی پروازوں کا انتظام

Intelligence operations intensified in KP, wanted terrorist Jan Mir alias Toor Saqib killed
  • Top News
  • پاکستان

کے پی میں انٹیلی جنس آپریشنز تیز، مطلوب دہشتگرد جان میر عرف طور ثاقب مارا گیا

Trump's new warning to Iran, action will be taken if it does not get the right response
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کی ایران کو نئی وارننگ، صحیح جواب نہ ملا تو کارروائی ہوگی

Modi's visit to Netherlands Questions on press freedom and minorities spark diplomatic debate
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی

نیدرلینڈز میں مودی دورہ: پریس فریڈم اور اقلیتوں پر سوالات نے سفارتی بحث چھیڑ دی

Important developments in Beijing China and Russia sign several agreements hd images
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

بیجنگ میں اہم پیش رفت: چین اور روس کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.