Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • امریکہ
  • مشرق وسطیٰ

امریکہ کی اسرائیلی فوج کی حمایت: فلسطینی خاندانوں کا محکمۂ خارجہ کے خلاف مقدمہ

cd82feec-c13d-4c2c-8e54-117cd2787747

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطینی خاندانوں نے منگل کے روز امریکی محکمۂ خارجہ کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔ یہ مقدمہ دسیوں ہزار افراد کی ہلاکت اور انسانی بحران کا سبب بننے والی غزہ جنگ میں واشنگٹن کی جانب سے اسرائیلی فوج کی حمایت پر دائر کیا گیا ہے۔ یہ بات عدالت میں جمع کروائی گئی دستاویزات سے معلوم ہوئی ہے۔

ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کے لیے امریکی ضلعی عدالت میں دائر کردہ مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن کے ماتحت امریکی محکمہ خارجہ نے اسرائیلی فوجی یونٹوں کی مالی امداد اور حمایت جاری رکھنے کے لیے انسانی حقوق کے امریکی قانون کی دانستہ خلاف ورزی کی۔ ان فوجی یونٹوں پر غزہ اور مغربی کنارے میں مظالم کا الزام ہے۔

لیہی قوانین ایسے افراد یا سکیورٹی فورس یونٹس کو امریکی فوجی امداد فراہم کرنے سے منع کرتے ہیں جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کریں اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں نہ لایا جائے۔ عالمی عدالت میں جنوبی افریقہ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل دونوں نے اسرائیل پر نسل کشی اور جنگی جرائم کے ارتکاب کا الزام لگایا ہے۔ دوسری جانب اسرائیل نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

واشنگٹن کو انسانی حقوق کے گروپوں کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے کہ وہ اسرائیل کے لیے اپنی حمایت برقرار رکھے ہوئے ہے اور پالیسی میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

مقدمے میں کہا گیا، “محکمہ خارجہ کی لیہی قانون کے نفاذ میں ناکامی خاص طور پر غزہ جنگ میں اسرائیل کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں غیر معمولی اضافے کے تناظر میں حیران کن ہے۔”

غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق علاقے میں اسرائیلی حملوں میں 45,000 سے زیادہ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

غزہ، مغربی کنارے اور امریکہ کے پانچ فلسطینیوں نے یہ مقدمہ دائر کیا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ مرکزی مدعی غزہ کے ایک استاد ہیں جو موجودہ جنگ میں سات بار بے گھر اور اپنے خاندان کے 20 افراد سے محروم ہو چکے ہیں۔

محکمہ خارجہ نے تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے صحافیوں کو محکمۂ انصاف کی طرف بھیج دیا جس نے کوئی فوری تبصرہ نہیں کیا۔

Tags: اسرائیلی فوج امریکی محکمہ خارجہ انسانی بحران دستاویزات غزہ جنگ فلسطینی خاندانوں واشنگٹن

Post navigation

Previous: پیٹرنز ایبک پولو کپ 2024 کا لاہور میں شاندار افتتاح
Next: مچل سینٹنر نیوزی لینڈ وائٹ بال ٹیم کے کپتان مقرر

Tensions over the Strait of Hormuz, China warns the world, ceasefire in danger
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز پر تناؤ، چین نے دنیا کو خبردار کر دیا،جنگ بندی خطرے میں

Trump's big claim Iran ready for deal, disagreement with allies over Hormuz blockade
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا بڑا دعویٰ: ایران ڈیل کو تیار، ہرمز ناکہ بندی پر اتحادیوں سے اختلاف

Turkey-Israel tensions escalate, Netanyahu makes serious accusations and harsh statements
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ترکیہ-اسرائیل کشیدگی میں تیزی، نیتن یاہو پر سنگین الزامات اور سخت بیانات

یہ بھی پڑہیے

Focusing on economy and security, Shehbaz Sharif will reach Jeddah today
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

معیشت اور سیکیورٹی پر توجہ ، شہباز شریف آج جدہ پہنچیں گے

Blessing Mozarabani banned from PSL for 2 years for breach of contract-PCB
  • کھیل

بلیسنگ موزاربانی کو معاہدے کی خلاف ورزی پر پی ایس ایل کے آئندہ دو ایڈیشن سے باہر کر دیا

Shan Masood to remain Test captain, Sarfaraz Ahmed to be made head coach, sources say-PCB
  • کھیل

شان مسعود ٹیسٹ کپتان برقرار، سرفراز احمد کو ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ،ذرائع

Tensions over the Strait of Hormuz, China warns the world, ceasefire in danger
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز پر تناؤ، چین نے دنیا کو خبردار کر دیا،جنگ بندی خطرے میں

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Focusing on economy and security, Shehbaz Sharif will reach Jeddah today
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

معیشت اور سیکیورٹی پر توجہ ، شہباز شریف آج جدہ پہنچیں گے

Tensions over the Strait of Hormuz, China warns the world, ceasefire in danger
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز پر تناؤ، چین نے دنیا کو خبردار کر دیا،جنگ بندی خطرے میں

Major revelation on private schools in Islamabad, case of stopping scholarships worth billions comes to light
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد کے نجی اسکولوں پر بڑا انکشاف، اربوں کی اسکالرشپ روکنے کا معاملہ سامنے آ گیا

Trump's big claim Iran ready for deal, disagreement with allies over Hormuz blockade
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا بڑا دعویٰ: ایران ڈیل کو تیار، ہرمز ناکہ بندی پر اتحادیوں سے اختلاف

Turkey-Israel tensions escalate, Netanyahu makes serious accusations and harsh statements
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ترکیہ-اسرائیل کشیدگی میں تیزی، نیتن یاہو پر سنگین الزامات اور سخت بیانات

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.