Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

91 % سے زائد پاکستانی موبائل فون سروسز تک رسائی رکھتے ہیں، پی ٹی اے

1 minute read
18-4

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی سالانہ رپورٹ برائے 24-2023 میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی 91 % سے زائد آبادی موبائل فون سروسز تک رسائی رکھتی ہے جبکہ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے تمام علاقوں میں ٹیلی کام سروسز موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پیر کو جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ براڈبینڈ انٹرنیٹ کے سبسکرائبرز کی تعداد جون 2023 سے 12 کروڑ 76 لاکھ سے بڑھ کر ستمبر 2024 میں 14 کروڑ 23 لاکھ تک پہنچ گئی ہے، جبکہ براڈبینڈ کی اوسط رفتار 28 فیصد اضافے کے بعد 15.6 ایم بی پی ایس سے بڑھ کر 20.02 ایم بی پی ایس ہوگئی ہے۔

ملک میں ’فائیو جی‘ کے اجرا کے حوالے سے پی ٹی اے نے کہا کہ ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنا پاکستان میں فائیو جی کے اجرا میں ایک اہم چیلنج ہے، اگرچہ شہری علاقوں کو جدید بنیادی ڈھانچے سے تیزی سے فائدہ ہوسکتا ہے تاہم فائیو جی کی توسیع کی زیادہ لاگت اور لاجسٹک رکاوٹوں کے باعث دیہی اور کم آبادی والے دور دراز علاقوں کے پیچھے رہ جانے کا خطرہ ہے۔

فائیو جی ہینڈ سیٹ کی دستیابی بھی فائیو جی کو اپنانے میں ایک اہم رکاوٹ ہے، 5 جی خدمات تک مساوی، ملک گیر رسائی کو یقینی بنانا جامع معاشی ترقی اور سماجی ترقی کے لیے انتہائی اہم ہے۔

رپورٹ میں ٹیلی کام آپریٹرز کی جانب سے کی جانے والی خاطر خواہ سرمایہ کاری اور اپ گریڈیشن کا اعتراف کیا گیا ہے جس سے مالی سال 24-2023 میں ٹیلی کام ریونیو ریکارڈ 955 ارب روپے تک پہنچ گیا، جس میں اپریل تا جون 2024 میں فی صارف سے اوسط آمدنی 302 روپے ماہانہ رہی۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ون ونڈو آپریشن سے آئی پی ایڈریس اور ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن آسان ہوگئی ہے جس سے سافٹ ویئر ہاؤسز اور کال سینٹرز جیسے کاروباری اداروں کو فائدہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کا گلوبل سائبر سیکیورٹی انڈیکس 2024 79ویں نمبر سے ٹاپ 40 پر پہنچ گیا ہے۔

پی ٹی اے نے ٹیلی کام ایکوئپمنٹ اسٹینڈرڈز ریگولیشنز 2024 کے مسودے کو حتمی شکل دے دی ہے، اس مسودے کی وزارت قانون نے جانچ پڑتال کی ہے اور کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی اس کی منظوری دے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے قواعد و ضوابط ہموار مواصلات کو برقرار رکھنے اور صارفین کو غیر معیاری یا غیر مطابقت پذیر مصنوعات بشمول برقی مقناطیسی صلاحیت، صحت اور حفاظت اور ریڈیو فریکوئنسی مواصلات وغیرہ سے بچانے میں مدد کریں گے۔

پی ٹی اے الیکٹرانک کرائمز کی روک تھام کے قانون کے تحت غیر قانونی آن لائن مواد سے متعلق عوامی اور سرکاری تنظیموں کی شکایات کو فعال طور پر سنبھالتا ہے اور غیر قانونی سرگرمیوں سے منسلک 14 لاکھ 30 ہزار یو آر ایلز کو بلاک کرنے کے لیے کارروائی کی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 24-2023 کے دوران پی ٹی اے کو ٹیلی کام سروسز سے متعلق ایک لاکھ 91 ہزار 514 صارفین کی شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 99.3 فیصد کو حل کیا گیا، ڈیٹا کی صفائی کو یقینی بنانے کے لیے پی ٹی اے نے 58 لاکھ سے زائد غیر فعال سموں کو بلاک یا ری سائیکل کیا۔

Tags: آزاد جموں و کشمیر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پی ٹی اے رسائی سالانہ رپورٹ گلگت بلتستان موبائل فون سروسز

Post navigation

Previous: جو روٹ نے رکی پونٹنگ کا شاندار ٹیسٹ ریکارڈ برابر کر دیا
Next: پی ایس ایل 10 کا ڈرافٹ پاکستان میں منعقد ہونے کا امکان

US-Iran peace agreement signing ceremony to be held in Geneva, hosted by Pakistan Shahbaz Sharif
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران امن معاہدے کی دستخطی تقریب جنیوا میں ہوگی، میزبانی پاکستان کرے گا: شہباز شریف

US and Iran agree on initial ceasefire agreement, signing expected on Friday
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا اور ایران جنگ بندی کے ابتدائی معاہدے پر متفق، دستخط جمعے کو متوقع

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

یہ بھی پڑہیے

Major economic breakthrough for Iran after the war, $300 billion project under consideration
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

جنگ کے بعد ایران کے لیے بڑی معاشی پیش رفت، 300 ارب ڈالر کے منصوبے پر غور

FIFA World Cup: Iran and New Zealand draw 2-2 in thrilling clash-Getty Images
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ: ایران اور نیوزی لینڈ کا سنسنی خیز مقابلہ 2-2 گول سے برابر

FIFA World Cup: Cape Verde, a team considered weak, surprised Spain-Getty Images
  • کھیل

فیفاورلڈ کپ : کمزور سمجھی جانے والی ٹیم کیپ ورڈی نے اسپین کو حیران کر دیا

PCB announces new central contract track system-PCB
  • کھیل

پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ کے نئے ٹریک سسٹم کا اعلان کر دیا

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Major economic breakthrough for Iran after the war, $300 billion project under consideration
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

جنگ کے بعد ایران کے لیے بڑی معاشی پیش رفت، 300 ارب ڈالر کے منصوبے پر غور

Ishaq Dar and Japanese Foreign Minister's telephone conversation — Global recognition of Pakistan's mediation efforts
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسحاق ڈار اور جاپانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ — پاکستان کی ثالثی کوششوں کی تعریف

US-Iran peace agreement signing ceremony to be held in Geneva, hosted by Pakistan Shahbaz Sharif
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران امن معاہدے کی دستخطی تقریب جنیوا میں ہوگی، میزبانی پاکستان کرے گا: شہباز شریف

US and Iran agree on initial ceasefire agreement, signing expected on Friday
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا اور ایران جنگ بندی کے ابتدائی معاہدے پر متفق، دستخط جمعے کو متوقع

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.