Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • مشرق وسطیٰ

قطر نے امید ظاہر کی ہے کہ لبنان کے بعد غزہ میں بھی جنگ بندی ہوگی

qatar-prime-minister-gaza-ceasefire-negotiations-are-not-really-promising_65d1d824284f0

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ بدھ 27 نومبر کو نافذ العمل ہوا اور امریکی صدر جو بائیڈن نے غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے ثالثوں کے ساتھ مزید کوششیں کرنے کا اعلان کیا تو اس پر قطر کا رد عمل سامنے آیا ہے۔ قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے اپنے ملک کی جانب سے امید ظاہر کی ہے کہ لبنان میں جنگ بندی غزہ تک پھیل جائے گی۔

قاہرہ میں مصری فریق کے ساتھ بات چیت کے دوران انہوں نے خطے کی صورتحال کے حوالے سے مشترکہ عرب ویژن تیار کرنے کے حوالے سے مشاورت کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں فریقوں نے انسانی ہمدردی کے شعبے میں تعاون کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ خاص طور پر غزہ بگڑتی ہوئی صورتحال کی روشنی میں میں انسانی ہمدردی کے شعبہ میں تعاون پر زور دیا گیا۔

یہ بات امریکی صدر جو بائیڈن کے اعلان کے بعد سامنے آئی ہے کہ واشنگٹن غزہ میں جنگ بندی کے لیے ترکیہ، مصر، قطر، اسرائیل اور دیگر ملکوں کے ساتھ مل کر ایک اور کوشش کرے گا۔ بائیڈن نے بدھ کو ’’ایکس‘‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ آنے والے دنوں میں امریکہ ترکیہ، مصر، قطر، اسرائیل اور دیگر کے ساتھ مل کر غزہ میں جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی اور حماس کے غزہ پر اقتدار کے بغیر جنگ کے خاتمے کے لیے ایک اور کوشش کرے گا۔

حماس نے بدھ کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں جنگ روکنے کے لیے ایک سنجیدہ معاہدہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ حماس کی قیادت کے ایک ذریعے نے زور دے کر کہا کہ تحریک حماس غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حماس نے مصر، قطر اور ترکیہ کے ثالثوں کو مطلع کیا ہے کہ اگر اسرائیل اس کی تعمیل کرتا ہے تو وہ جنگ بندی کے معاہدے اور قیدیوں کے تبادلے کے سنجیدہ معاہدے کے لیے تیار ہے۔ لیکن حماس قیادت کے ذرائع نے ساتھ یہ بھی کہا کہ اسرائیلی فریق معاہدے تک پہنچنے اور جنگ بندی میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔ حماس رہنما نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی اور مزید کہا کہ لبنان میں جنگ بندی کو مزاحمت کے لیے ایک فتح اور ایک عظیم کامیابی سمجھا گیا ہے۔

دریں اثنا حماس رہنما سامی ابو زھری نے رائٹرز کو بتایا ہے کہ تحریک لبنان کے ایک ایسے معاہدے تک پہنچنے کے حق کو سراہتی ہے جو اس کے لوگوں کو تحفظ فراہم کرے۔ اس دوران انہوں نے غزہ میں جنگ کو ختم کرنے والے معاہدے تک پہنچنے کی اپنی امید کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حماس نے غزہ میں جنگ بندی تک پہنچنے میں لچک دکھائی لیکن مسئلہ ہمیشہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی وجہ سے حل ہونے سے دور رہا۔

قطر نے نومبر کے اوائل میں اعلان کیا تھا کہ اس نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے اور اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی کوششیں مہینوں کی ناکامی کے بعد معطل کر دی ہیں۔

Tags: اسرائیل امریکی صدر جو بائیڈن امید ظاہر جنگ بندی جنگ بندی کا معاہدہ حزب اللہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی غزہ غزہ جنگ قطر کا رد عمل قطر کے وزیر اعظم نافذ العمل

Post navigation

Previous: اگر لاشیں گری تھیں تو چھوڑ کر کیوں بھاگے؟ طلال چوہدری
Next: چیمپیئنز لیگ: لیور پول کی ریال میڈرڈ کو 2-0 سے شکست، پوائنٹس ٹیبل پر برتری مزید مستحکم

Missile attack near Oman coast, 3 Indian personnel missing, India summons US diplomat
  • Top News
  • امریکہ
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

عمان کے ساحل کے قریب میزائل حملہ، 3 بھارتی اہلکار لاپتا ، بھارت نے امریکی سفارتکار طلب کر لیا

China calls on US and Iran to reduce tensions and adopt diplomatic solutions
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

چین کا امریکا اور ایران سے کشیدگی کم کرنے اور سفارتی حل اپنانے کا مطالبہ

Pakistan appeals to the international community to reduce tensions and adopt the path of peace
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان کی عالمی برادری سے اپیل، کشیدگی کم کر کے امن کی راہ اپنائی جائے

یہ بھی پڑہیے

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

Dispute over Mari Energies' gas sale, formal complaint sent to Prime Minister
  • Top News
  • پاکستان
  • کاروبار

ماری انرجیز کی گیس فروخت پر تنازع، وزیراعظم کو باضابطہ شکایت ارسال

Pakistan's Human Capital Investing in Parents and Early Childhood is the Need of the Hour
  • Top News
  • پاکستان

پاکستان کا انسانی سرمایہ: والدین اور ابتدائی بچپن پر سرمایہ کاری وقت کی اہم ضرورت

Taliban commander sentenced to 42 years in prison for kidnapping American journalist
  • Afghanistan
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

امریکی صحافی کے اغوا کیس میں طالبان کمانڈر کو 42 سال قید کی سزا

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

Dispute over Mari Energies' gas sale, formal complaint sent to Prime Minister
  • Top News
  • پاکستان
  • کاروبار

ماری انرجیز کی گیس فروخت پر تنازع، وزیراعظم کو باضابطہ شکایت ارسال

Pakistan's Human Capital Investing in Parents and Early Childhood is the Need of the Hour
  • Top News
  • پاکستان

پاکستان کا انسانی سرمایہ: والدین اور ابتدائی بچپن پر سرمایہ کاری وقت کی اہم ضرورت

Taliban commander sentenced to 42 years in prison for kidnapping American journalist
  • Afghanistan
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

امریکی صحافی کے اغوا کیس میں طالبان کمانڈر کو 42 سال قید کی سزا

Missile attack near Oman coast, 3 Indian personnel missing, India summons US diplomat
  • Top News
  • امریکہ
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

عمان کے ساحل کے قریب میزائل حملہ، 3 بھارتی اہلکار لاپتا ، بھارت نے امریکی سفارتکار طلب کر لیا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.