
Sri Lanka beat Pakistan to win the Hong Kong Super Sixes title-AFP
سری لنکا نے پاکستان کو ہرا کر ہانگ کانگ سپر سکسز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا
اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے اتوار کو پاکستان کو 3 وکٹ سے شکست دے کر ہانگ کانگ سپر سکسز 2024 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
سری لنکا نے 73 رنز کا معمولی ہدف تین وکٹ اور 6 گیندیں باقی رہ کر حاصل کر لیا۔
سری لنکا کے کپتان لیہورو مدھوسنکا کے پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ نتیجہ خیز ثابت ہوا کیونکہ محمد اخلاق کی تیز رفتار کارکردگی کے باوجود ان کے گیند بازوں نے پاکستان کو امعمولی سکور پر آؤٹ کر دیا۔
وکٹ کیپر بلے باز نے پاکستان کے لیے 20 گیندوں پر 48 رنز کے ساتھ تنہا جنگ لڑی یہاں تک کہ آخری اوور میں لیہورو مدھوسنکا کا شکار ہو گئے۔
پاکستان کے مجموعی اسکور میں اگلی بہترین شراکت کپتان فہیم اشرف کی طرف سے آئی جنہوں نے 4 گیندوں پر 13 رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے لکشن اور تھرندو رتھنائیکے نے2 وکٹ حاصل کیں.
اس سے قبل سیمی فائنل میں، کپتان فہیم اشرف کی آل راؤنڈ شاندار کارکردگی کی بدولت پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔