Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی

امریکہ میں بھارتی سفیر کو عوام نے گھیر لیا،بھاگنے پر مجبور

download (20)

امریکہ میں بھارتی سفیر کو عوام نے گھیر لیا،بھاگنے پر مجبور
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے شہر نیو یارک میں بھارتی سفیر ترنجیت سنگھ سندھو کو ایک گوردوارے کے دورے کے دوران خالصتان کے حامی سکھوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا اور وہ وہاں سے جانے پر مجبور ہوگئے. رپورٹ کے مطابق وائرل ویڈیوز میں خالصتان کے حامیوں کو بھارتی سفیر سے سخت سوالات کرتے ہوئے اور سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر اور گروپتونت سنگھ پنن پر حملوں کے بارے میں بیانات دیتے ہوئے دیکھا گیا۔ترنجیت سنگھ سندھو نے اتوار کو نیویارک کے لانگ آئی لینڈ میں گرونانک دربار گوردوارے کا دورہ کیا تاکہ گرپرب کی تقریبات میں شرکت کی جاسکے جو سکھ مذہب کے پیروکاروں کے لیے سب سے اہم تہوار ہے۔

ہردیپ سنگھ نجر کو 18 جون 2023 کو برٹش کولمبیا میں سکھ مندر کی پارکنگ میں قتل کر دیا گیا تھا، ستمبر میں کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اس قتل کا ذمہ دار بھارت کو ٹھہرایا تھا۔

گزشتہ ہفتے فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکا نے حال ہی میں گروپتونت سنگھ پنن کے قتل کی ایک اور بھارتی سازش کو بھی ناکام بنا دیا۔وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ امریکی سرزمین پر مبینہ قاتلانہ حملے کو انتہائی سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں اور اس معاملے کو بھارت حکومت کے ساتھ اعلی سطح پر اٹھایا ہے۔

گوردوارے کی ویڈیوز میں مظاہرین کو سکھ تحریک کو دبانے کے لیے بھارت کی کوششوں کے خلاف نعرے لگاتے دیکھا گیا، جب بھارتی سفیر گردوارہ سے نکل رہے تھے تو مظاہرین میں شامل ایک شخص کو خالصتانی جھنڈا تھامے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

گروپتونت سنگھ پنن نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی سفیر نے اپنا دورہ منسوخ کر دیا اور شرمندہ ہو کر خالصتان کے حامی سکھوں کی طرف سے قاتلانہ حملے میں اپنے کردار کے بارے میں اٹھائے گئے سوالات کا جواب دیے بغیر جلد بازی میں گوردوارے سے فرار ہو گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’فرار ہونے والے بھارتی سفیر کے متضاد جوابات سے یہ واضح ہے کہ بھارت خالصتان ریفرنڈم کی ووٹنگ کو روکنے کے لیے کرائے کے قاتلوں کا استعمال کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مجھے قتل کرنے کی کوشش کے باوجود خالصتان ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ جاری رہے گی اور امریکا میں یہ مرحلہ 28 جنوری 2024 سے سان فرانسسکو، کیلیفورنیا میں شروع ہونے والا ہے۔

خالصتان تحریک کے حامیوں نے بھارتی سفیر سے پوچھا کہ کیا وہ بھی گروپتونت سنگھ پنن کے قتل کی ناکام کوشش میں ملوث تھے؟

گردوارہ میں خالصتان کے حامی سکھوں کی قیادت کرنے والے ہمت سنگھ نے دعویٰ کیا کہ بھارت نے ہردیپ سنگھ نجر کو قتل کیا ہے۔آنجہانی سکھ رہنما کینیڈا میں سرے گوردوارے کے صدر اور خالصتان ریفرنڈم کے کینیڈین چیپٹر کے کوآرڈینیٹر تھے۔ہمت سنگھ نے کہا کہ میں صرف بھارتی سفیر سے یہ جواب ماگ رہا تھا کہ بھارت خالصتان ریفرنڈم کی ووٹنگ روکنے کے لیے پُرتشدد ہتھکنڈے کیوں استعمال کر رہا ہے؟

Post navigation

Previous: عمران نے کہا بشریٰ سے نکاح ہوا تو وزیراعظم بن جاؤنگا‘عون چوہدری اور مفتی سعید کا عدالت میں بیان
Next: چیئرمین PFF نارملائزیشن ہارون ملک اور سعودی سفیر نواف سعید المالکی کی ملاقات

US B-52 plane crashes during takeoff at Edwards Air Base, 8 killed, investigation underway
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

ایڈورڈز ایئر بیس پر امریکی بی -52 طیارہ ٹیک آف کے دوران تباہ، 8 افراد ہلاک ، تحقیقات جاری

Bangladesh angry over Indian immigration officials' behavior, PM's advisor returns
  • Top News

بھارتی امیگریشن حکام کے رویے پر بنگلہ دیش برہم، وزیراعظم کے مشیر واپس لوٹ گئے

Gulf tensions benefit Pakistan, with significant increase in ship arrivals at Karachi Port
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی کشیدگی نے پاکستان کو فائدہ پہنچا دیا، کراچی پورٹ پر جہازوں کی آمد میں نمایاں اضافہ

یہ بھی پڑہیے

Major economic breakthrough for Iran after the war, $300 billion project under consideration
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

جنگ کے بعد ایران کے لیے بڑی معاشی پیش رفت، 300 ارب ڈالر کے منصوبے پر غور

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

US B-52 plane crashes during takeoff at Edwards Air Base, 8 killed, investigation underway
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

ایڈورڈز ایئر بیس پر امریکی بی -52 طیارہ ٹیک آف کے دوران تباہ، 8 افراد ہلاک ، تحقیقات جاری

Bangladesh angry over Indian immigration officials' behavior, PM's advisor returns
  • Top News

بھارتی امیگریشن حکام کے رویے پر بنگلہ دیش برہم، وزیراعظم کے مشیر واپس لوٹ گئے

Gulf tensions benefit Pakistan, with significant increase in ship arrivals at Karachi Port
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی کشیدگی نے پاکستان کو فائدہ پہنچا دیا، کراچی پورٹ پر جہازوں کی آمد میں نمایاں اضافہ

Major economic breakthrough for Iran after the war, $300 billion project under consideration
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

جنگ کے بعد ایران کے لیے بڑی معاشی پیش رفت، 300 ارب ڈالر کے منصوبے پر غور

Ishaq Dar and Japanese Foreign Minister's telephone conversation — Global recognition of Pakistan's mediation efforts
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسحاق ڈار اور جاپانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ — پاکستان کی ثالثی کوششوں کی تعریف

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.