Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

آکسفورڈ یونیورسٹی چانسلر کا انتخاب: برطانوی اخبار کی عمران خان پر تنقید

featurephoto (74)

آکسفورڈ یونیورسٹی چانسلر کا انتخاب: برطانوی اخبار کی عمران خان پر تنقید

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں چانسلر کے عہدے کے لیے درخواست پر برطانوی پریس میں موصول ہونے والی رپورٹس کے درمیان دی آبزرور میں شائع ایک تفصیلی مضمون میں قید سابق وزیراعظم پر تنقید کی گئی ہے۔

سیاست اور ثقافت پر لکھنے والی کالم نگار کیتھرین بینیٹ اپنے کالم میں لکھتی ہیں کہ عمران خان کے متنازع نظریات اور اقدامات انہیں اس باوقار عہدے کے لیے غیر موزوں بناتے ہیں، جس میں عالمی سطح پر آکسفورڈ کے اقدار کی نمائندگی کرنا ہے۔

کالم نگار نے لکھا کہ عمران خان نے ایک مرتبہ اسامہ بن لادن کو ’شہید‘ کہا تھا، ’غلامی کی بیڑیاں‘ توڑنے پر طالبان کی تعریف بھی کی تھی، کالم نگار نے بتایا کہ عمران خان نے خواتین کی تعلیم پر طالبان کی پابندی کو بھی معاف کردیا ہے ، عمران خان عصمت دری کے بارے میں رجعت پسندانہ خیالات رکھتے ہیں، وہ تجویز کرتے ہیں کہ خواتین کو ’فتنہ‘ بننے سے گریز کرنا چاہیے، کیونکہ ’ہر کسی کے پاس قوت ارادی نہیں ہوتی‘۔

کیتھرین بینیٹ نے عمران خان کی چینی کمیونسٹ پارٹی کی ظاہری تعریف پر بھی تنقید کی ہے، خاص طور پر ایغور کے مسلمانوں کے ساتھ چین کا برتاؤ، جس کی انہوں نے کبھی ایک متبادل ماڈل کے طور پر تعریف کی تھی جو مغربی جمہوریتوں کو پیچھے چھوڑ دیتا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ موقف آکسفورڈ کی آزادی اظہار رائے اور انسانی حقوق کے دفاع کی روایت کے ساتھ ناقص مواقفت رکھتا ہے۔

اسی کالم میں کیتھیرین نے چانسلر شپ کے لیے ایک اور امیدوار لیڈی ایلش انجیولینی کا عمران خان سے موازنہ کیا ہے جنہیں اس عہدے کے لیے موزوں انتخاب کے طور پر پیش کیا گیا ہے، ایلش انجیولینی وکالت کے پیشے سے وابسطہ رہ چکی ہیں جبکہ غریب طلبا کے لیے آکسفورڈ یونیورسٹی کو قابل رسائی بنانے کی کوششیں کرنے، اہم عوامی تفتیش میں ان کی قیادت نے انہیں اس عہدے کے لیے زیادہ موزوں بنا دیا ہے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر عدیل ملک نے ڈان کو بتایا کہ عمران خان کے جیتنے کے امکانات کم ہیں، جبکہ اس بات کا امکان نہیں ہے کہ وہ بڑی تعداد میں ووٹ حاصل کریں گے۔

عدیل ملک نے مزید بتایا کہ انہیں شبہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ضروری نہیں کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے الیکشن جیتنے میں دلچسپی رکھتی ہو، وہ اس سب میں مسئلہ بنانا چاہتے تھے، جس میں وہ کامیاب ہوگئے ہیں۔

Tags: آکسفورڈ یونیورسٹی بانی پی ٹی آئی تنقید چانسلر رپورٹس عمران خان

Post navigation

Previous: پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش:پاکستان کے 117 رنز پر 6 کھلاڑی آوٹ
Next: لیور پول کا پریمیئر لیگ میں ناقابل شکست سفر جاری، مانچسٹڑ یونائیٹڈ کو شکست

Prime Minister Shehbaz Sharif arrives in Antalya, important meetings with world leadership expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف انطالیہ پہنچ گئے، عالمی قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع

Islamabad on high alert, security tightened ahead of possible second round of US-Iran talks
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد ہائی الرٹ، امریکا۔ایران مذاکرات کے ممکنہ دوسرے دور سے قبل سکیورٹی سخت

Washington meeting: IMF praises, prospects of restoring global confidence in Pakistan's economy bright
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

واشنگٹن اجلاس:آئی ایم ایف کی تعریف، پاکستان کی معیشت پر عالمی اعتماد بحال ہونے کے امکانات روشن

یہ بھی پڑہیے

T20 World Cup: ICC launches investigation into Canadian Cricket-ICC
  • کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: آئی سی سی کا کینیڈا کرکٹ کے خلاف تحقیقات کا آغاز

  • کھیل

قومی سائیکلسٹ نتالیہ خان 28 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

PSL 11 Digital Content Crosses 1.1 Billion Views-X
  • کھیل

پی ایس ایل 11 کی زبردست ڈیجیٹل کارکردگی، ہر پلیٹ فارم پر ریکارڈ ویوز

Global pressure against Israel increases, calls for strict measures from the European Union
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے خلاف عالمی دباؤ میں اضافہ، یورپی یونین سے سخت اقدامات کا مطالبہ

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Global pressure against Israel increases, calls for strict measures from the European Union
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے خلاف عالمی دباؤ میں اضافہ، یورپی یونین سے سخت اقدامات کا مطالبہ

Prime Minister Shehbaz Sharif arrives in Antalya, important meetings with world leadership expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف انطالیہ پہنچ گئے، عالمی قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع

Islamabad on high alert, security tightened ahead of possible second round of US-Iran talks
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد ہائی الرٹ، امریکا۔ایران مذاکرات کے ممکنہ دوسرے دور سے قبل سکیورٹی سخت

10-day ceasefire agreed between Israel and Lebanon, Trump's important announcement
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل اور لبنان میں 10 روزہ جنگ بندی طے، ٹرمپ کا اہم اعلان

Washington meeting: IMF praises, prospects of restoring global confidence in Pakistan's economy bright
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

واشنگٹن اجلاس:آئی ایم ایف کی تعریف، پاکستان کی معیشت پر عالمی اعتماد بحال ہونے کے امکانات روشن

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.