Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • کھیل

اسٹار فٹ بالر رونالڈو کی یوٹیوب کی دنیا میں انٹری

1 minute read
Cristiano Ronaldo Launches YouTube Channel

Cristiano Ronaldo Launches YouTube Channel

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق معروف فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے یوٹیوب کی دنیا میں دھماکے دار انٹری کرتے ہوئے “یوآر” کے نام سے اپنا چینل بنالیا ۔

رونالڈو جنہیں دنیا کے عظیم ترین فٹبالرز میں شمار کیا جاتا ہے، نے بدھ کے روز اپنے چینل کا اعلان کیا اور اس کے آغاز کے بعد سے ہی اس کی مقبولیت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

صرف 5 گھنٹوں کے اندر ہی رونالڈو کے چینل نے 50 لاکھ سے زیادہ سبسکرائبرز حاصل کر لیے اور اس نے سب سے کم وقت میں اتنے سبسکرائبرز حاصل کرنے کی تاریخ رقم کی ہے۔

یہ تیز رفتار اضافہ بتاتا ہے کہ ’یوآر‘ یوٹیوب چینل تاریخ کا سب سے تیزی سے بڑھنے والا چینل بن سکتا ہے جو فی الحال پروڈکٹیو مواد بنانے والے مسٹر بیسٹ کے پاس ہے، جن کے 311 ملین سبسکرائبرز ہیں۔

اپنی پہلی ویڈیو میں رونالڈو نے اپنے فٹبال کے شوق کا اظہار کیا اور میدان کے علاوہ اپنی زندگی کے بارے میں بھی معلومات شیئر کیں۔

کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ ’مجھے یہ پروجیکٹ حقیقت میں لانے پر بہت خوشی ہے، یہ کافی عرصے سے میرے ذہن میں تھا لیکن اب آخر کار ہمارے پاس اسے حقیقی بنانے کا موقع ہے‘۔

اسٹار فٹبالر نے مزید کہا کہ ’میں ہمیشہ سے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ مضبوط تعلق سے لطف اندوز ہوتا آیا ہوں اور میرا یوٹیوب چینل مجھے اس کے لیے ایک اور بڑا پلیٹ فارم فراہم کرے گا، جس میں لوگ میرے خاندان اور مختلف موضوعات پر میری رائے کے بارے میں مزید جانیں گے۔‘

رونالڈو کا 33 ٹرافیوں، پانچ یوئیفا چیمپیئنز لیگ ٹائٹلز اور ریکارڈ تعداد میں گول اور اسسٹس کے ساتھ ایک کامیاب کیریئر ہے ، رونالڈو کا یوٹیوب کی طرف رُخ ناصرف ان کے کیریئر کا ایک نیا باب ہے بلکہ ان کی ڈیجیٹل موجودگی میں ایک اہم اضافہ ہے۔

اس سال کے شروع میں، کرسٹیانو رونالڈو نے فوربز کی فہرست میں چوتھی بار سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔

رونالڈو نے سعودی عرب کی ٹیم ال-نصر میں شمولیت کے بعد دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا، کیونکہ فوربز کے مطابق 39 سالہ کھلاڑی کی تخمینہ شدہ کل آمدنی تقریباً 260 ملین ڈالر تھی جو کسی بھی فٹبالر کےلیے اب تک کی سب سے زیادہ ہے۔

یاد رہے کرسٹیانو رونالڈو کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر 11 کروڑ 25 لاکھ سے زیادہ فیس بک پر 17 کروڑ سے زائد جبکہ انسٹا گرام پر 63 کروڑ 60 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔

Tags: اردو انٹرنیشنل اردو فٹبال اردو کھیل اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو فٹبال اپڈیٹ کھیل کھیل کی اردو خبر

Post navigation

Previous: رضوان سعید شیخ نے امریکا میں پاکستان کے نئے سفیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں
Next: پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش: پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن رضوان اور شکیل نے پاکستان کو ٹاپ پر پہنچا دیا

Cristiano Ronaldo leads Al-Nasr Club to first Saudi Pro League title-Getty Images
  • کھیل

کرسٹیانو رونالڈو نے النصر کلب کو سعودی پرو لیگ کا پہلا ٹائٹل جتوا دیا

Australian team arrives in Islamabad for 3-match ODI series against Pakistan-X
  • کھیل

پاکستان کیخلاف 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کیلئے آسٹریلوی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

Zakia Ahmed, an Afghan woman who moved to Australia, made history by climbing Mount Everest.-X
  • کھیل

آسٹریلیا منتقل ہونے والی افغان خاتون ذکیہ احمد نے ماؤنٹ ایوریسٹ سر کر کے تاریخ رقم کردی

یہ بھی پڑہیے

Iran-US talks Partial progress but decisive stage remains
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا بات چیت: جزوی پیش رفت مگر فیصلہ کن مرحلہ باقی

Prime Minister Shahbaz meets Chinese leadership, holds important discussions on peace in the region and CPEC
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم شہباز کی چینی قیادت سے ملاقات، خطے میں امن اور سی پیک پر اہم گفتگو

Quetta shuttle train suicide blast, 14 killed, 20 injured
  • Top News
  • پاکستان

کوئٹہ شٹل ٹرین خودکش دھماکا، 14 افراد جاں بحق، 20 زخمی

Prime Minister's visit to China, important discussions expected on CPEC and investment
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم کا دورۂ چین، سی پیک اور سرمایہ کاری پر اہم بات چیت متوقع

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Iran-US talks Partial progress but decisive stage remains
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا بات چیت: جزوی پیش رفت مگر فیصلہ کن مرحلہ باقی

Prime Minister Shahbaz meets Chinese leadership, holds important discussions on peace in the region and CPEC
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم شہباز کی چینی قیادت سے ملاقات، خطے میں امن اور سی پیک پر اہم گفتگو

Quetta shuttle train suicide blast, 14 killed, 20 injured
  • Top News
  • پاکستان

کوئٹہ شٹل ٹرین خودکش دھماکا، 14 افراد جاں بحق، 20 زخمی

Prime Minister's visit to China, important discussions expected on CPEC and investment
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم کا دورۂ چین، سی پیک اور سرمایہ کاری پر اہم بات چیت متوقع

Terrible explosion in coal mine in China, 82 workers killed
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

چین میں کوئلے کی کان میں خوفناک دھماکا، 82 مزدور ہلاک

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.