Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • انڈیا
  • پاکستان

اقوام متحدہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں لاپتہ 13 ہزار لڑکوں کی بازیابی کے لئے اقدامات کرے، پاکستان

اقوام متحدہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں لاپتہ 13 ہزار لڑکوں کی بازیابی کے لئے اقدامات کرے پاکستان

اقوام متحدہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں لاپتہ 13 ہزار لڑکوں کی بازیابی کے لئے اقدامات کرے پاکستان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے مسلح تنازعات والے علاقوں میں لاپتہ افراد کے سنگین مسئلے سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی قانون کے سخت اطلاق کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں اگست 2019 میں بھارتی کریک ڈاؤن کے نتیجے میں اغوا ہونے والے 13 ہزار لڑکوں کی بازیابی کے لئے اقدامات کی ہدایت کرنی چاہیے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل نمائندہ عثمان جدون نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارریا فارمولا اجلاس میں کہا کہ لاپتہ افراد کے واقعات میں ملوث ریاستوں اور افراد کے خلاف کارروائی کرنا ضروری ہے۔

کونسل کا ارریا فارمولا اجلاس سوئٹزرلینڈ نے بلایا تھا۔ اس فارمیٹ کا نام اقوام متحدہ میں وینزویلا کے سابق سفیر ڈیاگو اریوا کے نام پر رکھا گیا ہے۔ یہ ایک مشاورتی عمل ہے جو سلامتی کونسل کے ارکان کو غیر رسمی ماحول میں لوگوں کو سننے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ سوئٹزرلینڈ کے مشن نے کہا کہ اس نے یہ اجلاس لاپتہ افراد سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لئے قائم ریاستوں کے گروپ دی گلوبل الائنس فار دی مسنگ کے ساتھ بلایا ہے جو 13 رکن ممالک کا اتحاد ہے جو لاپتہ افراد اور بچھڑے خاندانوں کے معاملے کے بارے میں شعور اجاگر اور اس سے نمٹنے کے لیے کارروائی کو متحرک کرتا ہے۔

پاکستانی نمائندہ نے کہا کہ پاکستان کا خیال ہے کہ مسلح تنازعات والے علاقوں میں لاپتہ افراد کے معاملے پر سب سے موثر جواب بین الاقوامی قانون کا سخت اطلاق اور احتساب کا عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بارہا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، جنرل اسمبلی اور سیکرٹری جنرل کو قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں اغوا ہونے والے 13 ہزار کشمیری نوجوان کی ٹھوس حقیقت سے آگاہ کیا جن میں سے ایک بڑی تعداد لاپتہ ہو چکی ہے۔

پاکستانی نمائندہ نےکشمیری خواتین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں اور کشمیر میں لاپتہ افراد کے واقعات کے باعث خواتین نیم بیوائوں کی حیثیت سے زندگی گزار رہی ہیں اور اپنے شوہروں، بیٹوں اور بھائیوں کی زندگی کے بارے میں غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ان خواتین کو یہ بات جاننے کے بنیادی حق سے محروم کر دیا جاتا ہے کہ آیا ان کے پیارے زندہ ہیں یا مر چکے ہیں اور ان کی مناسب طریقے سے تدفین سے محروم رکھا جاتا ہے۔ پاکستانی نمائندہ نے اجلاس کو بتایا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں ہزاروں افراد کے لاپتہ ہونے کی شکایت پر ہمیں کسی ادارے یا شخصیت کی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا ہے۔

اقوام متحدہ کی توانائیاں لاپتہ افراد پر موضوعاتی بات چیت کی بجائے ان مخصوص معاملات پر مرکوز کی جانی چاہئیں جو زیادہ نتیجہ خیز نہیں ۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ جب تک اقوام متحدہ، انسانی حقوق کونسل اور دیگر متعلقہ ادارے مسلح تنازعات میں لاپتہ افراد کے معاملات کو حل کرنے کے لیے تیار اور قابل نہیں ہوتے، اس مسئلے کو حل نہیں کیا جا سکتا۔

Tags: بھارت بھارتی کریک ڈاؤن بین الاقوامی قانون پاکستان جموں و کشمیر غیر قانونی زیر تسلط مسلح تنازعات

Post navigation

Previous: بھارت میں انسانی برڈ فلو کا کیس، ڈبلیو ایچ او کی تصدیق
Next: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستان کی ناقص کارکردگی کے باوجود بابر اعظم بطور کپتان برقرار رہیں گے

Engineer Mirza case Court declares Council of Islamic Ideology opinion null and void
  • Top News
  • پاکستان

انجینئر مرزا کیس: عدالت نے اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کالعدم قرار دے دی

Efforts to reduce regional tensions Iran and Jordan trust Pakistan's diplomatic role
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

علاقائی کشیدگی میں کمی کی کوششیں: ایران اور اردن کا پاکستان کے سفارتی کردار پر اعتماد

Budget preparation expedited Government orders ministries to immediately return unused funds
  • Top News
  • پاکستان

بجٹ تیاری تیز: حکومت نے وزارتوں کو غیر استعمال شدہ فنڈز فوری واپس کرنے کا حکم دے دیا

یہ بھی پڑہیے

New dispute in the Strait of Hormuz Iran accuses the US of attacking passenger ships and killing 5 civilians
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز میں نیا تنازع: ایران کا امریکا پر مسافر کشتیوں پر حملے اور 5 شہری ہلاکتوں کا الزام

Engineer Mirza case Court declares Council of Islamic Ideology opinion null and void
  • Top News
  • پاکستان

انجینئر مرزا کیس: عدالت نے اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کالعدم قرار دے دی

Drone attack on Fujairah oil zone, UAE claims to have shot down Iranian missile
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

فجیرہ آئل زون پر ڈرون حملہ، یو اے ای نے ایرانی میزائل مار گرانے کا دعویٰ

Pakistan Women's Team defeated Zimbabwe by 168 runs-PCB
  • کھیل

پاکستان ویمن ٹیم نے زمبابوے کو 168 رنز سے ہرا دیا

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

New dispute in the Strait of Hormuz Iran accuses the US of attacking passenger ships and killing 5 civilians
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز میں نیا تنازع: ایران کا امریکا پر مسافر کشتیوں پر حملے اور 5 شہری ہلاکتوں کا الزام

Engineer Mirza case Court declares Council of Islamic Ideology opinion null and void
  • Top News
  • پاکستان

انجینئر مرزا کیس: عدالت نے اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کالعدم قرار دے دی

Drone attack on Fujairah oil zone, UAE claims to have shot down Iranian missile
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

فجیرہ آئل زون پر ڈرون حملہ، یو اے ای نے ایرانی میزائل مار گرانے کا دعویٰ

Efforts to reduce regional tensions Iran and Jordan trust Pakistan's diplomatic role
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

علاقائی کشیدگی میں کمی کی کوششیں: ایران اور اردن کا پاکستان کے سفارتی کردار پر اعتماد

Budget preparation expedited Government orders ministries to immediately return unused funds
  • Top News
  • پاکستان

بجٹ تیاری تیز: حکومت نے وزارتوں کو غیر استعمال شدہ فنڈز فوری واپس کرنے کا حکم دے دیا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.