اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ذرائع نے اتوار کو جیو نیوز کو بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹیم کو تربیتی سیشن کے اختتام پر لنچ پر مدعو کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت اپنے دورہ آئرلینڈ سے قبل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کر رہی ہے نقوی نے ذاتی طور پر اسکواڈ کو لنچ پر مدعو کیا۔
ذرائع کے مطابق اس لنچ کا مقصد کھلاڑیوں سے ملنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے کیونکہ دو ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ان کا اعتماد بڑھانا ضروری ہے۔
18 رکنی اسکواڈ میں شامل شاداب خان اور حسن علی کے علاوہ تمام کھلاڑی لاہور میں ٹریننگ کر رہے ہیں دونوں کھلاڑی واروکشائر کے لیے کاؤنٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں اور آئرلینڈ میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔
پاکستانی ٹیم 4 سے 6 مئی تک لاہور میں تین روزہ کیمپ کے بعد 7 مئی کو ڈبلن روانہ ہوگی۔
پاکستانی ٹیم آئرلینڈ میں تین ٹی ٹوئنٹی کھیلے گی جس کے بعد انگلینڈ میں چار ٹی ٹوئنٹی کھیلے گی۔ انگلینڈ سیریز کے بعد پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہوگا۔
آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستانی اسکواڈ
بابر اعظم، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان، عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان آغا، شاداب خان، شاہین آفریدی، عثمان خان