Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، پولیو کے خاتمے کیلئے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

Heading (36)

وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، پولیو کے خاتمے کیلئے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سرکاری خبر رساں ادارے (اے پی پی) کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پیر کو ریاض میں ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی اجلاس کے موقع پر بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے بانی اور شریک چیئرمین بل گیٹس سے ملاقات کی،بل گیٹس نے پنجاب میں بطور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں حفاظتی ٹیکوں اور پولیو کے حفاظتی قطروں کے پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے اس طرز کے پروگرام کو ملک بھر میں پھیلانے کی تجویز دی جبکہ وزیراعظم نے پاکستان اور گیٹس فاؤنڈیشن کے درمیان مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے بل گیٹس کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پیر کو ریاض میں ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی اجلاس کے موقع پر بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے بانی اور شریک چیئرمین بل گیٹس سے ملاقات کی۔اس سے پہلے دونوں رہنماؤں نے عالمی اقتصادی فورم کے ایک اعلیٰ سطحی پینل مباحثے میں شرکت کی تھی جس کا عنوان “عالمی صحت کے ایجنڈے کی نئی تعریف” تھا۔ وزیر اعظم نے اپنے دوبارہ انتخاب پر بل گیٹس کے تہنیتی خط پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

https://urduintl.com/wp-content/uploads/2024/04/WhatsApp-Video-2024-04-30-at-1.17.31-PM.mp4

اپنے سابقہ دور حکومت کے دوران بل گیٹس کے ساتھ اپنی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان اور گیٹس فاؤنڈیشن کے درمیان مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے بل گیٹس کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے انتھک محنت کر رہا ہے۔ انہوں نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے دیرینہ تعاون پر بی ایم جی ایف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پولیو سے پاک پاکستان کے حتمی مقصد تک پہنچنے کے لیے تمام شراکت داروں کی طرف سے مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے۔

بل گیٹس نے پنجاب میں بطور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں حفاظتی ٹیکوں اور پولیو کے حفاظتی قطروں کے پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے اس طرز عمل کو ملک بھر میں پھیلانے کی تجویز دی۔بل گیٹس نے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیو کا خاتمہ مستقبل کی نسلوں کو اس مہلک بیماری سے بچانے کے لیے بہت ضروری ہے۔

وزیر اعظم اور بل گیٹس نے پاکستان اور فاؤنڈیشن کے درمیان حفاظتی ٹیکوں، غذائیت اور مالیاتی شمولیت کے شعبوں میں جاری سرگرمیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ گیٹس فاؤنڈیشن پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں ایک قابل اعتماد شراکت دار ہے اور آئی ٹی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ سمیت دیگر شعبوں میں تعاون فراہم کرتا ہے۔ فروری 2022 کے مسٹر گیٹس کے دورہ پاکستان کو یاد کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے انہیں اپنی سہولت کے مطابق دوبارہ پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی

Tags: بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن بل گیٹس حفاظتی ٹیکوں اور پولیو کے حفاظتی قطروں کے پروگرام مضبوط شراکت داری وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف

Post navigation

Previous: غزہ سے یکجہتی : امریکی یونیورسٹیوں میں احتجاج، 900 مظاہرین گرفتار
Next: یوکرین کے فوجی سربراہ نے فرنٹ لائن پر بگڑتی ہوئی صورتحال سے خبردار کردیا

Oil supply uninterrupted, shipping in Pakistan remains normal
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

تیل کی سپلائی بلا تعطل، پاکستان میں شپنگ معمول پر برقرار

Heartbreaking shooting in America 8 innocent children killed, suspect killed in police encounter
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

امریکا میں دل دہلا دینے والی فائرنگ: 8 معصوم بچے جاں بحق، ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

Decisive stage in Islamabad Second round of US-Iran talks nears, Iranian participation still uncertain
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں فیصلہ کن مرحلہ؟ امریکا–ایران مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ قریب، ایرانی شرکت تاحال غیر یقینی

یہ بھی پڑہیے

Babar Azam equals Virat Kohli's record in T20 cricket-X
  • کھیل

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا

Decisive stage in Islamabad Second round of US-Iran talks nears, Iranian participation still uncertain
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں فیصلہ کن مرحلہ؟ امریکا–ایران مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ قریب، ایرانی شرکت تاحال غیر یقینی

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Oil supply uninterrupted, shipping in Pakistan remains normal
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

تیل کی سپلائی بلا تعطل، پاکستان میں شپنگ معمول پر برقرار

Heartbreaking shooting in America 8 innocent children killed, suspect killed in police encounter
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

امریکا میں دل دہلا دینے والی فائرنگ: 8 معصوم بچے جاں بحق، ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

Decisive stage in Islamabad Second round of US-Iran talks nears, Iranian participation still uncertain
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں فیصلہ کن مرحلہ؟ امریکا–ایران مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ قریب، ایرانی شرکت تاحال غیر یقینی

Russia warns Europe Intervention in Ukraine war could have serious consequences
  • Top News
  • بین الاقوامی

روس کا یورپ کو انتباہ: یوکرین جنگ میں مداخلت کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں

Consequences of unsafe treatment Increase in HIV cases among children in the city
  • Editor's Pick
  • Top News
  • پاکستان

غیر محفوظ علاج کا خمیازہ: شہر میں بچوں میں ایچ آئی وی کیسز میں اضافہ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.