Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

عید الفطر کے چاند کی پیدائش ہو گئی،پاکستان، سعودی عرب سمیت بیشتر ممالک میں 10 اپریل کو عید ہونے کا امکان

عید الفطر

عید الفطر کے چاند کی پیدائش ہو گئی پاکستان، سعودی عرب سمیت بیشتر ممالک میں 10 اپریل کو عید ہونے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) عید الفطر کے چاند کی پیدائش ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق فلکی حساب سے رمضان المبارک کا اختتام اور ماہ شوال کا آغاز ہو گیا۔ ماہرین فلکیات نے شوال کے چاند کی پیدائش پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 8 اپریل کو رات 11 بجکر 21 منٹ پر ہونے کی پیشن گوئی کی تھی۔ یوں پاکستان میں 29 رمضان المبارک کی شام کو شوال کے چاند کی عمر 19 گھنٹے سے زائد ہو گی۔

9 اپریل کو پاکستان میں جب شوال کا چاند دیکھنے کیلئے کوششوں کا آغاز کیا جائے گا،تو اس وقت شوال کے چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہوجائے گی۔ اسی لیے سعودی عرب میں پیر کے روز شوال کا چاند نظر نہ آنے کے اعلان کے بعد پاکستان میں ماہرین فلکیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ رواں سال پاکستان اور سعودی عرب میں ایک ہی دن عید الفطر منائے جانے کے واضح امکانات ہیں۔

ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں 9 اپریل کو شوال کا چاند نظر آنے کا واضح امکان ہے، کل بروز منگل 9 اپریل کو پاکستان میں غروب آفتاب کے وقت سائنسی آلات کی مدد سے چاند دیکھا جا سکے گا۔ تاہم ملک کے شمالی علاقوں میں موسم خراب ہونے کے باعث ان علاقوں میں چاند نظر آنا مشکل ہو گا۔ واضح رہے کہ دنیا کے کسی بھی ملک میں پیر 8 اپریل کو شوال کے چاند کی کوئی شہادت موصول نہ ہوئی، دنیا کے بیشتر ممالک میں عید الفطر 10 اپریل بروز بدھ کو ہو گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک کل 8 ممالک عید الفطر کی حتمی تاریخ کا اعلان کر چکے۔ آسٹریلیا وہ ملک ہے جہاں پیر کے روز سب سے پہلے عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کیا گیا، آسٹریلین فتوٰی کونسل کی جانب سے ملک میں شوال کا چاند نظر نہ آنے کی صورت میں عید الفطر 10 اپریل بروز بدھ کو ہونے کا اعلان کیا گیا۔ بعد ازاں سعودی رویت ہلال کمیٹی نے شوال کے چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان کر دیا۔

سعودی رویت ہلال کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق مملکت کے کسی علاقے سے شوال کے چاند کی کوئی شہادت موصول نہ ہوئی، لہذا رمضان المبارک کے 30 روزوں کے بعد عید الفطر 10 اپریل بروز بدھ کو منائی جائے گی۔ سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، بحرین، ایران اور برطانیہ میں بھی شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کر دیا گیا۔ سعودی رویت ہلال کمیٹی کے اعلامیہ سے قبل ہی عرب میڈیا نے سعودی عرب میں ماہرین فلکیات نے آج شوال کا چاند نظر نہ آنے کا امکان ظاہر کیا تھا، اس ضمن میں کہا گیا کہ سعودی عرب میں آج شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں، اس لیے مملکت میں عید الفطر بدھ کو ہونے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے سعودی ماہر فلکیات اور رویت ہلال کمیٹی کے رکن عبد اللہ الخضیری نے کہا کہ پیر 29 رمضان 8 اپریل کو عید کا چاند دیکھنا نا ممکن ہے کیوں کہ فلکی حساب سے آج چاند سورج سے 12 منٹ پہلے ڈوب جائے گا یہی وجہ ہے کہ 29 رمضان کو چاند کا نظر آنا ناممکن ہے جب کہ منگل 30 رمضان 9 اپریل کو عید کا چاند واضح طور پر نظر آئے گا، منگل 30 رمضان کو عید کا ہلال 54 منٹ تک افق پر رہے گا۔

دوسری جانب پاکستان میں بھی عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 9 اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا، چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں اجلاس ہوگا، اجلاس میں شوال کا چاند دیکھنے کی شہادتیں وصول کی جائیں گی، اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی ممبران اور محکمہ موسمیات سپارکو سائنس ٹیکنالوجی حکام شریک ہوں گے، رویت ہلال کمیٹی اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوگا، زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی شوال کا چاند نظر آنے یہ نہ آنے کا اعلان کریں گے۔

Tags: پاکستان رمضان المبارک شوال کا چاند عید الفطر

Post navigation

Previous: آرمی چیف کی جانب سے فوج کی زیر حراست سانحہ 9 مئی کے 20 ملزم سزا مکمل ہونے سے قبل رہا
Next: پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم مینجمنٹ کی تصدیق

Important meeting of Pakistan, Afghanistan and China in Urumqi, hope for progress on security issues
  • Afghanistan
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

ارومچی میں پاکستان، افغانستان اور چین کا اہم اجلاس، سکیورٹی معاملات پر پیش رفت کی امید

Crowds in UAE, waiting for an hour at pumps before petrol becomes more expensive
  • Top News
  • بین الاقوامی

پیٹرول مہنگا ہونے سے پہلے یو اے ای میں ہجوم، پمپوں پر ایک گھنٹے تک انتظار

Oracle makes sudden major layoffs, thousands of employees receive early morning layoff notices
  • بین الاقوامی
  • کاروبار

اوریکل میں اچانک بڑی چھانٹیاں، ہزاروں ملازمین کو صبح سویرے برطرفی نوٹس

یہ بھی پڑہیے

Important meeting of Pakistan, Afghanistan and China in Urumqi, hope for progress on security issues
  • Afghanistan
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

ارومچی میں پاکستان، افغانستان اور چین کا اہم اجلاس، سکیورٹی معاملات پر پیش رفت کی امید

Crowds in UAE, waiting for an hour at pumps before petrol becomes more expensive
  • Top News
  • بین الاقوامی

پیٹرول مہنگا ہونے سے پہلے یو اے ای میں ہجوم، پمپوں پر ایک گھنٹے تک انتظار

Oracle makes sudden major layoffs, thousands of employees receive early morning layoff notices
  • بین الاقوامی
  • کاروبار

اوریکل میں اچانک بڑی چھانٹیاں، ہزاروں ملازمین کو صبح سویرے برطرفی نوٹس

Iran football team will play World Cup in US as scheduled, says FIFA president-FIFA
  • کھیل

ایران فٹبال ٹیم شیڈول کے مطابق امریکا میں ورلڈ کپ کھیلے گی، فیفا صدر

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Important meeting of Pakistan, Afghanistan and China in Urumqi, hope for progress on security issues
  • Afghanistan
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

ارومچی میں پاکستان، افغانستان اور چین کا اہم اجلاس، سکیورٹی معاملات پر پیش رفت کی امید

Crowds in UAE, waiting for an hour at pumps before petrol becomes more expensive
  • Top News
  • بین الاقوامی

پیٹرول مہنگا ہونے سے پہلے یو اے ای میں ہجوم، پمپوں پر ایک گھنٹے تک انتظار

Major attack in the Gulf, oil tanker worth millions of dollars engulfed in fire
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیج میں بڑا حملہ، کروڑوں ڈالر مالیت کا آئل ٹینکر آگ کی لپیٹ میں

Israel passes controversial death penalty law for Palestinians, facing internal and external pressure
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل میں فلسطینیوں کے لیے سزائے موت کا متنازع قانون منظور، اسرائیل کو اندرونی و بیرونی دباؤ کا سامنا

Ishaq Dar's emergency visit to China, important consultations expected on Iran-US talks
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • چین

اسحاق ڈار کا چین کا ہنگامی دورہ، ایران-امریکا مذاکرات پر اہم مشاورت متوقع

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.