الرئيسيةکھیلکرکٹعثمان خان پر ای سی بی نے پانچ سال کی پابندی عائد...

عثمان خان پر ای سی بی نے پانچ سال کی پابندی عائد کر دی

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ایمریٹس کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے جمعہ کو اعلان کیا کہ دائیں ہاتھ کے بلے باز عثمان خان پر پانچ سال کی پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے وہ ای سی بی کی جانب سے میزبانی یا منظور شدہ ٹورنامنٹس میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

عثمان، جنہوں نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 9میں بطور غیر ملکی کھلاڑی حصہ لیا پاکستان کی نمائندگی کرنے کا فیصلہ کیا اور انہیں کاکول، ایبٹ آباد میں فٹنس کیمپ کے لیے بھی بلایا گیا۔

پی ایس ایل 9 میں اپنے شاندار مظاہرہ کے بعد جہاں وہ ایک ہی ایڈیشن میں دو سنچریاں بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے، عثمان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے تیار ہیں، جس پر وہ راضی ہو گئے اور بالآخر انہیں بلایا گیا۔

ای سی بی نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ بلے باز عثمان خان نے امارات کرکٹ بورڈ سے اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

“تفصیلی تحقیقات کے بعد عثمان نے متحدہ عرب امارات کی ٹیم کے لیے کھیلنے کے اپنے فیصلے کے بارے میں ای سی بی کے سامنے غلط بیانی کی اور ای سی بی کی جانب سے انھیں فراہم کیے گئے مواقع اور ترقی کو دیگر امکانات تلاش کرنے کے لیے استعمال کیا اور یہ واضح ہوا کہ وہ اب بورڈ کا حصہ نہیں رہے ای سی بی کے لیے کھیلنا چاہتے ہیں اور نہ ہی اہلیت کے معیار کو پورا کرنا چاہتے ہیں جو کہ وہ کرنے کے پابند تھے۔

عثمان نے ای سی بی پر واجب الادا اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کی ہے اور اس وجہ سے اسے ای سی بی سے منظور شدہ ٹورنامنٹس/لیگوں کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات میں کونسلز/اکیڈمیوں کے زیراہتمام پانچ سال کی مدت کے لیے منعقد ہونے والے مقامی ایونٹس میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔”

Latest articles

بنگلہ دیش بمقابلہ جنوبی افریقہ: خالد احمد دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شامل

بنگلہ دیش بمقابلہ جنوبی افریقہ: خالد احمد دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شامل اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک)...

ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر عائد پابندی ختم

ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر عائد پابندی ختم اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کرکٹ...

پینٹاگان کی سعودی عرب کو ٹاؤ میزائل کی فروخت کی ڈیل

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزارت دفاع "پینٹاگان" نے سعودی عرب کو "ٹاؤ" میزائل...

اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس 90 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ریکارڈ بنانے کا...

More like this