Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

پاکستان میں 45 لاکھ نوجوان بے روزگار ہیں، اکنامک سروے

1 minute read
feature photo (58)

پاکستان میں 45 لاکھ نوجوان بے روزگار ہیں، اکنامک سروے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اکنامک سروے 2023-2024 کے مطابق پاکستان میں تقریباً 45 لاکھ افراد بے روزگار ہیں، جن میں 15 سے 24 سال کی عمر کے نوجوانوں میں بے روزگاری کی شرح سب سے زیادہ 11.1 فیصد ہے۔

رپورٹ کے مطابق منگل کو جاری کردہ یہ اعداد و شمار 2020-2021 کے لیبر فورس سروے پر مبنی ہیں، جس کے بعد پچھلے تین سالوں کے دوران روزگار کے حوالے سے کوئی سروے نہیں کیا گیا، جو اتنے اہم مسئلے پر حکمرانوں کے بے حس رویے کو اجاگر کرتا ہے۔

سروے کے مطابق، کل لیبر فورس7.18 کروڑ ہے جس میں دیہی علاقوں کے 4.85 کروڑ اور شہری علاقوں کے 2.33 کروڑ شامل ہیں۔

جبکہ ملازمین کی تعداد 6.73 کروڑ ہے، اس میں 4.57 کروڑ دیہی اور شہری علاقوں کے 2.15 کروڑ شامل ہیں اور 45 لاکھ افراد بے روزگار ہیں، مزید برآں، خواتین میں بے روزگاری کا تناسب زیادہ ہے جہاں 10 فیصد مردوں کے مقابے 14.4 فیصد خواتین بے روزگار ہیں۔

34 سے 25 سال کی عمر کے گروپ دوسرے نمبر پر ہے جہاں بے روزگاری کی شرح 7.3 فیصد ہے، اس بریکٹ میں 5.4 فیصد مرد اور 13.3 فیصد خواتین شامل ہیں۔

لیبر فورس کی یہ زائد دستیابی نوجوانوں کے لیے صورتحال کو مزید خراب کر دیتی ہے کیونکہ وہ لیبر فورس میں داخل ہونے کے بعد روزگار کے مواقع کا انتظار کرنے پر مجبور ہیں، سروے سے پتا چلتا ہے کہ یہ ان کے سیکھنے کے مواقع کو محدود کرتا ہے، جو افراد میں مایوسی کا باعث بن سکتا ہے۔

سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملک میں روزگار کے ڈھانچے میں کئی دہائیوں کے دوران تکنیکی تبدیلی کی وجہ سے بدلاؤ آیا ہے، اس سے قبل، زراعت کا شعبہ 37.4 فیصد حصہ کے ساتھ روزگار کا بڑا ذریعہ تھا۔

تاہم، تکنیکی ترقی کی وجہ سے زرعی شعبے میں روزگار کا حصہ صنعتی اور خدمات کے شعبوں میں منتقل ہو گیا ہے، اب خدمات کا شعبہ معیشت کا سب سے بڑا ابھرتا ہوا شعبہ ہے۔

سروے کے مطابق، کسی ملک کی روزگار پیدا کرنے کی صلاحیت اس کے دستیاب وسائل، تکنیکی بنیادم ترقی، اور ادارہ جاتی حکمت عملی پر منحصر ہے، اسی طرح، انسانی وسائل، مہارت، اور تکنیکی قابلیت پائیدار اقتصادی ترقی میں تعاون کرنے والی ملازمت کی قسم کا تعین کرتی ہے، اسکل ڈیولپمنٹ ایک اہم شعبہ ہے جس پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے نوجوانوں کو مارکیٹ کی تبدیلیوں کی ضروریات کو پورا کرنے کی تربیت دی جاتی ہے۔

اس مقصد کے لیے، نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (این اے وی ٹی ٹی سی) کے اسٹریٹجک اقدامات ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (ٹی وی ای ٹی) کے منظر نامے کو نئی شکل دے رہے ہیں، مہارت کی ترقی کو فروغ دے رہے ہیں، اور پاکستان میں سسٹمک ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ کے چیلنجز سے نمٹ رہے ہیں۔

حکومت کا دعویٰ ہے کہ نوجوانوں کی مہارت کا اقدام 4.9 ارب روپے کا پروگرام ہے جس 39 آئی ٹی، 53 صنعتی اور 34 سخت اسکل ٹریننگ شامل ہیں اور اس وقت 56 ہزار نوجوان اس میں رجسٹرڈ ہیں۔

یہ پروگرام گھریلو اور بین الاقوامی ملازمتوں کی مارکیٹ کو اہداف بناتا ہے، خاص طور پر سعودی عرب، خلیجی ممالک، یورپی یونین، اور مشرق بعید کی ریاستوں جیسے جاپان اور جنوبی کوریا، حکومت معیشت پر بے روزگاری کے بوجھ کو کم کرنے اور ترسیلات زر کو بڑھانے میں مدد کے لیے بیرون ملک ملازمتوں کے مواقع تلاش کر رہی ہے۔

Tags: بے روزگاری پاکستان پاکستان اکنامک سروے

Post navigation

Previous: آسٹریلیا بمقابلہ نمیبیا :ایڈم زمپا 100 وکٹ حاصل کرنے والے پہلے آسٹریلوی کرکٹر بن گئے
Next: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستان ٹیم آئرلینڈ کے خلاف میچ کھیلنے فلوریڈا پہنچ گئی

Prime Minister Shehbaz Sharif addresses US 250th Independence Day celebrations, declares Pak-US relations a special partnership
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا امریکا کی 250ویں یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب، پاک-امریکا تعلقات کو خصوصی شراکت داری قرار دے دیا

Islamabad Shuttle Service Scandal: Overcharging and Illegal Security Revealed
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد شٹل سروس اسکینڈل: اوورچارجنگ اور غیر قانونی سکیورٹی کا انکشاف

Delay in Budget 2026-27, government faces concerns from IMF and allies
  • Top News
  • پاکستان

بجٹ 2026-27 میں تاخیر، حکومت کو آئی ایم ایف اور اتحادیوں کے تحفظات کا سامنا

یہ بھی پڑہیے

How much is the FIFA World Cup trophy worth? You will be surprised to know-FIFA
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی مالیت کتنی؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

US issues visas to Iranian football team for World Cup-FIFA
  • کھیل

امریکا نے ایرانی فٹ بال ٹیم کو ورلڈ کپ کیلئے ویزے جاری کر دیے

Shoes and trash rain down on Israeli players in Albania-X
  • کھیل

البانیہ میں اسرائیلی کھلاڑیوں پر جوتوں اور کوڑا کرکٹ کی بارش

Xi Jinping will arrive in Pyongyang after seven years, important meeting with Kim Jong-un expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شی جن پنگ سات سال بعد پیانگ یانگ پہنچیں گے، کم جونگ اُن سے اہم ملاقات متوقع

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Xi Jinping will arrive in Pyongyang after seven years, important meeting with Kim Jong-un expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شی جن پنگ سات سال بعد پیانگ یانگ پہنچیں گے، کم جونگ اُن سے اہم ملاقات متوقع

Prime Minister Shehbaz Sharif addresses US 250th Independence Day celebrations, declares Pak-US relations a special partnership
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا امریکا کی 250ویں یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب، پاک-امریکا تعلقات کو خصوصی شراکت داری قرار دے دیا

Israeli police plan to recruit religious and extremist officers for Al-Aqsa Mosque compound
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیلی پولیس کا مسجد اقصیٰ کے احاطے کے لیے مذہبی انتہا پسند اہلکار بھرتی کرنے کا منصوبہ

Islamabad Shuttle Service Scandal: Overcharging and Illegal Security Revealed
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد شٹل سروس اسکینڈل: اوورچارجنگ اور غیر قانونی سکیورٹی کا انکشاف

Germany suffers diplomatic setback at the UN, unable to get a seat on the Security Council
  • Top News
  • بین الاقوامی

اقوام متحدہ میں جرمنی کو سفارتی دھچکا، سلامتی کونسل کی نشست نہ مل سکی

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.