Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • انڈیا

مودی کے’قریبی دوست‘ بیرون ملک قتل کی سازشوں میں ملوث نکلے

pm-modi-turns-72--events-held-across-country-2022-09-17

مودی کے’قریبی دوست‘ بیرون ملک قتل کی سازشوں میں ملوث نکلے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی امریکی خوشامد میں مگن تھے تب بھارت کی انٹیلی جنس سروس کا ایک افسر امریکا میں نریندر مودی کے خلاف سب سے زیادہ آواز اٹھانے والے ناقدین میں سے ایک کو قتل کروانے کے لیے کرائے کی ٹیم کو حتمی ہدایات دے رہا تھا۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق واشنگٹن پوسٹ نے رپورٹ کیا ہے کہ بھارت کی خفیہ ایجنسی را کے ایک افسر وکرم یادیو نے ایک کرائے کی ہٹ ٹیم کو اس سلسلے میں ہدایات بھیجیں جب گزشتہ سال وائٹ ہاؤس میں نریندر مودی کی مہمان نوازی ​​کی جا رہی تھی۔

سینٹرل انٹیلیجنس ایجنسی (سی آئی اے)، فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) اور دیگر ایجنسیوں کی وسیع تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر موجودہ اور سابق مغربی سیکیورٹی حکام کے مطابق اس میں سینئر را حکام کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

ان رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے پوسٹ میں کہا گیا کہ امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اندازہ لگایا ہے کہ گرپتونت سنگھ پنوں کو نشانہ بنانے والے آپریشن کی منظوری اس وقت کے را کے سربراہ سمنت گوئل نے دی تھی۔

سمنت گوئل نے سرگرم کارکنان سے شمالی امریکا میں سکھ کارکنوں کو نشانہ بنانے اور قتل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ قتل کرنا ترجیح ہے۔

واشنگٹن پوسٹ نے لکھا کہ امریکا اور کینیڈا میں بھارتی شہریوں کے قتل کی سازشیں دوسرے ممالک میں تحفظ حاصل کرنے والے اختلافی گروپوں کے خلاف بھارتی جارحیت کی بڑھتی ہوئی لہر کا حصہ ہیں۔

رپورٹ میں وکرم یادیو کے میمو کی نشاندہی ایسے کی گئی ہے کہ بھارتی حکومت میزبان ممالک کی خودمختاری کو نظر انداز کرنے اور سیاسی دشمنوں کو زیر کرنے کے لیے سرحد پار ایجنٹس بھیجنے کے لیے تیار ہے۔

وکرم یادیو نے ٹارگٹ سکھ کارکن گروپتونت سنگھ پنوں کے بارے میں تفصیلات آگے بھیجیں بشمول ان کا نیویارک ایڈریس، رپورٹ میں بیان کردہ میمو میں کہا گیا کہ جیسے ہی ممکنہ قاتل اس بات کی تصدیق کرے گا کہ امریکی شہری گرپتونت سنگھ پنون گھر پر ہے تو ہماری طرف سے آگے بڑھنے کی اجازت دی جائے گی۔

رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ امریکی جاسوسی ایجنسیوں نے اندازہ لگایا تھا کہ نریندر مودی کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کو شاید را کے سکھ کارکنوں کو قتل کرنے کے منصوبے کا علم تھا، لیکن حکام نے زور دے کر کہا کہ اس حوالے سے ثبوت سامنے نہیں آئے، نہ تو اجیت ڈوول اور نہ ہی سمنت گوئل نے اس حوالے سے واشنگٹن پوسٹ کی کالز اور ٹیکسٹ میسجز کا جواب دیا۔

رپورٹ میں را کے ایجنٹس کی جانب سے مبینہ طور پر قتل کی سازشوں کی چونکا دینے والی تفصیلات کا بھی پردہ فاش کیا گیا ہے جس میں امریکا اور کینیڈا میں رہنے والے نریندر مودی کے ناقدین کو بھی نشانہ بنایا گیا، اور اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ بھارت اپنی سرحدوں سے باہر اختلاف رائے کو دبانے کے لیے کس حد تک گیا اور اس کے نتیجے میں اس کی سفارت کاری کو نقصان ہوا۔

واشنگٹن پوسٹ کی تحقیقات، متعدد ممالک کے حکام اور ماہرین کے انٹرویوز پر مبنی، دنیا بھر میں بھارتی تارکین وطن کے خلاف را کی بڑھتی ہوئی جارحیت کی مہم کو اجاگر کرتی ہے کہ کس طرح سکھوں کو نریندر مودی کی حکومت سے بے وفائی کی وجہ سے نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Tags: بھارت کی انٹیلی جنس سروس بھارت کی خفیہ ایجنسی را بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سینٹرل انٹیلیجنس ایجنسی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن

Post navigation

Previous: پاکپتن: 3 سال قبل “قتل” ہونے والی بچی زندہ گھر واپس آ گئی
Next: اختلافات ختم کرنے اور مذاکرات کے لیےحماس اور فتح نے بیجنگ میں ملاقات کی، چین

Modi's visit to Netherlands Questions on press freedom and minorities spark diplomatic debate
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی

نیدرلینڈز میں مودی دورہ: پریس فریڈم اور اقلیتوں پر سوالات نے سفارتی بحث چھیڑ دی

Making Pakistan a history or geography is a foolish idea ISPR
  • Top News
  • انڈیا
  • پاکستان

پاکستان کو تاریخ یا جغرافیہ بنانے کی بات احمقانہ سوچ ہے : آئی ایس پی آر

Mark Haq has given new recognition to Pakistan's strength and prestige in the world Ishaq Dar
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

مارکۂ حق نے دنیا میں پاکستان کی طاقت اور وقار کو نئی پہچان دی: اسحاق ڈار

یہ بھی پڑہیے

How much is the FIFA World Cup trophy worth? You will be surprised to know-FIFA
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی مالیت کتنی؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

US issues visas to Iranian football team for World Cup-FIFA
  • کھیل

امریکا نے ایرانی فٹ بال ٹیم کو ورلڈ کپ کیلئے ویزے جاری کر دیے

Shoes and trash rain down on Israeli players in Albania-X
  • کھیل

البانیہ میں اسرائیلی کھلاڑیوں پر جوتوں اور کوڑا کرکٹ کی بارش

Xi Jinping will arrive in Pyongyang after seven years, important meeting with Kim Jong-un expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شی جن پنگ سات سال بعد پیانگ یانگ پہنچیں گے، کم جونگ اُن سے اہم ملاقات متوقع

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Xi Jinping will arrive in Pyongyang after seven years, important meeting with Kim Jong-un expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شی جن پنگ سات سال بعد پیانگ یانگ پہنچیں گے، کم جونگ اُن سے اہم ملاقات متوقع

Prime Minister Shehbaz Sharif addresses US 250th Independence Day celebrations, declares Pak-US relations a special partnership
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا امریکا کی 250ویں یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب، پاک-امریکا تعلقات کو خصوصی شراکت داری قرار دے دیا

Israeli police plan to recruit religious and extremist officers for Al-Aqsa Mosque compound
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیلی پولیس کا مسجد اقصیٰ کے احاطے کے لیے مذہبی انتہا پسند اہلکار بھرتی کرنے کا منصوبہ

Islamabad Shuttle Service Scandal: Overcharging and Illegal Security Revealed
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد شٹل سروس اسکینڈل: اوورچارجنگ اور غیر قانونی سکیورٹی کا انکشاف

Germany suffers diplomatic setback at the UN, unable to get a seat on the Security Council
  • Top News
  • بین الاقوامی

اقوام متحدہ میں جرمنی کو سفارتی دھچکا، سلامتی کونسل کی نشست نہ مل سکی

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.