Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

پاکستان کی وجہ سے عالمی شہرت ملی، ڈرامہ ارطغرل غازی کے ہیرو کا اعتراف

feature photo - 2024-12-11T165143.933

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبول تاریخی ترک ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترکیہ کے اداکار انجین التان دوزیتان نے اپنی عالمی شہرت کا کریڈٹ پاکستان اور پاکستانیوں کو دے دیا۔

ذرائع کے مطابق انجین التان دوزیتان نے حال ہی میں سعودی عرب میں منعقد ہونے والے ’ریڈ سی‘ فلم فیسٹیول کے ایک ایونٹ میں خطاب کے دوران پاکستان میں اپنے ڈرامے کی مقبولیت پر کھل کر بات کی۔

ایونٹ کے دوران بات کرتے ہوئے ترک اداکار نے کہا کہ ان کے ڈرامے کو پوری دنیا میں سراہا گیا، ان کا ڈراما پہلےہی اپنے ملک میں مقبول ہوچکا تھا لیکن پاکستان میں نشر ہونے کے بعد الگ ہی معاملہ ہوا۔

انجین التان دوزیتان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں فلموں اور ڈراموں کے شائقین تقریبا ایک جیسے ہی ہوتے ہیں لیکن ’ارطغرل غازی‘ کے پاکستان میں نشر ہونے کے بعد انہیں دوسری طرح کی پذیرائی ملی۔

ان کے مطابق انہیں پاکستان میں ’ارطغرل غازی‘ کی وجہ سے شہرت ملی، ساتھ ہی دنیا بھر میں ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا، وہ سمجھتے ہیں کہ ان کی مقبولیت میں پاکستان کا اہم کردار ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ان پر کردار کا اثر ہوچکا تھا اور انہیں کردار کے اثر سے نکلنے میں کافی وقت لگا۔

انجین التان دوزیتان نے ایک اور سوال کے جواب میں بتایا کہ ان کی خواہش رہی ہے کہ وہ کسی ڈرامے یا فلم میں جدید ترکی کے بانی کمال اتا ترک کا کردار ادا کریں۔

سعودی عرب فلم فیسٹیول میں شرکت کی دعوت پر حیرانگی ہوئی یا نہیں؟ اس متعلق پوچھے گئے سوال پر انجین التان دوزیتان کا کہنا تھا کہ انہیں فلم میں شرکت کی دعوت موصول ہونے پر خوشی ہونے سمیت خوشگوار حیرت بھی ہوئی۔

خیال رہے کہ ’ارطغرل غازی‘ کو پاکستان میں پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر نشر کیا گیا تھا اور اس نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے تھے۔

Tags: اداکار انجین التان دوزیتان ارطغرل غازی پاکستان ترکیہ عالمی شہرت کریڈٹ مرکزی کردار مقبول تاریخی ترک ڈرامے

Post navigation

Previous: شام میں روٹی 900 فیصد، مرغی 119 فیصد مہنگی، اقوامِ متحدہ کی رپورٹ
Next: سیلز کی بدولت، ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز جیت لی

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

یہ بھی پڑہیے

FIFA Rankings: Argentina becomes world' number one team again, Pakistan also improves-Getty Images
  • کھیل

فیفا رینکنگ: ارجنٹینا دوبارہ دنیا کی نمبر ون ٹیم بن گئی، پاکستان کی بھی ترقی

FIFA World Cup 2026 begins with a triumphant start, with hosts Mexico defeating South Africa 0-2-Getty Images
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فاتحانہ آغاز، میزبان میکسیکو نے جنوبی افریقا کو 0-2 سے شکست دیدی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

Dispute over Mari Energies' gas sale, formal complaint sent to Prime Minister
  • Top News
  • پاکستان
  • کاروبار

ماری انرجیز کی گیس فروخت پر تنازع، وزیراعظم کو باضابطہ شکایت ارسال

Pakistan's Human Capital Investing in Parents and Early Childhood is the Need of the Hour
  • Top News
  • پاکستان

پاکستان کا انسانی سرمایہ: والدین اور ابتدائی بچپن پر سرمایہ کاری وقت کی اہم ضرورت

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.