Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اسٹیل اور ایلومونیم درآمدات پر 25 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ

1 minute read
US President Trump decides to impose 25% tariffs on steel and aluminum imports

US President Trump decides to impose 25% tariffs on steel and aluminum imports Photo-Reuters

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ درآمد ہونے والے اسٹیل اور ایلومینیم کی تمام مصنوعات پر 25 فی صد ٹیرف عائد کرنے کا باقاعدہ اعلان پیر کو کیا جائے گا۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق یہ امریکہ میں درآمد ہونے والی دھاتوں پر عائد ہونے والا سب سے زیادہ ٹیرف ہوگا۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ منگل یا بدھ کو جوابی ٹیرف کا بھی اعلان کریں گے جس کا اطلاق فوری طور پر کیا جائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ نہیں بتایا کہ کن ممالک پر اضافی ٹیکس (ٹیرف) لگے گا، لیکن انہوں نے کہا کہ جو اشیاء ان ممالک سے امریکہ درآمد کی جاتی ہیں، ان پر ڈیوٹی لگائی جائے گی۔ ان کے مطابق، یہ فیصلہ اس لیے کیا جا رہا ہے تاکہ تمام ممالک کے ساتھ تجارتی معاملات کو برابر اور منصفانہ بنایا جا سکے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ کا کہنا ہے کہ اسٹیل اور ایلومینیم پر نئے ٹیرف اس وقت عائد ڈیوٹی کے ساتھ ہی لگائے جائیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صدارت کی پہلی مدت میں اسٹیل کی درآمد پر 25 فی صد اور ایلومینیم پر 10 فی صد ٹیرف لگایا تھا۔ خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق ٹرمپ نے بعد ازاں امریکہ کے کئی تجارتی شراکت داروں کو ڈیوٹی فری کوٹہ بھی دیا تھا جن میں کینیڈا، میکسیکو اور برازیل شامل تھے۔

سابق صدر جو بائیڈن نے ڈیوٹی فری کوٹے میں دیگر ممالک اور تجارتی شراکت داروں کو شامل کیا تھا جن میں برطانیہ، جاپان اور یورپی یونین کے نام سرِ فہرست ہیں۔

امریکہ میں حالیہ برسوں میں اسٹیل کی پیداواری صلاحیت میں کمی آئی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کو اعلان کیا تھا کہ وہ جوابی ٹیرف کا اطلاق کریں گے جس سے امریکہ کے ٹیکسوں کی شرح تجارتی شراکت داروں کی عائد کردہ ڈیوٹیوں کے برابر ہو جائے گی۔ ان کے اس اعلان کے مطابق کئی ممالک پر ٹیرف کا اطلاق رواں ہفتے ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے چین کی مصنوعات پر عائد کیا گیا ٹیرف گزشتہ منگل سے نافذ ہو چکا ہے ۔ امریکہ نے چین سے درآمد ہونے والی تمام مصنوعات پر 10 فی صد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اس اقدام کا مقصد چین پر دباؤ بڑھانا ہے تاکہ وہ نشہ آور دوا فینٹینل میں استعمال ہونے والے اجزا کی امریکہ اسمگلنگ روکنے کے لیےاقدامات کرے۔

اس سے قبل صدر ٹرمپ نے میکسیکو اور کینیڈا پر بھی25 فی صد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم دونوں ممالک نے غیر قانونی تارکین وطن کے امریکہ میں داخلے اور منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سرحد پر حفاظتی کوششیں بڑھانے پر اتفاق رائے کیا جس کے بعد اس اعلان پر عمل درآمد کو 30 دن کے لیے مؤخر کردیا گیا تھا۔

Tags: اردو انٹرنیشنل امریکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تجارتی ٹیکس تجارتی کشیدگی چین

Post navigation

Previous: ٹرمپ کے غزہ سے فلسطینیوں کی بیدخلی کے بیان پر ترک صدر کا شدید ردعمل
Next: فلسطینیوں کو بےدخل کرنے کی سازشیں ناکام بنادیں گے، حماس

Show of force in Gulf waters, Iran seizes tanker, US counterclaims
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی پانیوں میں طاقت کا مظاہرہ، ایران کا ٹینکر پر قبضہ، امریکا کا جوابی دعویٰ

After the Iran war, the crisis of trust between the United States and its allies began to deepen.
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ کے بعد امریکا اور اتحادیوں میں اعتماد کا بحران گہرا ہونے لگا

IMF approves $1.2 billion for Pakistan, imposes new conditions
  • Top News
  • پاکستان

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر منظور کرلیے، نئی شرائط بھی عائد

یہ بھی پڑہیے

https://urduintl.com/cristiano-ronaldo-sets-a-unique-record-in-football-history-Getty Images
  • کھیل

کرسٹیانو رونالڈو نے فٹ بال تاریخ کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Show of force in Gulf waters, Iran seizes tanker, US counterclaims
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی پانیوں میں طاقت کا مظاہرہ، ایران کا ٹینکر پر قبضہ، امریکا کا جوابی دعویٰ

After the Iran war, the crisis of trust between the United States and its allies began to deepen.
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ کے بعد امریکا اور اتحادیوں میں اعتماد کا بحران گہرا ہونے لگا

IMF approves $1.2 billion for Pakistan, imposes new conditions
  • Top News
  • پاکستان

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر منظور کرلیے، نئی شرائط بھی عائد

Tensions rise again in the Strait of Hormuz, Trump makes a big statement after the attack on American warships
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز میں پھر کشیدگی، امریکی جنگی جہازوں پر حملے کے بعد ٹرمپ کا بڑا بیان

Votes divided in the name of religion in India, BJP and Congress face off
  • Top News
  • بلاگ
  • بین الاقوامی

بھارت میں ووٹ مذہب کے نام پر تقسیم، بی جے پی اور کانگریس آمنے سامنے

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.