Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • امریکہ

امریکا نے سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد ایک بار پھر ویٹو کردی

AA-20241120-36248008-36247999-UNITED_STATES_VETOED_UNSC_RESOLUTION_CALLING_FOR_AN_IMMEDIATE_CEASEFIRE_IN_GAZA_FOR_THE_4TH_TIMES-scaled-e1732125300359 (1)

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قرار داد کو ویٹو کردیا جس کے بعد ایک بار پھر بائیڈن انتظامیہ کو اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع روکنے کے بین الاقوامی اقدام کی راہ میں رکاوٹ بننے پر تنقید کا سامنا ہے۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز ’ کے مطابق 15 رکنی کونسل کے اجلاس میں 10 غیر مستقل ممبران کی جانب سے فوری، غیر مشروط، مستقل جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کی قرارداد پیش کی گئی تھی۔

امریکا نے کونسل کے مستقل رکن ہونے کی وجہ سے قرارداد کو ویٹو کرتے ہوئے مخالفت میں ووٹ دیا۔

اقوام متحدہ میں نائب امریکی سفیر رابرٹ ووڈ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ واشنگٹن نے اس بات کو واضح کردیا ہے کہ وہ صرف اس صورت میں قرارداد کی حمایت کرے گا جب یرغمالیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ شامل ہوگا۔

امریکی سفیر نے کہا کہ ’ہم غیر مشروط جنگ بندی کی حمایت نہیں کر سکتے، جس میں یرغمالیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ نہ کیا جائے، اس لیے ہم نے اس قرارداد کے خلاف ووٹ دیا۔‘

رابرٹ ووڈ نے کہا کہ امریکا سمجھوتا کرنے کو تیار تھا لیکن مجوزہ قرارداد کے متن سے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کو ایک ’خطرناک پیغام‘ چلا جاتا کہ مذاکرات کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔’

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں تقریباً 44 ہزار کے قریب فلسطینی شہید جبکہ زیادہ تر اپنے گھروں سے محروم ہوچکے ہیں۔

غزہ میں جنگ بندی سے متعلق آنے والے قراردادوں کو امریکا کی جانب سے پہلے بھی رد کیا جاچکا ہے، اس سے قبل مارچ میں واشنگٹن کی جانب سے فوری جنگ بندی کی قرارداد کی مخالفت کی گئی تھی۔

ایک سینئر امریکی عہدیدار نے ووٹنگ سے قبل صحافیوں کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بریفنگ میں بتایا کہ برطانیہ نے نیا مسودہ پیش کیا تھا جسے امریکا بطور مصالحت قبول کرنے کے لیے تیار تھا لیکن منتخب اراکین نے اسے مسترد کر دیا۔

عہدیدار نے امریکی مخالفین روس اور چین کی جانب سے ان ممبران کی حوصلہ افزائی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کچھ ارکان قرارداد پر سمجھوتے سے زیادہ اسے امریکا کی جانب سے ویٹو کرنے میں زیادہ دلچسپی لے رہے تھے۔

یاد رہے کہ امریکا اس سے قبل بھی غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قراردادوں کو متعدد بار ویٹو کرچکا ہے۔

تاہم رواں سال جون میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے امریکی تجاویز کی حمایت میں قرارداد منظور کی تھی لیکن اس کے بعد بھی جنگ بندی کے منصوبے پر عمل درآمد نہیں ہوسکا۔

Tags: اسرائیل اقوام متحدہ امریکا بائیڈن انتظامیہ بین الاقوامی اقدام تنازع تنقید جنگ بندی حماس رکاوٹ سیکیورٹی کونسل کی قرار داد غزہ ویٹو کردیا

Post navigation

Previous: وائٹ بال سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ زمبابوے پہنچ گیا
Next: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول مزید تاخیر کا شکار

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Taliban commander sentenced to 42 years in prison for kidnapping American journalist
  • Afghanistan
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

امریکی صحافی کے اغوا کیس میں طالبان کمانڈر کو 42 سال قید کی سزا

Missile attack near Oman coast, 3 Indian personnel missing, India summons US diplomat
  • Top News
  • امریکہ
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

عمان کے ساحل کے قریب میزائل حملہ، 3 بھارتی اہلکار لاپتا ، بھارت نے امریکی سفارتکار طلب کر لیا

یہ بھی پڑہیے

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

FIFA Rankings: Argentina becomes world' number one team again, Pakistan also improves-Getty Images
  • کھیل

فیفا رینکنگ: ارجنٹینا دوبارہ دنیا کی نمبر ون ٹیم بن گئی، پاکستان کی بھی ترقی

FIFA World Cup 2026 begins with a triumphant start, with hosts Mexico defeating South Africa 0-2-Getty Images
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فاتحانہ آغاز، میزبان میکسیکو نے جنوبی افریقا کو 0-2 سے شکست دیدی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

Dispute over Mari Energies' gas sale, formal complaint sent to Prime Minister
  • Top News
  • پاکستان
  • کاروبار

ماری انرجیز کی گیس فروخت پر تنازع، وزیراعظم کو باضابطہ شکایت ارسال

Pakistan's Human Capital Investing in Parents and Early Childhood is the Need of the Hour
  • Top News
  • پاکستان

پاکستان کا انسانی سرمایہ: والدین اور ابتدائی بچپن پر سرمایہ کاری وقت کی اہم ضرورت

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.