Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

معاہدے کے تحت امریکہ پاناما کینال کے تحفظ کا پابند ہے: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو

1 minute read
Panama's president rejects deal to allow US warships to transit the canal for free

Panama's president rejects deal to allow US warships to transit the canal for free Photo-AFP

اردو انٹرنیشنل امریکہ کے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ پاناما کینال خطرے کی زد میں آنے کی صورت میں امریکہ اس کے تحفظ کا پابند ہے۔

مارکو روبیو نے جمعرات کو کیربیئن ملک ڈومینیکن ری پبلک کے دارالحکومت سانتو ڈومنگو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک ایسے زون پر راہداری فیس ادا کرنا پڑے گی جس کی حفاظت ہم تنازعات کے وقت میں کرنے کے پابند ہیں۔

مارکو روبیو نے یہ بیان ایک ایسے موقع پر دیا ہے جب بدھ کو امریکی محکمۂ خارجہ نے دعویٰ کیا تھا کہ پاناما حکومت نے پاناما کینال سے گزرنے والے امریکی سرکاری بحری جہازوں سے فیس نہ لینے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ تاہم پاناما کینال کا انتظام سنبھالنے والی ‘پاناما کینال اتھارٹی’ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اتھارٹی نے امریکہ کو ایسی کوئی رعایت دینے پر تاحال اتفاق نہیں کیا ہے۔

Panama Denies Making Deal To Allow Free Transit For U.S. Warships Through Canal
Panama Denies Making Deal To Allow Free Transit For U.S. Warships Through Canal

امریکی وزیرِ خارجہ نے اتوار کو پاناما کے دورے کے موقع پر صدر ہوزے اور پاناما اتھارٹی کے حکام سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔

واضح رہے کہ مارکو روبیو وسطی امریکہ اور کیربیئن کے پانچ ملکی دورے پر ہیں اور ڈومینیکن ری پبلکن ان کا آخری اسٹاپ ہے۔ ان کے دورے کا مقصد غیر قانونی نقل مکانی اور منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے سمیت خطے میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنا ہے۔

جمعرات کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ وہ پاناما کی منتخب حکومت کا احترام کرتے ہیں اور تسلیم کرتے ہیں کہ وہ قانون کے مطابق طریقہ کار پر عمل کرنے کی پابند ہے۔

امریکی وزیرِ خارجہ نے امریکہ اور پاناماکے درمیان 1977 میں پاناما کینال پر ہونے والے معاہدے کا حوالہ بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پاناما سے توقعات تھیں اور وہ بات چیت کے دوران واضح طور پر اس بارے میں سمجھ گئے ہوں گے۔ ان کے بقول “امریکی مسلح افواج خصوصاً امریکی نیوی معاہدے کے نفاذ کی پابند ہے
مارکو روبیو نے کہا کہ امریکہ ایک پرامن حل پر عمل چاہتا ہے۔

دوسری جانب پاناما کے صدر ہوزے راؤل ملینو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ جمعے کی شام صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

امریکہ اور پاناما کے درمیان اس وقت تنازع کی وجہ بننے والی پاناما کینال بحرِ اوقیانوس (اٹلانٹک) اور بحر الکاہل (پیسیفک) کو ملانے کے لیے بنائی گئی آبی گزرگاہ ہے جسے امریکہ کے تعاون سے بنایا گیا تھا۔ اس کینال سے گزرنے والے جہازوں سے پاناما فیس وصول کرتا ہے۔

امریکہ اور پاناما کے درمیان 1977 میں اس آبی گزرگاہ سے متعلق معاہدہ ہوا تھا۔ بعدازاں امریکہ نے 1999 میں اس کینال کا کنٹرول پاناما کے سپرد کر دیا تھا۔ اس کینال کی نگرانی ایک خود مختار سرکاری ادارے ’پاناما کینال اتھارٹی‘ کے پاس ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کینال کے استعمال کی فیس پر تنقید کر چکے ہیں اور انہوں نے کینال کو پاناما کے حوالے کرنے کے فیصلے کو ’احمقانہ‘ قرار دیا تھا۔

Tags: اردو انٹرنیشنل امریکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو پاناما کینال

Post navigation

Previous: امریکی ریاست الاسکا میں 10 افراد کو لے جانے والا مسافر طیارہ لاپتہ
Next: فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کردی

Xi Jinping will arrive in Pyongyang after seven years, important meeting with Kim Jong-un expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شی جن پنگ سات سال بعد پیانگ یانگ پہنچیں گے، کم جونگ اُن سے اہم ملاقات متوقع

Prime Minister Shehbaz Sharif addresses US 250th Independence Day celebrations, declares Pak-US relations a special partnership
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا امریکا کی 250ویں یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب، پاک-امریکا تعلقات کو خصوصی شراکت داری قرار دے دیا

Israeli police plan to recruit religious and extremist officers for Al-Aqsa Mosque compound
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیلی پولیس کا مسجد اقصیٰ کے احاطے کے لیے مذہبی انتہا پسند اہلکار بھرتی کرنے کا منصوبہ

یہ بھی پڑہیے

How much is the FIFA World Cup trophy worth? You will be surprised to know-FIFA
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی مالیت کتنی؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

US issues visas to Iranian football team for World Cup-FIFA
  • کھیل

امریکا نے ایرانی فٹ بال ٹیم کو ورلڈ کپ کیلئے ویزے جاری کر دیے

Shoes and trash rain down on Israeli players in Albania-X
  • کھیل

البانیہ میں اسرائیلی کھلاڑیوں پر جوتوں اور کوڑا کرکٹ کی بارش

Xi Jinping will arrive in Pyongyang after seven years, important meeting with Kim Jong-un expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شی جن پنگ سات سال بعد پیانگ یانگ پہنچیں گے، کم جونگ اُن سے اہم ملاقات متوقع

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Xi Jinping will arrive in Pyongyang after seven years, important meeting with Kim Jong-un expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شی جن پنگ سات سال بعد پیانگ یانگ پہنچیں گے، کم جونگ اُن سے اہم ملاقات متوقع

Prime Minister Shehbaz Sharif addresses US 250th Independence Day celebrations, declares Pak-US relations a special partnership
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا امریکا کی 250ویں یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب، پاک-امریکا تعلقات کو خصوصی شراکت داری قرار دے دیا

Israeli police plan to recruit religious and extremist officers for Al-Aqsa Mosque compound
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیلی پولیس کا مسجد اقصیٰ کے احاطے کے لیے مذہبی انتہا پسند اہلکار بھرتی کرنے کا منصوبہ

Islamabad Shuttle Service Scandal: Overcharging and Illegal Security Revealed
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد شٹل سروس اسکینڈل: اوورچارجنگ اور غیر قانونی سکیورٹی کا انکشاف

Germany suffers diplomatic setback at the UN, unable to get a seat on the Security Council
  • Top News
  • بین الاقوامی

اقوام متحدہ میں جرمنی کو سفارتی دھچکا، سلامتی کونسل کی نشست نہ مل سکی

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.