Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

امریکہ کا اسرائیل کے ساتھ 8 ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کا معاہدہ

امریکہ کا اسرائیل کے ساتھ 8 ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کا معاہدہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بائیڈن انتظامیہ نے اسرائیل کو 8 بلین ڈالر کے اسلحے کی فروخت کے بارے میں امریکی کانگریس کو غیر رسمی طور پر مطلع کیا ہے جس میں لڑاکا طیاروں اور حملہ آور ہیلی کاپٹروں کے لیے گولہ بارود شامل ہے۔ ایگزیاس نے دو ذرائع کے حوالے سے جمعہ کو اس بات کی اطلاع دی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اس معاہدے کو ایوان اور سینیٹ کی کمیٹیوں سے منظوری درکار ہوگی اور اس میں ڈرون جیسے خطرات سے دفاع کی غرض سے لڑاکا طیاروں کے لیے توپ خانے کے گولے اور ہوا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل شامل ہیں۔

امریکی محکمۂ خارجہ نے تبصرہ کی درخواست کا فوری جواب نہیں دیا۔

ایگزیاس نے ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے بتایا، “صدر نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل کو بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق اپنے شہریوں کا دفاع کرنے اور ایران اور اس کی پراکسی تنظیموں کی جارحیت کو روکنے کا حق حاصل ہے”۔

ایگزیاس کے مطابق پیکیج میں چھوٹے قطر کے بم اور وار ہیڈز بھی شامل ہیں۔

غزہ میں اسرائیل کی 15 ماہ سے جاری جنگ کو ختم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں اب تک ناکام رہی ہیں۔ صدر جو بائیڈن 20 جنوری کو عہدہ چھوڑنے والے ہیں جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ ان کی جگہ سنبھالیں گے۔

واضح رہے کہ حماس کے زیرِ انتظام علاقے کی وزارتِ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اسرائیلی بربریت سے غزہ میں کم از کم 45,658 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر عام شہری ہیں۔

Tags: 8 بلین ڈالر اسرائیل اسلحے کی فروخت امریکی کانگریس امریکی محکمہ خارجہ بائیڈن انتظامیہ حملہ آور ہیلی کاپٹروں گولہ بارود لڑاکا طیاروں

Post navigation

Previous: گلگت بلتستان 2025 میں سیر کیلئے ’سی این این‘ کے بہترین مقامات میں شامل
Next: مانچسٹر سٹی کی خراب کارکردگی، منیجر گارڈیوولا نے ذمہ داری قبول کر لی

Putin-Xi Jinping meeting in Beijing, discussions expected on energy, trade and global security
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

بیجنگ میں پیوٹن-شی جن پنگ ملاقات، توانائی، تجارت اور عالمی سلامتی پر گفتگو متوقع

Shooting at California Islamic Center, 3 worshippers including security guard killed
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

کیلیفورنیا کی اسلامی سینٹر میں فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ سمیت 3 نمازی جاں بحق

Tensions with Iran persist, Trump temporarily postpones military action
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے کشیدگی برقرار، ٹرمپ نے فوجی کارروائی وقتی طور پر مؤخر کردی

یہ بھی پڑہیے

Bangladesh in strong position in Sylhet Test, Pakistan needs 437 runs-PCB
  • کھیل

سلہٹ ٹیسٹ میں بنگلادیش کی مضبوط پوزیشن، پاکستان کو 437 رنز درکار

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Putin-Xi Jinping meeting in Beijing, discussions expected on energy, trade and global security
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

بیجنگ میں پیوٹن-شی جن پنگ ملاقات، توانائی، تجارت اور عالمی سلامتی پر گفتگو متوقع

Shooting at California Islamic Center, 3 worshippers including security guard killed
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

کیلیفورنیا کی اسلامی سینٹر میں فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ سمیت 3 نمازی جاں بحق

Tensions with Iran persist, Trump temporarily postpones military action
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے کشیدگی برقرار، ٹرمپ نے فوجی کارروائی وقتی طور پر مؤخر کردی

Making Pakistan a history or geography is a foolish idea ISPR
  • Top News
  • انڈیا
  • پاکستان

پاکستان کو تاریخ یا جغرافیہ بنانے کی بات احمقانہ سوچ ہے : آئی ایس پی آر

Iran threatens America, Gulf of Oman could become graveyard for American warships
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی امریکا کو دھمکی، خلیج عمان امریکی جنگی جہازوں کا قبرستان بن سکتی ہے

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.