Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • امریکہ
  • پاکستان

امریکا کا 25 پاکستانیوں کو فوجی عدالتوں سے سزا سنائے جانے پر گہری تشویش کا اظہار

پاکستان میں اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریوں پر امریکہ کا تشویش کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی یونین اور برطانیہ کے بعد امریکا نے بھی سویلین کے ملٹری ٹرائل پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان فوجی عدالتوں میں عدالتی آزادی، شفافیت اور مناسب طریقہ کار کی ضمانتوں کا فقدان ہے۔

ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ میتھیو ملر نے ملٹری کورٹ سے 25 شہریوں کی سزا پر اظہارِ تشویش کیا ہے۔

ایک بیان میں میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہریوں کو 9 مئی کے احتجاج میں ملوث ہونے پر فوجی عدالت نے سزا سنائی ہے۔

امریکی محکمۂ خارجہ نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں میں عدالتی آزادی، شفافیت اور انصاف کی ضمانتوں کی کمی ہے۔

میتھیو ملر کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستانی حکام آئین میں درج منصفانہ مقدمے اور انصاف کے حق کا احترام کریں۔

اس سے قبل برطانیہ نے پاکستان میں سانحہ 9 مئی میں ملوث 25 مجرمان کو فوجی عدالتوں سے دی جانے والی سزاؤں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلے میں شفافیت اور منصفانہ ٹرائل کا فقدان ہے۔

برطانوی دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ برطانیہ پاکستان کی خودمختاری اور قانونی عمل کا احترام کرتا ہے، فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل شفافیت، آزادانہ جانچ پڑتال اور منصفانہ ٹرائل کے حق کو مجروح ہوتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ برطانیہ، حکومت پاکستان سے سیاسی اور شہری حقوق کی عالمی ذمہ داریوں کی پاسداری کا مطالبہ کرتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز یورپی یونین نے بھی فوجی عدالت کی جانب سے 25 شہریوں کو دی جانے والی حالیہ سزاؤں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ان فیصلوں کو ان ذمہ داریوں سے متصادم دیکھا جارہا ہے، شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی معاہدے (آئی سی سی پی آر) کے تحت، پاکستان جن کا پابند ہے۔‘

یورپی یونین کے ترجمان نے کہا تھا کہ آئی سی سی پی آر کے آرٹیکل 14 کے مطابق ہر شخص کو ایسی عدالت میں منصفانہ اور عوامی ٹرائل کا حق حاصل ہے جو آزاد، غیر جانبدار اور مجاز ہو اور اسے مناسب اور موثر قانونی نمائندگی کا حق حاصل ہو۔

یورپی یونین کے ترجمان کے مطابق ’آرٹیکل 14 یہ بھی پابند کرتا ہے کہ فوجداری مقدمے میں دیا گیا کوئی بھی فیصلہ منظر عام پر لایا جائے گا۔‘

واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے 21 دسمبر کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی جانب سے پہلے مرحلے میں سانحہ 9 مئی کے 25 ملزموں کو سزا سنانے کا اعلان کیا تھا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق 9 مئی 2023 کو قوم نے سیاسی طور پر بھڑکائے گئے اشتعال انگیز تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کے افسوسناک واقعات دیکھے، 9 مئی کے پرتشدد واقعات پاکستان کی تاریخ میں سیاہ باب رکھتے ہیں، مجرمان کے خلاف ناقابل تردید شواہد اکٹھے کیے گئے۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 9 مئی کی سزاؤں کا فیصلہ قوم کے لیے انصاف کی فراہمی میں ایک اہم سنگ میل ہے، 9 مئی کی سزائیں اُن تمام لوگوں کے لیے ایک واضح پیغام ہیں جو چند مفاد پرستوں کے ہاتھوں استحصال کا شکار ہوتے ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ سیاسی پروپیگنڈے اور زہریلے جھوٹ کا شکار بننے والے لوگوں کے لیے یہ سزائیں تنبیہ ہیں کہ مستقبل میں کبھی قانون کو ہاتھ میں نہ لیں۔

Tags: اظہار امریکا برطانیہ سویلین شفافیت ضمانتوں کا فقدان عدالتی آزادی گہری تشویش ملٹری ٹرائل یورپی یونین

Post navigation

Previous: پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کیلئے پک آرڈر جاری کر دیا
Next: فخر کی بدولت، مارخورز نے لائنز کو ہرا کر چیمپیئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی

Delay in Budget 2026-27, government faces concerns from IMF and allies
  • Top News
  • پاکستان

بجٹ 2026-27 میں تاخیر، حکومت کو آئی ایم ایف اور اتحادیوں کے تحفظات کا سامنا

Ishaq Dar, Kuwaiti Foreign Minister discuss, agree to continue diplomacy
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کی گفتگو، سفارت کاری جاری رکھنے پر اتفاق

Briefing on Iran war in US Senate, easing of sanctions conditional on nuclear program
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی سینیٹ میں ایران جنگ پر بریفنگ، پابندیوں میں نرمی جوہری پروگرام سے مشروط

یہ بھی پڑہیے

Delay in Budget 2026-27, government faces concerns from IMF and allies
  • Top News
  • پاکستان

بجٹ 2026-27 میں تاخیر، حکومت کو آئی ایم ایف اور اتحادیوں کے تحفظات کا سامنا

Ishaq Dar, Kuwaiti Foreign Minister discuss, agree to continue diplomacy
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کی گفتگو، سفارت کاری جاری رکھنے پر اتفاق

Briefing on Iran war in US Senate, easing of sanctions conditional on nuclear program
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی سینیٹ میں ایران جنگ پر بریفنگ، پابندیوں میں نرمی جوہری پروگرام سے مشروط

FIFA World Cup 2026: Record number of players, event becomes biggest tournament in history-FIFA
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ 2026: کھلاڑیوں کی ریکارڈ تعداد، ایونٹ تاریخ کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ بن گیا

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Delay in Budget 2026-27, government faces concerns from IMF and allies
  • Top News
  • پاکستان

بجٹ 2026-27 میں تاخیر، حکومت کو آئی ایم ایف اور اتحادیوں کے تحفظات کا سامنا

Ishaq Dar, Kuwaiti Foreign Minister discuss, agree to continue diplomacy
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کی گفتگو، سفارت کاری جاری رکھنے پر اتفاق

Briefing on Iran war in US Senate, easing of sanctions conditional on nuclear program
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی سینیٹ میں ایران جنگ پر بریفنگ، پابندیوں میں نرمی جوہری پروگرام سے مشروط

Russia launches major airstrike on Ukraine, killing 10 people, injuring dozens
  • Top News
  • بین الاقوامی

روس کا یوکرین پر بڑا فضائی حملہ، 10 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

Iran angered by Israeli actions in Lebanon, requests Pakistan's help to reduce tensions
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں پر ایران برہم، کشیدگی کم کرانے کے لیے پاکستان سے مدد کی درخواست

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.