Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس سے خطاب کریں گے

1 minute read
featuredphoto (8)

وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس سے خطاب کریں گے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف آج رات نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس سے خطاب کریں گے، جس میں فلسطین اور کشمیر کے مسائل کو اٹھائے جانے کا امکان ہے۔

وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے مکمل اجلاس سے خطاب کریں گے، جو پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوگا۔

قبل ازیں، وزیراعظم شہباز شریف اور عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاک-عراق دوطرفہ تعلقات کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف کی عراقی وزیراعظم سے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ملاقات ہوئی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف نے پاکستان اور عراق کے مابین مضبوط تعلقات کو خوش آئند قرار دیا، جن کی بنیاد تاریخ، ثقافت اور مذہب پر مبنی ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے پاکستانی زائرین کے لیے ہر سال کیے جانے والے انتظامات پر عراقی حکومت کو سراہا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاک-عراق دوطرفہ تعلقات کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے پر اتفاق کیا اور ملاقات میں باہمی طور پر تعاون کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کے مابین موجود استعداد سے استفادہ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا، دونوں رہنماؤں نے غزہ پر جاری اسرائیلی قتل عام، ظلم و جبر اور لاکھوں انسانی زندگیوں کی تباہی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف نے پاکستان کی جانب سے غزہ میں فوری جنگ بندی اور غزہ کی نسل کشی کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرانے کے مطالبے کا اعادہ کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی مسائل پر اتفاق کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور فلسطینی بہن بھائیوں کو انسانی امداد کی بلا تعطل فراہمی کے لیے اقوام متحدہ اور او آئی سی کے پلیٹ فارمز پر بین الاقوامی کوششوں کو مزید مؤثر اور تیز کرنے پر زور دیا۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا میں موجود ہیں، جہاں وہ آج شام خطاب کریں گے۔

گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر عالمی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی تھی اور دونوں رہنماؤں نے معاشی استحکام اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے ملاقات کی۔

شہباز شریف نے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر سے بھی ملاقات کی تھی، جس میں پاک برطانیہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور مختلف شعبوں بالخصوص تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

Tags: اقوام متحدہ جنرل اسمبلی فلسطین کشمیر مسائل نیویارک وزیراعظم شہباز شریف

Post navigation

Previous: ایمریٹس کا رگبی کے فروغ کے لیے ایشیا رگبی کے ساتھ کثیر سالہ شراکت داری کا اعلان
Next: یورپی یونین کا پاکستان کو 7 لاکھ یورو کی امداد دینے کا اعلان

26 militants killed in operation on terrorist hideouts near Afghan border
  • Top News
  • پاکستان

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، 26 شدت پسند مارے گئے

Pakistan appeals to the international community to reduce tensions and adopt the path of peace
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان کی عالمی برادری سے اپیل، کشیدگی کم کر کے امن کی راہ اپنائی جائے

India's agenda in Afghanistan is to destabilize Pakistan, Pakistan's position in the Security Council
  • Afghanistan
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

افغانستان میں بھارت کا ایجنڈا پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے، سلامتی کونسل میں پاکستان کا مؤقف

یہ بھی پڑہیے

26 militants killed in operation on terrorist hideouts near Afghan border
  • Top News
  • پاکستان

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، 26 شدت پسند مارے گئے

Pakistan appeals to the international community to reduce tensions and adopt the path of peace
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان کی عالمی برادری سے اپیل، کشیدگی کم کر کے امن کی راہ اپنائی جائے

Iran's major response after US attacks, claims to have hit 21 US military targets
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی حملوں کے بعد ایران کا بڑا ردعمل، 21 امریکی فوجی اہداف نشانہ کا دعویٰ

Bangladesh beat Australia in ODI after 21 years-BCB
  • کھیل

بنگلادیش نے 21 سال بعد آسٹریلیا کو ون ڈے میں شکست دیدی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

26 militants killed in operation on terrorist hideouts near Afghan border
  • Top News
  • پاکستان

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، 26 شدت پسند مارے گئے

Pakistan appeals to the international community to reduce tensions and adopt the path of peace
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان کی عالمی برادری سے اپیل، کشیدگی کم کر کے امن کی راہ اپنائی جائے

Iran's major response after US attacks, claims to have hit 21 US military targets
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی حملوں کے بعد ایران کا بڑا ردعمل، 21 امریکی فوجی اہداف نشانہ کا دعویٰ

The decision to further strengthen political and economic cooperation between North Korea and China
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شمالی کوریا اور چین کا سیاسی و اقتصادی تعاون مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

Negotiations with Iran are ongoing, agreement is likely in two to three days Trump
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے مذاکرات جاری، دو سے تین روز میں معاہدے کا امکان: ٹرمپ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.