آسٹریلیا کی ہوم گراؤنڈ پر بنگلادیش کے ہاتھوں پہلی ٹیسٹ شکست پر سابق کرکٹرز اور میڈیا نے ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
سابق کرکٹر مارک وا نے اسے آسٹریلوی کرکٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار دیتے ہوئے سلیکٹرز کو بڑے فیصلوں کا مشورہ دیا ہے۔
ڈیوڈ وارنر نے بھی موجودہ بیٹنگ لائن کے ساتھ آئندہ دورۂ جنوبی افریقا پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹیم کا بولنگ کمبی نیشن بھی ناکام رہا ہے اور اب اسکواڈ میں 30 سال سے زائد عمر کے کھلاڑیوں کی بہتات کے باعث نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کرنے کا وقت آ گیا ہے۔
