Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • امریکہ
  • پاکستان

پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ پیچیدہ سیاسی عمل کا آغازہے،امریکا

پاکستان میں اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریوں پر امریکہ کا تشویش کا اظہار

پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ پیچیدہ سیاسی عمل کا آغازہے،امریکا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) پر پابندی لگانے کے حکومتی فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پابندی لگانے کا فیصلہ پیچیدہ سیاسی عمل کا آغاز لگتا ہے۔

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق امریکا نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے حکومتی فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اس سلسلے میں حکومت بیانات دیکھے ہیں اور ہمیں لگتا ہے کہ یہ ایک پیچیدہ سیاسی عمل کا آغاز ہے۔

پیر کو اپنی بریفنگ میں ترجمان اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میتھیو ملر نے کہا کہ یقینا کسی جماعت پر پابندی تشویش کی بات ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم انسانی حقوق اور آزادی اظہار کے احترام سمیت آئینی جمہوری اصولوں کو پرامن طریقے سے برقرار رکھنے کی حمایت کرتے ہیں، ہم قانون کی حکمرانی اور قانون کے تحت مساوی انصاف سمیت وسیع تر جمہوری عمل کی حمایت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ عدالتی فیصلوں کی نگرانی کرے گی۔

میتھیو ملر نے مزید کہا کہ جیسے جیسے یہ داخلی عمل جاری رہے گا، ہم عدالتوں کے مزید فیصلوں کی نگرانی کرتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے حکومتی فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان، عارف علوی، قاسم سوری کیخلاف آرٹیکل 6 کا ریفرنس سپریم کورٹ کو بھیجا جائےگا جبکہ بیرون ملک سازش میں مصروف لوگوں کے پاسپورٹ، شناختی کارڈ بلاک کیے جائیں گے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے حوالے سے کافی عرصے سے غور ہو رہا تھا، اس حوالے سے قانونی تیاری کافی حد تک ہے، ہو سکتا ہے کہ کابینہ کے اگلے اجلاس میں اس معاملے کو لایا جائے اور پروسیجر پر عمل کرتے ہوئے اس کو سپریم کورٹ کو بھجوایا جائے۔

Tags: امریکا امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ پابندی پاکستان تحریک انصاف تشویش

Post navigation

Previous: بھارت کے سابق کرکٹر نے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پر پاکستان کو چیلنج کر دیا
Next: پیرس اولمپکس2024 : پاکستانی ایتھلیٹس کو ٹریننگ میں مشکلات کا سامنا

Pakistan's major economic success, Finance Minister arrives in China to issue first Panda Bond
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

پاکستان کی بڑی معاشی کامیابی، پہلا پانڈا بانڈ جاری کرنے کیلئے وزیر خزانہ چین پہنچ گئے

Xi Jinping's categorical stance in Beijing meeting, no compromise on Taiwan
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین

بیجنگ ملاقات میں شی جن پنگ کا دوٹوک مؤقف، تائیوان پر کوئی سمجھوتہ نہیں

Iran's big announcement US military will not allow goods to pass through Hormuz
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

ایران کا بڑا اعلان: امریکی فوجی سامان کو ہرمز سے گزرنے نہیں دیں گے

یہ بھی پڑہیے

Sarah Taylor appointed first female coach of England men's team-AFP
  • کھیل

سارہ ٹیلر انگلینڈ مینز ٹیم کی پہلی خاتون کوچ مقرر

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Pakistan's major economic success, Finance Minister arrives in China to issue first Panda Bond
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

پاکستان کی بڑی معاشی کامیابی، پہلا پانڈا بانڈ جاری کرنے کیلئے وزیر خزانہ چین پہنچ گئے

Xi Jinping's categorical stance in Beijing meeting, no compromise on Taiwan
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین

بیجنگ ملاقات میں شی جن پنگ کا دوٹوک مؤقف، تائیوان پر کوئی سمجھوتہ نہیں

Iran's big announcement US military will not allow goods to pass through Hormuz
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

ایران کا بڑا اعلان: امریکی فوجی سامان کو ہرمز سے گزرنے نہیں دیں گے

Trump's categorical stance China not needed on Iran issue
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے معاملے پر چین کی ضرورت نہیں، ٹرمپ کا دوٹوک مؤقف

Russian ship sinks after mysterious explosions near Spain, suspected of carrying nuclear materials to North Korea
  • Top News
  • بین الاقوامی

اسپین کے قریب روسی جہاز پراسرار دھماکوں کے بعد ڈوب گیا، شمالی کوریا کیلئے ایٹمی سامان لے جانے کا شبہ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.