Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • بین الاقوامی

’روس کو دھچکا‘، سویڈن باضابطہ طور پر نیٹو میں شامل ہوگیا

U.S. Secretary of State Antony Blinken accepts Sweden's instruments of accession for its entry into NATO, in Washington

U.S. Secretary of State Antony Blinken accepts Sweden's instruments of accession from Swedish Prime Minister Ulf Kristersson, alongside Sweden's Minister for Foreign Affairs Tobias Billstrom, for its entry into NATO at the State Department in Washington, U.S., March 7, 2024. REUTERS/Amanda Andrade-Rhoades

’روس کو دھچکا‘، سویڈن باضابطہ طور پر نیٹو میں شامل ہوگیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سویڈن باضابطہ طور پر نیٹو فوجی اتحاد (نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن) میں شامل ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز ’ کی خبر کے مطابق روس کے ساتھ ایک ہزار 340 کلومیٹر کی سرحد رکھنے والے ممالک سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت دہائیوں کے دوران اتحاد میں سب سے اہم اضافہ ہے۔

سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے لیے بھی دھچکا ہے جو اتحاد کو مزید مضبوط ہونے سے روکنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔

اتحاد میں شمولیت کے بعد سویڈن بھی اس مشترکہ دفاعی ضمانت سے مستفید ہوگا جس کے تحت کسی ایک رکن پر حملہ تمام اتحادی ممالک پر حملہ تصور کیا جاتا ہے۔

نورڈک ملک نیٹو افواج کو اپنی جدید آبدوزیں اور مقامی طور پر تیار کردہ لڑاکا طیاروں کا ایک بڑا بیڑا فراہم کرے گا اور یہ ملک بحر اوقیانوس اور بالٹک ممالک کے درمیان ایک اہم ربط ثابت ہوگا۔

روس نے سویڈن کی شمویت پر جواب میں غیر متعین سیاسی اور فوجی تکنیکی جوابی اقدامات“ کی دھمکی دی ہے۔

سویڈن اور فن لینڈ نے گزشتہ سال یوکرین پر روس کے حملے کے جواب میں سرد جنگ اب تک جاری رہنے والی اپنی غیر فوجی اتحاد کی پالیسیوں کو ترک کرتے ہوئے نیٹو کی رکنیت کے لیے درخواست دی تھی۔

فن لینڈ کی نیٹو کی رکنیت کو اپریل میں منظوری مل گئی تھی جب کہ جولائی میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے نیٹو میں شامل ہونے کے لیے سویڈن کی پیشکش کو منظوری کے لیے اپنی پارلیمنٹ میں بھیجنے پر رضامندی ظاہر کردی تھی۔

فن لینڈ کی اتحاد میں شمولیت نے اس کی فوجی عدم صف بندی کے دور کے خاتمے کی نشاندہی کی تھی جو کہ اس نے دوسری جنگ عظیم کے دوران سوویت یونین کی طرف سے حملے کی کوشش کو پسپا کرنے اور پڑوسی ملک روس کے ساتھ دوستانہ تعلقات برقرار رکھنے کی کوشش کرنے کے بعد شروع کیا تھا۔

فروری 2022 میں روس کے یوکرین پر حملے نے فن لینڈ کو نیٹو کے اجتماعی دفاعی معاہدے کے تحت تحفظ حاصل کرنے پر آمادہ کیا جب کہ ماسکو نے اس اقدام پر سخت تنقید کرتے ہوئے رد عمل کا اظہار کیا تھا۔

کریملن ترجمان نے کہا تھا کہ نیٹو کی توسیع ہماری سلامتی اور روس کے قومی مفادات میں تجاوز ہے، انہوں نے کہا کہ ماسکو فن لینڈ میں نیٹو کی کسی بھی فوجی تعیناتی پر کڑی نظر رکھے گا۔

ماسکو کا کہنا تھا کہ یوکرین کے جنگ شروع ہونے کے بعد سے نیٹو ممالک کی جانب سے یوکرین کو بھاری ہتھیاروں کی ترسیل سے ثابت ہوتا ہے کہ مغربی ممالک روس کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

Tags: روس سویڈن فن لینڈ نیٹو

Post navigation

Previous: اینکر پرسن اقرار الحسن کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
Next: پاک بحریہ کی دوحہ میں انٹرنیشنل میری ٹائم ڈیفنس نمائش میں شرکت

Prime Minister's visit to China, important discussions expected on CPEC and investment
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم کا دورۂ چین، سی پیک اور سرمایہ کاری پر اہم بات چیت متوقع

Terrible explosion in coal mine in China, 82 workers killed
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

چین میں کوئلے کی کان میں خوفناک دھماکا، 82 مزدور ہلاک

iran-us-tension-pakistans-diplomatic-efforts-intensify-important-talks-in-tehran
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا کشیدگی: پاکستان کی سفارتی کوششیں تیز، تہران میں اہم مذاکرات

یہ بھی پڑہیے

Cristiano Ronaldo leads Al-Nasr Club to first Saudi Pro League title-Getty Images
  • کھیل

کرسٹیانو رونالڈو نے النصر کلب کو سعودی پرو لیگ کا پہلا ٹائٹل جتوا دیا

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Prime Minister's visit to China, important discussions expected on CPEC and investment
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم کا دورۂ چین، سی پیک اور سرمایہ کاری پر اہم بات چیت متوقع

Terrible explosion in coal mine in China, 82 workers killed
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

چین میں کوئلے کی کان میں خوفناک دھماکا، 82 مزدور ہلاک

iran-us-tension-pakistans-diplomatic-efforts-intensify-important-talks-in-tehran
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا کشیدگی: پاکستان کی سفارتی کوششیں تیز، تہران میں اہم مذاکرات

Saad Edhi, who was involved in a humanitarian mission, returns, Turkey arranges special flights
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

انسانی مشن میں شامل سعد ایدھی کی واپسی، ترکیہ کی خصوصی پروازوں کا انتظام

Intelligence operations intensified in KP, wanted terrorist Jan Mir alias Toor Saqib killed
  • Top News
  • پاکستان

کے پی میں انٹیلی جنس آپریشنز تیز، مطلوب دہشتگرد جان میر عرف طور ثاقب مارا گیا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.