Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • کھیل

غیر منظور شدہ ایسوسی ایشنز کا حصہ بننے پر پی ایف ایف کا سخت ایکشن

PFF issued notice to more than 100 people for joining parallel associations

PFF issued notice to more than 100 people for joining parallel associations Photo-PFF

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کی ڈسپلنری کمیٹی نے مبینہ طور پر غیر منظور شدہ اور متوازی ایسوسی ایشن کا حصہ بننے پر 100 سے زائد افراد کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

اس فہرست میں پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی موجودہ گول کیپر نشا اشرف بھی شامل ہیں، جنہیں ان کے ڈپارٹمنٹ کی جانب سے پی ایف ایف میں نامزد کیا گیا تھا۔

پی ایف ایف کے مطابق اس نوٹس کو عوامی نوٹس کے طور پر سمجھا جائے گا اور اسے سوشل میڈیا اور فیڈریشن کی سرکاری ویب سائٹ پر شیئر کیا جائے گا۔

پی ایف ایف کا کہنا ہے کہ ان افراد کو پی ایف ایف کے آئین کے آرٹیکل 70 کے تحت ڈسپلنری نوٹس پر جواب دینا ہوگا۔

فہرست میں شامل افراد میں وہ لوگ بھی شامل ہیں، جنہوں نے 2018 میں غیر منظور شدہ انتخابات میں حصہ لیا تھا، ان انتخابات کو سپریم کورٹ کے حکم پر منعقد کیا گیا تھا مگر فیفا اور اے ایف سی نے تسلیم نہیں کیا تھا۔

اس کے ساتھ 2021 میں فٹبال ہاؤس پر قبضے کے بعد بننے والی کمیٹی کے عہدیداران کو بھی نوٹسز جاری کیے گئے ہیں، نوٹس جاری ہونے والے دیگر افراد میں فیفا پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کا حصہ رہنے والے سکندر خٹک بھی شامل ہیں۔

ان کے ساتھ پی ایف ایف کے سابقہ عہدیداران اشفاق حسین، سردار نوید، ظاہر شاہ، کرنل فراست، فٹبال ریفری احمد جان، رؤف باری، نوید اکرم، عامر ڈوگر، کراچی یونائیٹڈ کے طحہ علی زئی، زیب خان، اور پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی سابقہ منیجر راحیلہ زمین شامل ہیں۔

نوٹس میں ان افراد سے 3 دن کے اندر جواب طلب کیا گیا ہے، جمعہ کو جاری ہونے والے نوٹسز پر پیر تک جواب طلب کیے گئے ہیں، جوابات کے بعد ڈسپلنری کمیٹی مزید کارروائی پر فیصلہ کرے گی۔

Tags: اردو انٹرنیشنل اردو فٹبال پاکستان فٹ بال فیڈریشن پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی پاکستان ویمن فٹبال ٹیم فٹبال اپڈیٹ کھیل کھیل کی اردو خبر

Post navigation

Previous: حکومت کا 28 محکمے، ڈیڑھ لاکھ سرکاری نوکریاں ختم کرنے کا فیصلہ
Next: چیمپئنز ٹرافی2025: پی سی بی کا اپ گریڈیشن کے حوالے سے بڑا انکشاف

Cristiano Ronaldo leads Al-Nasr Club to first Saudi Pro League title-Getty Images
  • کھیل

کرسٹیانو رونالڈو نے النصر کلب کو سعودی پرو لیگ کا پہلا ٹائٹل جتوا دیا

Australian team arrives in Islamabad for 3-match ODI series against Pakistan-X
  • کھیل

پاکستان کیخلاف 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کیلئے آسٹریلوی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

Zakia Ahmed, an Afghan woman who moved to Australia, made history by climbing Mount Everest.-X
  • کھیل

آسٹریلیا منتقل ہونے والی افغان خاتون ذکیہ احمد نے ماؤنٹ ایوریسٹ سر کر کے تاریخ رقم کردی

یہ بھی پڑہیے

Prime Minister's visit to China, important discussions expected on CPEC and investment
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم کا دورۂ چین، سی پیک اور سرمایہ کاری پر اہم بات چیت متوقع

Terrible explosion in coal mine in China, 82 workers killed
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

چین میں کوئلے کی کان میں خوفناک دھماکا، 82 مزدور ہلاک

iran-us-tension-pakistans-diplomatic-efforts-intensify-important-talks-in-tehran
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا کشیدگی: پاکستان کی سفارتی کوششیں تیز، تہران میں اہم مذاکرات

Cristiano Ronaldo leads Al-Nasr Club to first Saudi Pro League title-Getty Images
  • کھیل

کرسٹیانو رونالڈو نے النصر کلب کو سعودی پرو لیگ کا پہلا ٹائٹل جتوا دیا

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Prime Minister's visit to China, important discussions expected on CPEC and investment
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم کا دورۂ چین، سی پیک اور سرمایہ کاری پر اہم بات چیت متوقع

Terrible explosion in coal mine in China, 82 workers killed
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

چین میں کوئلے کی کان میں خوفناک دھماکا، 82 مزدور ہلاک

iran-us-tension-pakistans-diplomatic-efforts-intensify-important-talks-in-tehran
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا کشیدگی: پاکستان کی سفارتی کوششیں تیز، تہران میں اہم مذاکرات

Saad Edhi, who was involved in a humanitarian mission, returns, Turkey arranges special flights
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

انسانی مشن میں شامل سعد ایدھی کی واپسی، ترکیہ کی خصوصی پروازوں کا انتظام

Intelligence operations intensified in KP, wanted terrorist Jan Mir alias Toor Saqib killed
  • Top News
  • پاکستان

کے پی میں انٹیلی جنس آپریشنز تیز، مطلوب دہشتگرد جان میر عرف طور ثاقب مارا گیا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.