Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

کیلیفورنیا کی اسلامی سینٹر میں فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ سمیت 3 نمازی جاں بحق

Shooting at California Islamic Center, 3 worshippers including security guard killed

Shooting at California Islamic Center, 3 worshippers including security guard killed

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق  امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں واقع سب سے بڑی مسجد اسلامک سینٹر آف سان ڈیاگو پر ہونے والی فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے، جن میں دو مبینہ حملہ آور بھی شامل ہیں، جبکہ حکام نے واقعے کو ممکنہ نفرت انگیز حملہ قرار دیتے ہوئے ایف بی آئی کے ساتھ تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پولیس کے مطابق پیر کی صبح تقریباً 11 بج کر 40 منٹ پر دو نوجوان حملہ آوروں نے مسجد کے باہر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی گارڈ اور دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔ بعد ازاں دونوں مشتبہ نوجوان ایک گاڑی میں مردہ پائے گئے اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق انہوں نے خود کو گولیاں مار کر خودکشی کی۔

سان ڈیاگو پولیس چیف اسکاٹ وال نے بتایا کہ حملہ آوروں کی عمریں 17 اور 18 سال تھیں اور دونوں نے کیموفلاج لباس پہن رکھا تھا۔ ان کے مطابق حملے سے کچھ دیر قبل ایک نوجوان کی والدہ نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ اس کا بیٹا گھر سے تین ہتھیار لے کر فرار ہوگیا ہے اور اس کی ذہنی حالت تشویشناک تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسجد یا کسی مذہبی مقام کو پہلے سے کوئی براہ راست دھمکی موصول نہیں ہوئی تھی، تاہم نفرت انگیز بیانات اور مسلح نوجوانوں کی اطلاع کے بعد سیکیورٹی خدشات بڑھ گئے تھے۔

واقعے کے وقت مسجد میں قائم ڈے اسکول میں بچے موجود تھے، لیکن حکام کے مطابق تمام بچوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا اور کوئی بچہ زخمی نہیں ہوا۔

اسلامک سینٹر آف سان ڈیاگو کے امام طحہ حسنے نے واقعے کو انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا قرار دیتے ہوئے کہا کہ عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے۔

پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والا سیکیورٹی گارڈ ممکنہ طور پر مزید جانی نقصان روکنے میں اہم کردار ادا کرگیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں سخت سیکیورٹی نافذ کردی گئی جبکہ درجنوں پولیس اہلکار اور ایف بی آئی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نفرت اور تشدد کے لیے ہماری ریاست میں کوئی جگہ نہیں۔

امریکا کی مسلم تنظیم نے بھی حملے کو خوفناک اور اسلاموفوبیا کی خطرناک مثال قرار دیا۔

Tags: اسلامک سینٹر آف سان ڈیاگو امام طحہ حسنے ایف بی آئی پولیس چیف اسکاٹ وال سان ڈیاگو کیلیفورنیا گورنر گیون نیوسم

Post navigation

Previous: ایران سے کشیدگی برقرار، ٹرمپ نے فوجی کارروائی وقتی طور پر مؤخر کردی
Next: بیجنگ میں پیوٹن-شی جن پنگ ملاقات، توانائی، تجارت اور عالمی سلامتی پر گفتگو متوقع

26 militants killed in operation on terrorist hideouts near Afghan border
  • Top News
  • پاکستان

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، 26 شدت پسند مارے گئے

Pakistan appeals to the international community to reduce tensions and adopt the path of peace
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان کی عالمی برادری سے اپیل، کشیدگی کم کر کے امن کی راہ اپنائی جائے

Iran's major response after US attacks, claims to have hit 21 US military targets
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی حملوں کے بعد ایران کا بڑا ردعمل، 21 امریکی فوجی اہداف نشانہ کا دعویٰ

یہ بھی پڑہیے

Bangladesh beat Australia in ODI after 21 years-BCB
  • کھیل

بنگلادیش نے 21 سال بعد آسٹریلیا کو ون ڈے میں شکست دیدی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

26 militants killed in operation on terrorist hideouts near Afghan border
  • Top News
  • پاکستان

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، 26 شدت پسند مارے گئے

Pakistan appeals to the international community to reduce tensions and adopt the path of peace
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان کی عالمی برادری سے اپیل، کشیدگی کم کر کے امن کی راہ اپنائی جائے

Iran's major response after US attacks, claims to have hit 21 US military targets
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی حملوں کے بعد ایران کا بڑا ردعمل، 21 امریکی فوجی اہداف نشانہ کا دعویٰ

The decision to further strengthen political and economic cooperation between North Korea and China
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شمالی کوریا اور چین کا سیاسی و اقتصادی تعاون مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

Negotiations with Iran are ongoing, agreement is likely in two to three days Trump
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے مذاکرات جاری، دو سے تین روز میں معاہدے کا امکان: ٹرمپ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.