Thursday, January 23, 2025
Homeکھیلقوم کا پیار دیکھ کر خوشی کے مارے نیند نہیں آتی :...

قوم کا پیار دیکھ کر خوشی کے مارے نیند نہیں آتی : ارشد ندیم

Published on

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پیرس اولمپکس کے جیولن تھرو کے مقابلے میں پاکستان کا نام بلند کرنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ قوم کا پیار دیکھ کر مجھے تو خوشی کے مارے نیند ہی نہیں آتی۔

قومی ہیرو ارشد ندیم نےمیڈیا سےگفتگو میں کہا کہ پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنا ہی مقصد تھا،اللہ نےبڑی کامیابی دی، قوم نے توقعات سے بڑھ کرمیرا استقبال کیا۔

انہوں نے کہا کہ فروری 2024میں سرجری ہوئی،2بار انجری کا بھی شکار ہواتھا، میرے کوچز نے بہت محنت کی اور مجھے حوصلہ نہیں ہارنےدیا، پاکستان کیلئےمزید میڈل جیتنے کی کوشش کروں گا۔

بھارتی جیولن تھرور نیرج چوپڑا سے متعلق بات کرتے ہوئے ارشد نے کہاکہ میدان میں اپنے اپنے ملک کیلئے پرفارم کرتے ہیں ، نیرج سے بہت اچھی دوستی ہے، کوشش ہے کہ نیرج چوپڑا سے دوستی طویل عرصے تک چلتی رہے۔

ارشد ندیم کا مزید کہنا تھا کہ میں نے کافی ایونٹس کھیلے،کامیابیاں حاصل کیں، واپڈا نے مجھ سمیت دیگر قومی ہیروز کو بھی نوکری فراہم کی، آگے بھی پاکستان کیلئے میڈل جیتنے کو کوشش کروں گا.

واضح رہے کہ ہفتہ کی رات ارشد ندیم غیر ملکی پرواز سے 1 بج کر 25 منٹ پر لاہور ایئرپورٹ پہنچے تھے، جہاں وفاقی وزیر احسن اقبال، وزیر مملکت شزا فاطمہ، چیئرمین پی ایم یوتھ پروگرام رانا مشہود، صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری اور خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر شخصیات کی جانب سے قومی ہیرو کا پُرتپاک استقبال کیا گیا.

یاد رہے کہ مینز جیولن تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوایا، ارشد ندیم پاکستان کی جانب سے اولمپکس کے انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں۔

Latest articles

آئی سی سی پراسیکیوٹر نے دو اہم طالبان رہنماؤں کی گرفتاری کی استدعا کردی

بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان نے...

قذافی اسٹیڈیم کی نئی جھلک سامنے آ گئی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں ایک شاندار تبدیلی آئی ہے...

کراچی اسٹیڈیم میں انکلوژر شاہد آفریدی اور یونس خان کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش...

خوشدل شاہ کو پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں شامل کرنے کا امکان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے آل راؤنڈر خوشدل شاہ آئندہ ماہ...

More like this