Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

’سفید ہاتھی‘ پی آئی اے نے قومی خزانے کو 830 ارب روپے کا نقصان پہنچایا، وزیرِ نجکاری

featurephoto (4)

’سفید ہاتھی‘ پی آئی اے نے قومی خزانے کو 830 ارب روپے کا نقصان پہنچایا، وزیرِ نجکاری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرِ نجکاری عبدالعلیم خان نے لاہور میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کو ’سفید ہاتھی‘ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اب تک قومی خزانے کو 830 ارب روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق اتوار کو لاہور میں ایک جوتوں کی نمائش کے دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی آئی اے حکومت پر بوجھ ہے، مگر ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس کی نجکاری کا عمل بخوبی جاری ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ، ’نجی کمپنیوں نے پی آئی اے خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے، پی آئی اے میں دلچسپی رکھنے والی 6 پاکستانی کمپنیاں ملائیشیا، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کی بین الاقوامی فرموں کے ساتھ مشترکہ منصوبے رکھتی ہیں، انہوں نے یکم اکتوبر کو ایک اہم تاریخ کے قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب یہ عمل مکمل ہوگا تو پاکستانیوں کو ایک بین الاقوامی معیار کی ایئر لائن ملے گی۔

انہوں نے پاکستان فٹ ویئر ایسوسی ایشن کی عالمی برانڈز کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے پر تعریف کی اور کہا کہ بیرونی مشنز میں تجارتی افسران کی تعداد میں اضافہ ملک کے کاروباری تعلقات قائم کرنے میں مددگار ہوگا۔

علیم خان کا کہنا تھا کہ حکومت کا کام کاروباری کمیونٹی کو سہولت فراہم کرنا ہے، اور یہ وقت ہے کہ تاجر مواقع سے فائدہ اٹھائیں کیونکہ صنعت کار چین سے نکل کر تائیوان، بنگلہ دیش جیسے دیگر ممالک میں جا رہے ہیں۔

اسی تقریب میں وزیرِ تجارت جام کمال خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ توانائی کی قیمتیں مقرر کرنا حکومت کے لیے ایک اہم مسئلہ ہے، اور اس حوالے سے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ توانائی کے بحران کا حل تلاش کرنا تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ضروری ہے، اور کاروبار میں آسانی اور ایف بی آر سے متعلق مسائل بھی حل کرنے کی ضرورت ہے۔

تاہم، انہوں نے اس تاثر پر اعتراض کیا کہ غیر یقینی سیکیورٹی صورتحال سرمایہ کاروں کو ملک سے دور کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’کل میں کراچی میں ایک فوڈ اور زراعت کی نمائش میں تھا جس میں یورپ اور دیگر ملکوں سمیت 75 ممالک کے 800 سے زائد مندوبین شریک تھے، جبکہ چینی وفد سب سے بڑا تھا جس میں 150 افراد شریک تھے،‘ انہوں نے سوال کیا کہ اگر پاکستان کی صورتحال اتنی خراب ہے تو بین الاقوامی مندوبین پاکستان میں ہونے والی نمائش میں کیوں شرکت کر رہے ہیں؟

جام کمال کا کہنا تھا کہ ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتر ہو رہی ہے اور یہ ایسی نہیں ہے جیسے بعض میڈیا ادارے پیش کر رہے ہیں، بلوچستان میں سیکیورٹی کی صورتحال اتنی بدترین نہیں جتنی کہ پھیلائی جا رہی ہے، اگر ایسا ہوتا تو سرمایہ کار بلوچستان میں 70 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ نہ کرتے۔

Tags: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن سفید ہاتھی عبدالعلیم خان قومی خزانے وزیرِ نجکاری

Post navigation

Previous: قوم کا پیار دیکھ کر خوشی کے مارے نیند نہیں آتی : ارشد ندیم
Next: ایشین باڈی بلڈنگ چیمپین شپ میں پاکستان کے شاہ نواز خان نے برانز میڈل جیت لیا

Prime Minister Shehbaz Sharif addresses US 250th Independence Day celebrations, declares Pak-US relations a special partnership
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا امریکا کی 250ویں یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب، پاک-امریکا تعلقات کو خصوصی شراکت داری قرار دے دیا

Islamabad Shuttle Service Scandal: Overcharging and Illegal Security Revealed
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد شٹل سروس اسکینڈل: اوورچارجنگ اور غیر قانونی سکیورٹی کا انکشاف

Delay in Budget 2026-27, government faces concerns from IMF and allies
  • Top News
  • پاکستان

بجٹ 2026-27 میں تاخیر، حکومت کو آئی ایم ایف اور اتحادیوں کے تحفظات کا سامنا

یہ بھی پڑہیے

How much is the FIFA World Cup trophy worth? You will be surprised to know-FIFA
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی مالیت کتنی؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

US issues visas to Iranian football team for World Cup-FIFA
  • کھیل

امریکا نے ایرانی فٹ بال ٹیم کو ورلڈ کپ کیلئے ویزے جاری کر دیے

Shoes and trash rain down on Israeli players in Albania-X
  • کھیل

البانیہ میں اسرائیلی کھلاڑیوں پر جوتوں اور کوڑا کرکٹ کی بارش

Xi Jinping will arrive in Pyongyang after seven years, important meeting with Kim Jong-un expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شی جن پنگ سات سال بعد پیانگ یانگ پہنچیں گے، کم جونگ اُن سے اہم ملاقات متوقع

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Xi Jinping will arrive in Pyongyang after seven years, important meeting with Kim Jong-un expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شی جن پنگ سات سال بعد پیانگ یانگ پہنچیں گے، کم جونگ اُن سے اہم ملاقات متوقع

Prime Minister Shehbaz Sharif addresses US 250th Independence Day celebrations, declares Pak-US relations a special partnership
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا امریکا کی 250ویں یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب، پاک-امریکا تعلقات کو خصوصی شراکت داری قرار دے دیا

Israeli police plan to recruit religious and extremist officers for Al-Aqsa Mosque compound
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیلی پولیس کا مسجد اقصیٰ کے احاطے کے لیے مذہبی انتہا پسند اہلکار بھرتی کرنے کا منصوبہ

Islamabad Shuttle Service Scandal: Overcharging and Illegal Security Revealed
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد شٹل سروس اسکینڈل: اوورچارجنگ اور غیر قانونی سکیورٹی کا انکشاف

Germany suffers diplomatic setback at the UN, unable to get a seat on the Security Council
  • Top News
  • بین الاقوامی

اقوام متحدہ میں جرمنی کو سفارتی دھچکا، سلامتی کونسل کی نشست نہ مل سکی

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.