Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

سعودی عرب کے ایران پر خفیہ حملوں کا انکشاف، خطے میں نئی سفارتی ہلچل

Saudi Arabia's secret attacks on Iran revealed, new diplomatic turmoil in the region

Saudi Arabia's secret attacks on Iran revealed, new diplomatic turmoil in the region

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) رائٹرز کی خصوصی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سعودی عرب نے ایران کی جانب سے ہونے والے حملوں کے جواب میں ایرانی سرزمین پر متعدد خفیہ فضائی کارروائیاں کیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ حملے مارچ 2026 کے آخری ہفتے میں کیے گئے، تاہم انہیں باضابطہ طور پر کبھی منظرعام پر نہیں لایا گیا۔

رپورٹ میں دو مغربی حکام اور دو ایرانی عہدیداروں کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ سعودی فضائیہ نے جوابی کارروائی کے طور پر ایران کے اندر مخصوص اہداف کو نشانہ بنایا۔ اگرچہ ان اہداف کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، لیکن مبصرین اسے خطے میں سعودی پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی قرار دے رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات نے بھی ایران کے خلاف محدود عسکری کارروائیاں کیں۔ تاہم دونوں ممالک کی حکمتِ عملی میں واضح فرق رہا۔ یو اے ای نے نسبتاً سخت مؤقف اپنایا، جبکہ سعودی عرب نے عسکری ردعمل کے ساتھ سفارتی رابطے بھی جاری رکھے۔

ذرائع کے مطابق سعودی حکام نے ایران کو خفیہ ذرائع سے واضح پیغام دیا کہ اگر حملے جاری رہے تو مزید سخت جواب دیا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان بیک ڈور سفارتی رابطوں میں اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں کشیدگی کم کرنے پر غیر رسمی مفاہمت سامنے آئی۔

انٹرنیشنل کرائسس گروپ کے ایران پروجیکٹ ڈائریکٹر علی واعظ نے کہا کہ دونوں ممالک اس نتیجے پر پہنچے کہ اگر جنگ مزید پھیلی تو اس کے اثرات پورے خطے کیلئے ناقابلِ برداشت ہو سکتے ہیں۔ ان کے مطابق یہ صورتحال “اعتماد نہیں بلکہ مشترکہ مفاد” کی بنیاد پر پیدا ہوئی۔

رائٹرز کے مطابق مارچ کے آخری ہفتے میں سعودی عرب پر 105 سے زائد ڈرون اور میزائل حملے ریکارڈ کیے گئے، تاہم اپریل کے پہلے ہفتے میں ان حملوں کی تعداد نمایاں طور پر کم ہوگئی۔ مغربی ذرائع کا کہنا ہے کہ بعد کے کئی حملے عراق سے کیے گئے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ایران نے براہِ راست کارروائیاں محدود کر دی تھیں۔

12 اپریل کو سعودی عرب نے عراقی سفیر کو طلب کر کے عراقی سرزمین سے ہونے والے حملوں پر شدید احتجاج بھی ریکارڈ کرایا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 7 اور 8 اپریل کو سعودی عرب پر مزید 31 ڈرون اور 16 میزائل داغے گئے، جس کے بعد ریاض نے ایران اور عراق کے خلاف مزید سخت ردعمل پر غور شروع کر دیا تھا۔

اسی دوران پاکستان نے بھی سعودی عرب کے ساتھ دفاعی تعاون کے تحت لڑاکا طیارے تعینات کیے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارتی کوششوں پر زور دیا۔

سابق سعودی انٹیلی جنس چیف شہزادہ ترکی الفیصل نے حالیہ بیان میں کہا کہ سعودی قیادت نے خطے کو تباہی کی آگ سے بچانے کیلئے انتہائی تحمل اور صبر کا مظاہرہ کیا۔

Tags: انٹرنیشنل کرائسس گروپ ایران پروجیکٹ ڈائریکٹر علی واعظ سعودی عرب شہزادہ ترکی الفیصل متحدہ عرب امارات

Post navigation

Previous: پاکستان ویمن ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فاتحانہ آغاز، زمبابوے کو 153 رنز سے شکست
Next: اسپین کے قریب روسی جہاز پراسرار دھماکوں کے بعد ڈوب گیا، شمالی کوریا کیلئے ایٹمی سامان لے جانے کا شبہ

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

یہ بھی پڑہیے

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

FIFA Rankings: Argentina becomes world' number one team again, Pakistan also improves-Getty Images
  • کھیل

فیفا رینکنگ: ارجنٹینا دوبارہ دنیا کی نمبر ون ٹیم بن گئی، پاکستان کی بھی ترقی

FIFA World Cup 2026 begins with a triumphant start, with hosts Mexico defeating South Africa 0-2-Getty Images
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فاتحانہ آغاز، میزبان میکسیکو نے جنوبی افریقا کو 0-2 سے شکست دیدی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

Dispute over Mari Energies' gas sale, formal complaint sent to Prime Minister
  • Top News
  • پاکستان
  • کاروبار

ماری انرجیز کی گیس فروخت پر تنازع، وزیراعظم کو باضابطہ شکایت ارسال

Pakistan's Human Capital Investing in Parents and Early Childhood is the Need of the Hour
  • Top News
  • پاکستان

پاکستان کا انسانی سرمایہ: والدین اور ابتدائی بچپن پر سرمایہ کاری وقت کی اہم ضرورت

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.