Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • بین الاقوامی
  • چین

روس اور چین کا اسٹریٹجک تعلقات کی مضبوطی پر اتفاق

1 minute read
urdu intl feature photo (2)

روس اور چین کا اسٹریٹجک تعلقات کی مضبوطی پر اتفاق

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے روسی ہم منصب کو یقین دلایا ہے کہ دنیا میں انصاف کے حصول کے لیے چین ہر صورت روس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

رپورٹ کے مطابق 17 مارچ کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں پانچویں بار روس کے صدر منتخب ہونے والے ولادیمیر پیوٹن اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر چین میں موجود ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ روز چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔

خیال رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا گزشتہ 6 ماہ کے دوران یہ چین کا دوسرا دورہ ہے، جہاں وہ یوکرین جنگ میں اپنے دوست ملک چین کی بھرپور حمایت حاصل کرنے کے لیے پرامید ہیں، خاص طور پر ایک ایسے وقت میں جب یوکرین پر حملہ کرنے کے نتیجے میں مغربی ممالک کی جانب سے پابندیوں کی وجہ سے روس کو اقتصادی مشکلات کا سامنا ہے۔

چین کے سرکاری نشریاتی ادارے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ روسی صدر کے لیے بیجنگ کے ’گریٹ ہال آف دی پیپل‘ کے باہر ایک شاندار تقریب رکھی گئی جہاں چینی صدر نے اپنے روسی ہم منصب کا استقبال کیا۔

دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ملاقات کے دوران شی جن پنگ نے اپنے دیرینہ دوست ولادیمیرپیوٹن کو بتایا کہ چین اور روس کے تعلقات امن کے لیے سازگار ہیں جب کہ دنیا میں انصاف کے حصول کے لیے چین ہر صورت میں روس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

اس موقع پر روسی صدر نے اپنے چینی ہم منصب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات عالمی میدان میں استحکام کے عوامل ہیں اور یہ تعلقات موقع پرست نہیں اور نہ ہی کسی کے خلاف ہیں بلکہ ہم مل کر انصاف کے اصولوں اور ایک جمہوری عالمی نظام کو برقرار رکھتے ہیں۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی شنہوا کے مطابق دونوں صدور کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے لیے ایک مشترکہ اعلامیہ پر بھی دستخط کیے گئے۔

روس کے سرکاری خبر رساں ادارے ‘ریا نواسٹی’ کے مطابق روس کے صدر نے اس موقع پر یوکرین کی صورتِ حال سے متعلق چینی صدر کو آگاہ کیا۔

روس نے فروری 2022 میں یوکرین پر حملہ کیا تھا جس پر امریکہ سمیت کئی ملکوں نے اس کی مذمت کی تھی۔ کئی مغربی ممالک نے روسی فوج کے اںخلا پر زور دیتے ہوئے روس پر پابندیاں بھی عائد کر دی تھیں۔

چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘شنہوا’ کے مطابق ولادیمیر پوٹن نے کہا کہ روس نے یوکرین تنازع کے حل کے لیے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا۔

Tags: چین کی بھرپور حمایت چینی صدر شی جن پنگ گریٹ ہال آف دی پیپل ولادیمیر پیوٹن یوکرین جنگ

Post navigation

Previous: پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے چیلنج کے لیے تیار ہوں، جیسن گلیسپی
Next: امریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی کھیپ بھیجنے کا بل منظور کرلیا

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

یہ بھی پڑہیے

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

Pakistan football team gets entry into a major FIFA tournament-PFF
  • کھیل

پاکستان پہلی بار کوالیفائنگ مرحلے کے بغیر فیفا ایونٹ میں شرکت کرے گا

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.