Sunday, January 5, 2025
HomeTop Newsحماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کو مزید بڑھانے کے لئے...

حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کو مزید بڑھانے کے لئے قطر کوشش کررہا ہے،قطری حکام

Published on

حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کو مزید بڑھانے کے لئے قطر کوشش کررہا ہے،قطری حکام

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک )حماس اور اسرائیل کے درمیان جمعہ سے شروع ہونے والی چار روزہ جنگ بندی میں مزید دو روز کی توسیع کی گئی تھی جو پاکستانی وقت کے مطابق جمعرات کی صبح ختم ہوگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مجموعی طور پر 6 روزہ جنگ بندی میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے بات چیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر ماجد بن محمد الانصاری نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ قطر ثالثی کے فریم ورک پر سخت محنت اور جدوجہد کے ساتھ کام کررہا ہے تاکہ غزہ میں انسانی امداد کے لیے حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کو مزید 48 گھنٹے تک بڑھایا جائے۔ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے لیے ہونے والی جنگ بندی میں 20 اسرائیلی رہا کیے جائیں گے جن میں روزانہ کی بنیاد پر 10 اسرائیلی رہا ہوں گے۔

دوسری جانب عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ اسرائیل نے جنگ بندی کے دوران رہا کیے جانے والے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے، اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے پہلے 4 روز میں اسرائیل نے 150 فلسطینیوں کو رہا کیا اور 133 کو گرفتار کرلیا۔

Latest articles

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیو لینڈز میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ...

یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے شام کے درالحکومت...

ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف لینے سے قبل ’ہش منی کیس‘ میں سزا سنائے جانے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 جنوری کو...

عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دے گا: ذرائع وزارت اقتصادی امور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت اقتصادی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی...

More like this