Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • کھیل

پاکستان کرکٹ میں اصل مسئلہ ڈویلپمنٹ کا ہے، 2009 کے بعد بہتری نہیں آئی، عاقب جاوید

1 minute read
The real problem in Pakistan cricket is development, there has been no improvement since 2009: Aqib Javed-PCB

The real problem in Pakistan cricket is development, there has been no improvement since 2009: Aqib Javed-PCB

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید نے کہا ہے کہ بابر اعظم اور فخر زمان انجری کے باعث بنگلا دیش سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہیں، جبکہ اس بات کی تحقیقات کی جائیں گی کہ ورلڈ کپ کے فوراً بعد دونوں کھلاڑی کیسے انجری کا شکار ہوئے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ یہ معلوم کیا جائے گا کہ آیا دونوں کھلاڑی ایونٹ کے دوران ہی انجری کا شکار ہوئے تھے یا بعد میں۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ سے ٹیم کو بہت امیدیں تھیں تاہم کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں رہی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف ریکارڈ 8-0 ضرور ہے لیکن اگر اس میچ کو الگ کر دیا جائے تو ٹیم صرف ایک میچ ہاری ہے جبکہ ایک مقابلہ بارش کی نذر ہوگیا۔ ان کے مطابق سیمی فائنل تک نہ پہنچنے پر ہر بار بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی باتیں شروع ہو جاتی ہیں، جو درست رویہ نہیں۔

عاقب جاوید نے واضح کیا کہ بابر اعظم، فخر زمان اور سلمان مرزا مکمل فٹ نہیں ہیں، اس لیے انہیں سیریز میں شامل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش کے خلاف سیریز کے لیے پہلے ہی نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا جا چکا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پلیئنگ الیون کا فیصلہ کوچ اور کپتان کی ذمہ داری ہوتی ہے اور سلیکشن کمیٹی اس میں مداخلت نہیں کرتی۔ ان کے مطابق ہر اسٹیک ہولڈر کو اپنی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ میں سب سے زیادہ تبدیلیاں ہو چکی ہیں لیکن اصل مسئلہ ڈویلپمنٹ کا ہے، جو 2009 کے بعد مطلوبہ سطح پر نہیں ہو سکی۔

دوسری جانب سلیکشن کمیٹی کے رکن سرفراز احمد نے بتایا کہ ٹیم میں مستقبل کے لیے کئی وکٹ کیپرز پائپ لائن میں موجود ہیں جن میں حسیب اللہ، روحیل نذیر اور غازی غوری شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غازی غوری حالیہ فارم کے باعث ایک اچھا آپشن ثابت ہو سکتے ہیں جبکہ شامل حسین کی ڈومیسٹک کارکردگی بھی متاثر کن رہی ہے۔

اس موقع پر مصباح الحق نے کہا کہ سلیکشن میں یہ دیکھا جا رہا ہے کہ پاکستان ٹیم کو کس قسم کے کھلاڑیوں کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کپتانی میں غلطیاں ہو سکتی ہیں کیونکہ یہ کھیل کا حصہ ہیں، تاہم ہر موقع پر ٹیم کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

Tags: اردو انٹرنیشنل پاکستان کرکٹ عاقب جاوید کرکٹ

Post navigation

Previous: آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش ہوئی تو ایران کے خارگ آئل ہب کو نشانہ بنائیں گے: ٹرمپ کی سخت دھمکی
Next: جنوبی کوریا-امریکا مشقوں کے بعد پیانگ یانگ کا طاقت کا مظاہرہ، 10 میزائل فائر

FIFA World Cup 2026: Record number of players, event becomes biggest tournament in history-FIFA
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ 2026: کھلاڑیوں کی ریکارڈ تعداد، ایونٹ تاریخ کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ بن گیا

Australia beat Pakistan by 41 runs in the second ODI to level the series-PCB
  • کھیل

آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو 41 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی

Pakistan gets to host the Women's T20 World Cup-ICC
  • کھیل

پاکستان کو ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی

یہ بھی پڑہیے

Islamabad Shuttle Service Scandal: Overcharging and Illegal Security Revealed
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد شٹل سروس اسکینڈل: اوورچارجنگ اور غیر قانونی سکیورٹی کا انکشاف

Germany suffers diplomatic setback at the UN, unable to get a seat on the Security Council
  • Top News
  • بین الاقوامی

اقوام متحدہ میں جرمنی کو سفارتی دھچکا، سلامتی کونسل کی نشست نہ مل سکی

China's economic progress has become a challenge to Western monopolies
  • بلاگ
  • بین الاقوامی
  • چین

چین کی معاشی پیش رفت مغربی اجارہ داری کے لیے چیلنج بن گئی

Iran-US tensions rise, drone attack on Kuwait airport, one killed, 63 injured
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران-امریکا کشیدگی میں اضافہ، کویت ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ، ایک ہلاک 63 زخمی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Islamabad Shuttle Service Scandal: Overcharging and Illegal Security Revealed
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد شٹل سروس اسکینڈل: اوورچارجنگ اور غیر قانونی سکیورٹی کا انکشاف

Germany suffers diplomatic setback at the UN, unable to get a seat on the Security Council
  • Top News
  • بین الاقوامی

اقوام متحدہ میں جرمنی کو سفارتی دھچکا، سلامتی کونسل کی نشست نہ مل سکی

Iran-US tensions rise, drone attack on Kuwait airport, one killed, 63 injured
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران-امریکا کشیدگی میں اضافہ، کویت ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ، ایک ہلاک 63 زخمی

New Israeli settlements in the West Bank, strong reaction from Palestinian leadership
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

مغربی کنارے میں نئی اسرائیلی آبادیاں، فلسطینی قیادت کا شدید ردعمل

Delay in Budget 2026-27, government faces concerns from IMF and allies
  • Top News
  • پاکستان

بجٹ 2026-27 میں تاخیر، حکومت کو آئی ایم ایف اور اتحادیوں کے تحفظات کا سامنا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.