Thursday, February 13, 2025
HomeTop Newsایک اور سلیکشن ہوئی تو ملک تباہ ہوجائے گا، فیصل کریم کنڈی

ایک اور سلیکشن ہوئی تو ملک تباہ ہوجائے گا، فیصل کریم کنڈی

Published on

ایک اور سلیکشن ہوئی تو ملک تباہ ہوجائے گا، فیصل کریم کنڈی

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جو 120 سیٹوں کا دعوی کر رہے ہیں وہ ضمنی الیکشن میں اپنی حکومت میں 20 میں سے صرف 1 سیٹ جیت سکے تھے، ہم سمجھتے تھے نوازشریف نظریاتی بن چکے لیکن وہ نیا لاڈلہ بننے کیلئے سر توڑ کوشش کر رہے ہیں، واضح کرتے ہیں اگر دوبارہ کوئی لاڈلہ مسلط کیا گیا تو اس کے نتائج ملک کیلئے بہتر نہیں ہوں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ تاثر دے رہیں ادارے ان کے ساتھ ہیں، الیکشن میں پتا چلے گا کون کتنے پانی میں ہے اور کون کتنی سیٹیں جیتے گا، ن لیگ 16 ماہ کی کارکردگی پر بات کرنے کو تیار نہیں، اگر ایک اور سلیکشن ہوئی تو ملک معاشی طور پر تباہ ہوجائے گا، سلیکٹ ہونے اور لاڈلہ بننے سے بہتر ہے ہم اپوزیشن میں بیٹھیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں کامیابی کے بعد پیپلز پارٹی نئی حکومت بنائے گی، اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گے، بلاول بھٹو زرداری ہمارے وزیراعظم کے امیدوار ہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی دسمبر کے پہلے ہفتے میں دوبارہ خیبرپختونخوا کا دورہ کرنے جارہے ہیں۔

رہنماء پیپلزپارٹی نے کہا کہ سی پیک کا آغاز پیپلز پارٹی کی حکومت میں ہوا، سابق صدر آصف علی زرداری نے سی پیک کی بنیاد رکھی، بلوچستان میں سی پیک کا بڑا اہم کردار ہے، 2008ء سے پہلے بلوچستان کے لوگ کہتے تھے کہ پنجاب اور وفاق ہم سے زیادتی کر رہا ہے، صدر زرداری ہی تھے جنہوں نے وفاق کا نمائندہ بن کر بلوچستان کے عوام سے ہمدردی دکھائی، سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے حقوق بلوچستان کا آغاز کیا، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کوئٹہ میں جلسہ سے خطاب کریں گے، صدر آصف علی زرداری کوئٹہ میں کارکنان سے خطاب کریں گے، کوئٹہ میں الیکشن کے حوالے سے لائحہ عمل کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

Latest articles

سہ فریقی سیریز: رضوان، آغا کی سنچری، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بدھ کو کراچی نیشنل بینک اسٹیڈیم میں سلمان...

عمران خان نے آج آرمی چیف کو تیسرا خط لکھ دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین کے...

بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت...

ترک صدر کی ایڈوانس ٹیم پاکستان پہنچ گئی، رجب طیب اردوان آج رات پہنچیں گے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان آج 2 روزہ دورے...

More like this